لسی خانہ

شمشاد

لائبریرین
دیکھ لو چاچو میری تو انگلش بھی خراب ے،
ہاہاہاہاہا!:laugh:

وہ تو ہے ہی پھر بھی میں تمہیں لسی پلا دیتا ہوں۔ یہ یہاں کی بڑی خاص لسی ہے۔ اور ہاں ہم اس کے لیے گلاس کا تکلف نہیں کرتے۔

AlmaraiLeban200ml579__61975_zoom.jpg
 
زلفی شاہ

لائبریرین
پھر تو مجھے بڑی بوتل لانی چاہیے۔

AlmaraiFreshLebanFullFat2lit.jpg
شمشاد بھائی کیا لطیفہ یاد کروا دیا ہے۔ عربی جو ہمارے ہاں پڑھائی جاتی ہے اس میں لبن دودھ کو کہتے ہیں جبکہ سعودیہ میں لبن لسی کے لیے مستعمل ہے ۔ ہم جب حج کے موقع پر حجاج کے ساتھ تھے تو ہمارے گروپ کے ایک دوست چائے کے بہت شوقین تھے۔ انہوں نے سوچا کہ دودھ لے کر اپنی چائے بناتے ہیں۔ وہ دوکان سے بغیر پوچھے لبن لکھا پڑھ کر خرید کر لے آئے ۔ قریب تھا کہ وہ کھولتے پانی میں اس کو ڈالتے کہ میں موقع پر پہنچ گیا۔ مجھے بھی پتہ نہیں تھا، میں نے جب پنجابیوں کی مخصوص عادت سے مجبور اس کو سونگھا تو مجھے محسوس ہوا کہ یہ لسی ہے ۔ میں نے تھوڑی سی پی کر دیکھی تو عقدہ کھلا کہ یہاں لبن لسی کے لیے مستعمل ہے۔ پھر وہ لسی ہم چڑھا گئے اور دوبارہ جا کر دوست کے لیے دودھ یعنی حلیب خرید کے لائے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے کئی ایک عربیوں سے بھی بات کی ہے لیکن یہ عقدہ حل نہیں ہوا کہ عربی میں لبن دودھ کو کہتے ہیں تو یہاں لسی کے لیے لبن اور دودھ کے لیے حلیب کیوں کہتے اور لکھتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کیا لطیفہ یاد کروا دیا ہے۔ عربی جو ہمارے ہاں پڑھائی جاتی ہے اس میں لبن دودھ کو کہتے ہیں جبکہ سعودیہ میں لبن لسی کے لیے مستعمل ہے ۔ ہم جب حج کے موقع پر حجاج کے ساتھ تھے تو ہمارے گروپ کے ایک دوست چائے کے بہت شوقین تھے۔ انہوں نے سوچا کہ دودھ لے کر اپنی چائے بناتے ہیں۔ وہ دوکان سے بغیر پوچھے لبن لکھا پڑھ کر خرید کر لے آئے ۔ قریب تھا کہ وہ کھولتے پانی میں اس کو ڈالتے کہ میں موقع پر پہنچ گیا۔ مجھے بھی پتہ نہیں تھا، میں نے جب پنجابیوں کی مخصوص عادت سے مجبور اس کو سونگھا تو مجھے محسوس ہوا کہ یہ لسی ہے ۔ میں نے تھوڑی سی پی کر دیکھی تو عقدہ کھلا کہ یہاں لبن لسی کے لیے مستعمل ہے۔ پھر وہ لسی ہم چڑھا گئے اور دوبارہ جا کر دوست کے لیے دودھ یعنی حلیب خرید کے لائے ۔

آپ کے دوست تو لسی کو بطور دودھ استعمال کرنے جا رہے تھے جبکہ ہمارے دوست نے جو کیا وہ بھی سُننے کے لائق ہے۔

بیچلر لائف میں اختتام ہفتہ پر دس سے بارہ دوست اکٹھے ہوتے، تاش کی بازی جمتی اور ساری رات کھیلتے۔ وقفے وقفے سے چائے بھی بنتی رہتی۔ کبھی کوئی دوست چائے بناتا تو کبھی کوئی۔ ایک رات کھانے کا بڑا پروگرام تھا۔ گوشت کو سرکہ لگانے کے لیے سرکے کی بڑی بوتل لا کر رکھی ہوئی تھی۔

ایک صاحب جو چائے بنانے گئے تو پانی کی جگہ سرکہ ڈال کر آ گئے۔ تھوڑی دیر بعد جا کر اس میں پتی ڈال آئے۔ جب خوب رنگ نکل آیا تو دودھ ڈالا۔ دودھ پھٹ گیا اور ساری چائے خراب ہو گئی۔ وہ سمجھے کہ دودھ خراب تھا۔

انہوں نے وہ ساری چائے پھینک دی اور پھر سے سرکے کی دیگچی بھر کر چولہے پر رکھ دی۔ دوسری دفعہ پھر وہی ہوا، پھر پھینک دی اور آ کر کہنے لگے کہ دودھ خراب تھا اور ویسے بھی ختم ہو گیا ہے اس لیے دودھ لانا پڑے گا۔ اس پر صاحب خانہ دوسری فرج سے دودھ نکالنے گئے تو عقدہ کھلا کہ موصوف نے سرکے کی بڑی بوتل آدھی سے بھی کم کر دی ہے۔
 
Top