لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کرو؟

اشتیاق علی

لائبریرین
میرے خیال سے پاکستان کے پاس ملک کو چلانے کے لیے بجلی کافی مقدار میں ہے ۔ اور بن بھی رہی ہے۔ بتاؤ کچھ دن پہلے بجلی کیوں نہیں بند ہوتی تھی ۔ اب پھر اسے موت پڑ گئی ہے۔ مگر کیا کریں حکومت بجلی کے ذریعے عوام کے ساتھ گیم کھیل رہی ہے ۔ جس میں عوام کٹھ پتلی ہے ۔
 
220 واٹ بجلی کیلئے تقریباّ پانج لاکھ روپے کے سولر سیل چاہئے ہوتے ہیں پھر سورج کے رخ کے ساتھ ساتھ گھومنے والا میکنزم اور چارجر ایک علیحدہ خرچہ ہے اسکے بعد بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ کہیں سے ایک آدھ اندیکھا پتھر آئے یا ہوائی فائرنگ کا کوئی بھٹکا ہوا بُلٹ آئے اور آپ کے اس شیش محل کو تہس نہس کرتا ہوا نکل جائے:)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ہم سورج کی روشنی کو عدسہ کے ذریعے عمل میں لا کر بھی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔
 

دوست

محفلین
سارا نہ سہی لیکن چند ایک بتیاں اور ایک آدھ پنکھا تو سولر انرجی سے چل سکتا ہے۔ یہ کام اس وقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے جب بینک اس کے لیے قرضے دیں۔ مگر ہمارے بینک تو تعیّشات کے لیے قرضے دیتے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں۔
 

ھارون رشید

محفلین
یہ عوام کو الجھانے کا طریقہ ہے تاکہ عوام چینی ، اٹے اور بجلہ کے چکر میں پڑے رہیں اور حکمران اپنی عاشیوں کے لئے ویلے رہیں
 

mfdarvesh

محفلین
لوڈ شیڈنگ کا کوئی حل نہیں ہے۔ کم از کم اس حکومت میں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
 

دوست

محفلین
یہاں کون لیتا پڑ اہے بھائی۔ سارے کمیشن لیتے ہیں نا۔ اس لیے کوئی نہیں لیتا پڑا ایران جتنا مرضی دیتا پڑا۔
 

طالوت

محفلین
تھر کا کوئلہ تو ابھی انڈے دے رہا ہے ، البتہ نئے ڈیمز کی ‘ککڑی“ پتا نہیں کب “کڑک“ پہ جائے گی ۔۔۔ ایٹمی بجلی گھر ہم لے نہیں سکتے ، بنانے ہمیں کوئی دے گا نہیں ۔۔۔ ۔۔ ۔ تو پھر ایک ہی حل ہے ، مجھے تمام اختیارات کے ساتھ ایک سال دے دیں ، بس !
وسلام
 

فرخ

محفلین
موجودہ حکمرانوں اور نظام سے نجات حاصل کرلیں، بہت سے اور مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔۔۔
دعوے مسلمانوں والے اور کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس طرح کے قوم کے کرتوت ہیں، ان حالات میں اب رحمتیں تو برسنے سے رہیں۔۔ ابھی بھی جتنا کچھ غنیمت ہے سب اللہ کی رحمانیت اور عفویت کی وجہ سے ہے۔۔۔
 

فرخ

محفلین
Top