اقبال جہانگیر
محفلین
لاہور آپریشن مکمل، نو شدت پسند ہلاک
ڈان اردو ٹی وی تاریخ اشاعت 17 جولائ, 2014
لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف دس گھنٹے سے جاری آپریشن کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں نو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے۔
جمعرت کی صبح فورسز کی جانب سے کمپاؤنڈ میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خلاف حتمی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں ایلیٹ فورسز سمیت حساس اداروں کے اہلکاروں بھی موجود تھے۔
فورسز نے کمپاؤنڈ کی دو منزلہ اس عمارت پر راکٹوں، دستی بموں اور دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ رائیونڈ کے رائیاں پنڈ کی الجنت کالونی میں گزشتہ رات دو بجے ایک کمپاؤنڈ میں مشتبہ شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایلیٹ فورس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے اس آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
رائیونڈ کے جس علاقے میں یہ آپریشن کیا گیا وہ وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ سے صرف چند ہی کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
پولیس کے کمانڈوز نے مکان کے اندر دستی بم بھی پھینکے جس سے دو منزلہ اس عمارت کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمارت میں تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے بعد پولیس کی جانب سے اس پوری کارروائی سے متعلق میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اس سے قبل جمعرات کی صبح پنجاب کے وزیر برائے انسدادِ دہشت گردی کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
انہوں نے کارروائی میں سات دہشت گردوں اور ایک ایلیٹ پولیس کے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں کچھ مشتبہ دہشت گرد فرار بھی ہوئے ہیں، لیکن اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے ڈان نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کمپاؤنڈ میں دو سے تین دہشت گرد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے کہ اور پولیس کی کوشش ہے کہ ان کو زندہ حالت میں گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ شمالی وزیرستان آپریشن کا ردِ عمل ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن زاہد نواز مروت کے مطابق آپریشن رات دو بجے ایک کمپاؤنڈ میں مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔
اس دوران دہشت گردوں اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلے کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔
رات بھر جاری اس آپریشن کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔
http://urdu.dawn.com/news/1007181/lahore-firing
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف دس گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں ایک شدت پسند اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

رائیونڈ سے زخمی دہشتگردگرفتار، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
17 جولائی 2014 (15:35)
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ کے قریب دہشتگردوں کے مکان سے برآمد ہونیوالے موبائل فون اور دستاویزات سے مزیداہم انکشافات ہوئے ہیں جن سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آگاہ کردیاگیاہے ۔
ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا دہشتگرد تربیت یافتہ ہے اور وہ ڈیڑھ سال سے مکان میں رہائش پذیر تھے ، دہشتگردوں کی دیگر سرگرمیوں اور معاونت فراہم کرنے والے لوگوں کی نشاندہی کیلئے مکان کےک اطراف کی کالز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جیوفینسنگ کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ ملزمان کاایک ہفتہ بعد بڑی کارروائی کا منصوبہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپاﺅنڈ سے اسلحہ ، خودکش جیکٹس ، جہادی لٹریچر اور بم برآمد ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ صوبائی وزیرکی وساطت سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کردیاجبکہ وہ خود بھی آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کرتے رہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی دارلحکومت سے 31کلومیٹر اور رائیونڈ میں وزیراعظم ہاﺅس سے اڑھائی کلومیٹر دورآپریشن کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/17-Jul-2014/123809

آخری تدوین: