لعن طعن کرنا ، غیر مہذب روئیہ ہے

یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ بہت سے پیجز پر ویلنٹائن منانے والوں پر " خدا کی لعنت" جیسے الفاظ دیکھنے کو ملے۔ یہ ویلنٹائن ڈے منانے سے بھی برا ہے کہ کسی مسلمان پہ لعن طعن بھیجی جائے۔
ہر انسان آزاد پیدا ہوا ہے، ہم کہہ سکتے ہیں، سمجھا سکتے ہیں، ادب و شائستگی میں رہ کر ، مگر لعن طعن کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ یہ تو برائ کو روکنے کے لیے بڑی برائ کرنے کے مترادف ہے۔
اللہ سب کو ہدایت دے، ماحول ہی ایسا بن گیا، ان میں، ان لوگوں کا بھی کیا قصور ، یہ تو برسوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایک دن میں نہ لڑکی آسمان سے ٹپکتی ہے، نہ ہی لڑکا، یہ تو روز کے معاملات ہیں، بس اس دن ابھر کر سامنے آتے ہیں۔
کسی مسلمان کو گالی دینا ، لعن طعن کرنا اچھی بات نہیں ہے، اللہ سب کو ہدایت دے، اللہ جس کو چاہے ہدایت دیتا ہے، کیا پتا یہ سب لوگ کل کو ہم سے اچھے مسلمان ثابت ہوں۔
امر بلعمروف اور نہی المنکر کا تقاضہ یہ ہی ہے کہ سب سے پہلے اپنے اخلاق کو سنوارا جائے، بداخلاقی کے ساتھ نیک کام کی دعوت دینا ایسا ہی ہے ، جیسے کسی کو گندے پیالے میں دودھ پینے پہ مجبور کرنا ۔
۔
از: عبدالباسط احسان
 

سید ذیشان

محفلین
ہمارا معاشرہ کافی شدت پسندی کی طرف جا رہا ہے ایک طرف ولنٹائنز ڈے منانے والوں کا اس پر منانے پر اسرار اور دوسری طرف اس کو نا منانے والوں کا دوسروں کو روکنے پر اسرار۔ بھئی جس نےمنانا ہے منائے اور جس نے نہیں منانا نہ منائے۔
 
Top