لطیفے بچوں کے انکی زبانی

سیما علی

لائبریرین
رکے کیوں نہیں
ٹریفک وارڈن (ڈرائیور سے) میں نے جب ہاتھ ہلایا تو تم رکے کیوں نہیں؟
ڈرائیور : میں سمجھا آپ مجھے سلام کر رہے ہیں ۔

صلوہ افضل، جماعت ششم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نبی پور، ضلع بہاول پور
 

سیما علی

لائبریرین
ایم بی بی ایف
فیاض(ارسلان سے) تم کون سی جماعت میں پڑھتے ہو؟
ارسلان: میں نے ایم بی بی ایف کر رکھا ہے۔
فیاض : ارےیہ کون سی ڈگری ہے،میں نے پہلے کبھی اس کا نام نہیں سنا۔
ارسلان: بھائی یہ نالائق طالب علموں کو ملتی ہے، اس کا مطلب ہےمیٹرک بار بارفیل ۔

اقصیٰ بی بی، جماعت ہشتم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 124 ٹی ڈی اے، ضلع لیہ
 

سیما علی

لائبریرین
جواب نہیں دیتے
استاد شاگرد سے : میں تم سے اتنی دیر سے سوال پوچھ رہا ہوں تم جواب کیوں نہیں دیتے ۔
بچہ :معصومیت سے بولا: میری امی منع کرتی ہے کہ بڑوں کو جواب نہیں دیتے ۔
انساء بی بی، جماعت ہفتم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیرہ نواب صاحب، ضلع بہاول پور
 

سیما علی

لائبریرین
مالی حالت
ایک دوست نے اپنے ایک حکیم دوست سے پوچھا: تم جس مریض کو بھی دیکھتے ہو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہو کہ رات کیا کھایا تھا، اس کی کیا وجہ ہے؟
حکیم دوست نے مسکرا کر جواب دیا: دراصل اس سے مریض کی مالی حالت کا پتہ چل جاتا ہے۔

انیس الرحمن ، جماعت پنجم، گورنمنٹ پرائمری سکول حسن پور خاص ،مظفر گڑھ
 

سیما علی

لائبریرین
بال کٹوا لیں
کرایہ دار ( مالک مکان سے ) خدا کے لیے اس سال تو کھڑکیوں میں پٹ لگوا دیجیے، میں کمرے میں بیٹھتا ہوں تو تیز ہوا سے بال بکھر جاتے ہیں۔
مالک مکان (کرائے دار کے دیے ہوئے کرائے میں سے دس روپے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے) میرا اتنا خرچہ کرانے سے کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ کسی حجام سے اپنے بال کٹوا لیں۔
ماہ نور، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ
 

سیما علی

لائبریرین
ایک ساتھ کون دیتا ہے؟
استاد (شاگرد سے) مرغی انڈے دیتی ہے اور گائے دودھ دیتی ہے ہے ، ایسے جاندار کا نام بتاؤ جو یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ دیتا ہو۔
شاگرد: جناب! دکان دار
محمد فرحان ، جماعت ہشتم ، گورنمنٹ فاضل ہائی سکول احمد پور شرقیہ، ضلع بہاول پور
 
Top