لانگ ڈرائیو

قیصرانی

لائبریرین
ہائے وے کو تو یہاں بھی جتنی جلدی ہوسکے صاف کر دیا جاتا ہے۔ لیکن بہت زیادہ ویران حصوں میں بعض اوقات فوری طور پر ممکن نہیں ہوتا۔
خاص طور پر جب تیز ہوا چل رہی ہے تو برف صاف کرنے کے بعد سڑک پر پھر اڑ کر آجاتی ہے۔
اس برف سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا جناب۔ میرا لائسنس جنوری 2007 میں بنا تھا،ا س وقت سے اب تک، شاید دو مرتبہ میں نے گاڑی کو سپیڈ لمٹ سے کم پر چلایا ہوگا، ورنہ ہمیشہ سپیڈ لمٹ کے مطابق ہی چلاتا ہوں :)
 
عثمان

محفلین

یہاں گاڑیاں پھسلنے یا طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ آج تک سڑک پر کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تو اسے اپنی خوش قسمتی تصور کیجیے۔
 
برف پر گاڑی چلانے کے لئے آپ کا رابطہ براہ راست وہیلز سے ہونا چاہئے۔ اگر آپ کروز کنٹرول استعمال کرنا چاہیں تو یہ انتہائی حماقت ہوتی ہے۔ دوسرا یہ بھی اہم ہے کہ گاڑی کے ٹائرز موسم کی مناسبت سے ہیں کہ نہیں
اس کے علاوہ ٹریکشن کنٹرول پر ضرورت سے زیادہ اعتبار نہیں کرنا چاہئے
حادثات تو یہاں بھی بے شمار ہوتے ہیں اور میں نے بھی بہت ہوتے دیکھے ہیں لیکن اتنا اندازہ ہے کہ عام غلطیوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
یہ بتائیے کہ کینیڈا لانگ ڈرائیو کا پروگرام کب تک پختہ کریں گے۔ :)
پہلے تو یہ بتائیے کہ گاڑی کا ہفتے کا رینٹ کتنا ہوگا، دوسرا یہ کہ کون کون سی گاڑیاں رینٹ پر ملتی ہیں (مجھے امریکی یا فرانسیسی گاڑی پسند نہیں ہے۔ جاپانی ہو یا پھر جرمن)۔ فیول کاسٹ اور عام روز مرہ کے اخراجات کا اندازہ بھی :)
 
میں یورپ اور کینیڈا کا فرق جاننا چاہ رہا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ریئر ویل ڈرائیو کو ترجیح دیتا ہوں۔ برف میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے مگر ویسے خوب
ونٹر کنڈیشن کے لئے میں ذاتی طور پر فرنٹ وہیل کو ترجیح دیتا ہوں۔ رئیر وہیل برف کے علاوہ بہت اچھی رہتی ہے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ اگر فرنٹ وہیل گاڑی ہو تو پیٹرول اور اگر ریئر وہیل ہو تو ڈیزل ہونی چاہئے گاڑی :)
 
عثمان

محفلین
پہلے تو یہ بتائیے کہ گاڑی کا ہفتے کا رینٹ کتنا ہوگا، دوسرا یہ کہ کون کون سی گاڑیاں رینٹ پر ملتی ہیں (مجھے امریکی یا فرانسیسی گاڑی پسند نہیں ہے۔ جاپانی ہو یا پھر جرمن)۔ فیول کاسٹ اور عام روز مرہ کے اخراجات کا اندازہ بھی :)
گاڑی کا رینٹ محض دن کے حساب سے نہیں بلکہ اگر گاڑی جگہ وصول کی بجائے کسی دوسرے مقام پر چھوڑنی ہے تو اس کا خرچہ الگ وصول کیا جاتا ہے۔ پھر اگر ڈیمج انشورنس بھی شامل کرنی ہے تو اس کا خرچہ الگ۔
جاپانی اور جرمن گاڑیاں باآسانی مل جاتی ہیں۔ جاپانی سب کمپیکٹ سائز سے لے کر جرمن مرسیڈیز تک۔فیول اوسطا ایک ڈالر پینتیس سینٹ فی لٹر ۔ ہوٹل اور کھانے پینے کا خرچہ میں تو کافی تغیر مل جائے گا۔ پانچ ڈالر میں میکڈونلڈ بھی چل سکتا ہے۔ پچاس ساٹھ ڈالر فی رات سستا ہوٹل بھی۔
منحصر ہےکہ کس علاقے سے گذرتے ہیں اور کہاں ٹھہرتے اور کھاتے پیتے ہیں۔
 
چھٹی پر منحصر ہے کہ صرف جانا ہی ہوگا کہ واپسی بھی اسی راستے سے۔ میں آپ کو دوستانہ مشورہ دوں گا کہ میرے ساتھ لانگ ڈرائیو کا پروگرام بنانے سے قبل میرے ساتھ ایک بار پانچ یا سات گھنٹے کی ڈرائیو پر چلے چلئے۔ اگر مزاج کے مطابق ہوئی تو پھر لانگ ڈرائیو کر لیں گے :)
آپ کا یورپ کا پروگرام کب بن رہا ہے؟
 
پانچ ساتھ گھنٹے کی ڈرائیو بھی میرے لیے لانگ ڈرائیو ہی ہے۔ :)
نیز میرا بیگم کے ساتھ جانے کو پروگرام ہے۔ اس لیے آپ کا اور میرا مشترکہ لانگ ڈرائیو پلان شائد منڈھے نہ چڑھ پائے۔
ہاں ہیلی فیکس شہر میں آپ جب پہنچیں تو ہماری طرف کھانے اور شہر گھمانے کی دعوت ہے۔ :):):)
 
اگر بھابھی بھی ہیں تو پھر تو مجھے پورا پروگرام ہی نئے سرے سے بنانا پڑے گا اور پوچھ پاچھ کر وہی تاریخ چنوں گا جب آپ لوگ کسی اور ملک گئے ہوئے ہوں گے :)
 
Top