لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

مقدس

لائبریرین
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

ارے نہیں نہیں، آپ کو نہیں کہہ رہے۔۔ آپ کوئی بدھو تھوڑی ہی ہیں
یہاں تو ہم اپنے آپ کو ہی بدھو کہہ رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
ارے آپ یہ نہ سمجھیے گا کہ سعود بھیا کی طرح ہم خود کو ہم کہنا شروع ہو گے ہیں، کبھی کبھی ہمیں دورہ پڑتا ہی ہے لیکن ابھی ہم سے مراد ہم دونوں ہی ہیں،یعنی کہ میں اور میرے آہم جی یعنی کہ تیمور۔۔

زیادہ تر لوگ تو جانتے ہی ہیں ناں کہ ہم پچھلے ایک ہفتے سےویلز میں تھے، یعنی کہ چھٹیاں منا رہے تھے۔ لیکن کل شام ہماری واپسی ہو چکی ہے اور ہمیں کہا گیا ہے کہ اپنے سفر کا حال لکھا جائے، کیا کیا، کہاں گے اور وہ سب۔۔ بہت ساری باتیں تو میں بھول بھی چکی ہوں لیکن جو جو یاد رہے گا وہ میں سب لکھتی جاوں گی۔۔ ہاں جی تو میں کیا کہہ رہی تھی، او ہاں اپنے ٹرپ کا بتا رہی تھی۔۔

اس ٹرپ کا ارینج تیمور نے مہینے بھر سے کیا ہوا تھا، پر مجھے یہی بتایا تھا کہ ان کو چھٹی نہیں ملی اور ہم نہیں جا رہے، اس کے بعد میں نے منہ پھلایا ہوا تھا، کہ یہ کیا بات ہوئی بھلا، پھر کہا کہ ایک دن کی چھٹی ملی ہے، میں نے سوچا یۃ بھی بہت ہی ہے۔۔ لیکن وہ تو جانے والے دن بتایا کہ ہم ایک ہفتے کے لیے جا رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے سرپرائز تھا۔۔

اس سے پہلے ہم لوگ امی سے ملنے گئے اور جب وہاں سے نکلے تو میں اپنا موبائل وہی بھول آئی، جب تھوڑا دور پہنچیں تب یاد آیا، تو میرا رونا اسٹارٹ کہ واپس چلیں، مجھے اپنا فون لینا ہے، تو تیمور نے اپنا فون میرے ہاتھ میں دیا اور بولے یہ لو جب تک ہم وہاں ہیں، یہ تم رکھ لو اور میں نے ان سے پرامس لیا کہ وہ واپس نہیں لیں گے۔ ارے بابا فون نہ لیتی تو محفل میں لاگ ان کیسے ہوتی۔۔

ابھی ہم راستے ہی میں تھے کہ میں نے تیمور سے کہا، میری طبعیت ٹھیک نہیں، ذرا سروس اسٹیشن پہ رکیے گا، آگے سے ایک گھوری ملی اور کہا گیا کہ آج بتا ہی دو کہ اس سروس اسٹیشن کے پاس آتے ہی تمہاری طبعیت کیوں خراب ہوتی ہے ہی ہی ہی
میں نے بھی کہہ دیا کہ جب آپ کو پتا ہے تو پوچھ کیوں رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔ خود ہی رک جایا کریں ناں میرے کہنے سے پہلے


اور یہاں سے لی ہم نے کافی ۔۔

photo%20%281%29.JPG


ارے ہاں! میں یہ بتانا تو بھول ہی گئی کہ میں ناں آجکل کرچز پر ہوں کیونکہ میرا ٹخنہ فریکچر ہو گیا ہے اور وہ پلاسٹر میں ہے۔ کیونکہ چھٹیاں پہلے ہی بک ہوئی تھیں تو ہم اس ٹرپ کو کینسل نہ کر سکے۔اس لیے ہم جہاں جہاں گے پانپ بیچارے تیمور ہی ہو کو سارا سامان اٹھانا پڑا۔

ہوٹل میں پہنچ کر میں تو سو گئی اور تیمور باہر نکل گئے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کہاں کہاں گھوما جا سکتا ہے ۔
ہم دونوں کو والک کرنے کا بہت شوق ہے۔۔ اس ٹرپ کا مقصد بھی یہی تھا کہ نیچر کو انجوائے کریں گے اور خوب کریں گے لیکن میرے پاوں کی وجہ سے ویسا تو نہ ہو سکا لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم وہاں گھومیں پھرے نہیں، ہم اپنی گاڑی لے جاتے اور اس کو ایک طرف پارک کر دیتے پھر اپنی والک کرتے جب تھک جاتے تو واپس آجاتے۔۔ یہ چند دن میری زندگی کے خوبصورت ترین دنوں میں شامل ہو چکے ہیں۔۔

چلئے آپ کوبھی تھوڑی سی تصویری سیر کروا دیتی ہوں
جگہوں کے نام نہیں پوچھیے گا مجھ سے، میں نے کچھ بھی یاد رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی تھی ۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی
SAM_0548.JPG


SAM_0551.JPG


SAM_0555.JPG


SAM_0563.JPG


SAM_0569.JPG


SAM_0572.JPG



یہ تصویریں ہم نے اپنی والک کے دوران لی تھیں۔ بہت ہی خوبصورت جگہیں، تیمور نے پرامس کیا ہے کہ میرا پاوں ٹھیک ہونے کے بعد پھر چلیں گے تاکہ میں اچھے سے انجوائے کر سکوں۔

ویسے مجھے ناں کسی اور جگہ نیند نہیں آتی اس لیے میرا زیادہ وقت جاگتے ہوئے گزرا۔ اور میں نے اکثر تیمور کو سونے بھی نہیں دیا۔ ایک دو بار تو ان پر ٹھنڈے پانی بھی پھینکا جس پر وہ غصہ تو ہوئے لیکن ہماری معصومیت پر ان کو رحم آ گیا۔
ویسے وارن ضرور کیا کہ اگر آپ پانی پھینکا مجھ پر تو میں وہی کسی جنگل میں تمہیں چھوڑ کر واپس گھر چلا جاؤں گا۔۔
اس دھمکی کے بعد میں نے شرافت سے ان کو سونے دیا اور خود محفل میں گھومتی رہی۔ کتنی سمجھدار ہوں میں۔۔

جس دن ہمیں واپس آنا تھا، میں نے تیمور سے کہا کہ مجھے بیچ پہ بھی جانا ہے تو ہم وہاں سے بیچ پر گئے۔ وہاں بیٹھ کر لنچ کیا، اور بچوں والی رائیڈز بھی انجوائے کیں۔ وہاں کی کچھ تصویریں بھی دیکھ ہی لیں ۔۔

SAM_0617.JPG


SAM_0623.JPG


SAM_0624.JPG


SAM_0625.JPG


SAM_0627.JPG



photo%20%286%29.JPG


photo%20%284%29.JPG


SAM_0627.JPG


ایک بہت ہی خوبصورت ہفتے کا اختتام
اتنا اااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا مزہ آیا۔۔ تھینک یو تیمور فور میکنگ دس ڈے اسپیشل فور می۔ لو یو سو مچ۔۔
 

محمدصابر

محفلین
سب کچھ حیرت انگیز ہے۔ سب سے پہلے ٹیگنگ جس میں مجھے ٹیگ کیا ہوا ہے اور مجھے نظر بھی نہیں آ رہا۔ دوسرا اس سارے سفرمیں جتنےمسافر ہیں وہ کہیں نظر نہیں آرہے۔ اور تیسرے مناظر :)
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ۔۔۔! بہت خوب ماشاءاللہ۔۔۔!

بہت ہی خوب لکھا آپ نے اور تصاویر بھی بہت اچھی ہیں۔ یقیناً خوب تفریح رہی ہوگی۔

خوش رہیے، آباد رہیے۔ :D
 
کیا بات ہے جناب ، یہاں تو ٹھیک ٹھاک عیاشی دکھ رہی ہے ، امید ہے اب باقی کا سال آپ چپ چاپ ایک بھی شکوہ یا ہولیڈے کلیم کئے گُزاریں گی :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
روداد تو جیسی کیسی بھی ہے لیکن تصاویر بہت ہی خوبصورت ہیں۔ قدرت کے جتنا قریب ہوں اتنا ہی زیادہ مزہ آتا ہے۔
 

عدیل منا

محفلین
ویسے غور سے دیکھیں تو یہ ساری روداد ان کی لگتی ہے۔
بہت غور سے دیکھنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا ہے کہ ایک کہتا ہے ہم بگلے ہیں جبکہ دوسرا خود کو کبوتر کہلانے پر بضد ہے۔۔۔!!!

SAM_0623.JPG


SAM_0624.JPG


[/quote]
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بخیر و عافیت گھر واپسی پر الحمد للہ
اللہ تعالی آپ دونوں کو سدا اپنی امان میں رکھتے بہت سی خوشیوں سے نوازے آمین
بلا شبہ آپ کے لیئے یہ اک ہفتے کی پک نک ناقابل فراموش رہے گی ۔
بہت خوب مناظر نظر آ رہے ہیں تصاویر میں ۔
یہ بچوں والی روئیڈنگ کیا تھی ۔ کچھ اس بارے مزید لکھیئے گا ۔
اللہ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔ آمین
یہ ٹخنہ کیسے فریکچر کروا لیا ۔ ؟
اللہ آپ کے صاحب کو سدا سلامت رکھے ۔آمین
آپ کے پرس سمیت بیچارے وزن ہی ڈھوتے رہے ہوں گے ۔
اللہ سدا اردو محفل پر ایسی ہی اپنائیت بھری بہار جاری رکھے آمین
 
Top