لاحقہ "باز" سے بننے والے الفاظ

الف نظامی

لائبریرین
ایسے الفاظ کی فہرست جن کے آخر میں لاحقہ "باز" آتا ہے
بلے باز
بہتان باز
پاک باز
جاں باز
جان باز
جلد باز
جملہ باز
جملے باز
جنگ باز
چہل باز
حیلہ باز
خلا باز
دغا باز
دھوکا باز
دھوکے باز
راست باز
ساز باز
شعبدہ باز
شیخی باز
طعنہ باز
عشق باز
فتنہ باز
کبوتر باز
کج باز
گیند باز
لطیفہ باز
مقدمہ باز
نشانہ باز
نشہ باز
نشے باز
نیزہ باز
نیم باز
 
آخری تدوین:
شاہد باز
:)
ویسے دیوان غالب میں
آتش باز
گل باز
اور
شیشہ باز
کی تراکیب بھی ہیں۔ اب معلوم نہیں کہ وہ اس فہرست میں شامل ہونے کے لائق ہیں یا نہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نظامی صاحب ، ان فہرستوں کے بارے یہ بتانا ضروری ہے کہ ان کا مآخذ کیا ہے اور ان الفاظ کو کس طریقے سے اخذ کیا گیا ہے۔ ان فہرستوں میں متعدد اغلاط نظر آرہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے تلاش کرنے کے طریقۂ کار میں کوئی گڑبڑ ہو ۔
مثلاً آپ نے ایک جگہ دھوکا اور دھوکہ باز لکھا ہے جبکہ یہ دونوں سرے سے کوئی لفظ نہیں ہیں ۔ دھوکے باز درست لفظ ہے ۔ جملہ باز نہیں بلکہ جملے باز درست ہے ۔
نیم باز مشتق نہیں مرکب ہے ۔ نیم کے معنی آدھا اور باز کے معنی کھلا ہوا ہے جیسے کہ نیم باز دریچے سے روشنی آرہی تھی۔ وغیرہ۔ اسی طرح ساز باز بھی مشتق نہیں ہے ، ایک مفرد لفظ ہے ۔

ان دھاگوں میں جو بات نظر آرہی ہے وہ یہ کہ لاحقوں کی مدد سے بنائے گئے بہت سارے مشتقات غریب ہیں یعنی لسانی قاعدے کے لحاظ سے تو وہ ممکن ہیں لیکن اردو میں مستعمل نہیں ہیں۔
 
ان الفاظ کو کارپس سے اخذ کیا گیا ہے لاحقہ کو تلاش کرنے سے الفاظ مل جاتے ہیں۔
تصحیح کرنے کا بہت شکریہ۔
 
Top