لائبریری ۔ ۔ ۔ چند باتیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

لائبریری ۔۔۔ چند باتیں

ڈیجیٹل اُردو لائبریری کی ابتداء ایک پراجیکٹ کی حیثیت سے ہوئی اور اب اگلے مرحلے میں لائبریری کو ایک باقاعدہ ادارے کی شکل دینے کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے ۔

اس حوالے سے کیا جانے والا کام اور کوششیں آنلائن اور آف لائن گذشتہ چند ماہ سے تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔ دائرہ کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ ان کوششوں کو انفرادی سطح سے اٹھا کر اجتماعی پلیٹ فارم پر منتقل کیا جارہا ہے ۔

اس دوران لائبریری کا کام کسی بھی مرحلے پر نہیں رکا اور نہ ہی روکا گیا ۔

آف لائن کیا جانے والا کام اور کوششیں اور آنلائن کیا جانے والا کام دونوں ہی اہمیت کے حامل ہیں اور لائبریری کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہونے میں مددگار ہیں ۔

اس دوران کچھ نام آپ کو آنلائن متحرک نظر آئیں گے اور کچھ نام آف لائن مصروف رہیں گے ۔

لائبریری میں کام کرنے اور اظہارِ رائے پر مکمل آزادی ہے ۔

ایک واضح اور قطعی پالیسی اعلان کئے جانے تک (اور اس کے بعد بھی) آپ اراکینِ فورم اور اراکینِ لائبریری سے توقع اور گذارش ہے کہ پیغامات پوسٹ کرتے وقت اس امر کو ملحوظ رکھیں گے کہ آپ کے الفاظ لائبریری کے کام کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں۔

پیغام تحریر کرنے کے بعد اور ارسال کرنے سے پہلے اپنے پیغام پر ایک تنقیدی نظر ضرور ڈال لیں ۔

تخلیق ، تحریر اور تعمیر میں مثبت تنقید اور مثبت تعریف سے نکھار پیدا ہوتا ہے ۔

اپنی تخلیقی ، تحریری اور تعمیری کاوش پیش کرنے سے پہلے ابتدائی ضروری ہوم ورک کر لیں اور ارسال کر دینے کے بعد اگر آپ کی کاوش کو تعریف اور تنقید دونوں زاویوں سے دیکھا جائے تو جان لیں کہ آپ نے اپنی محنت وصول پائی۔

پُر امید رہیں کہ آئندہ بھی آپ کی کاوش اور محنت کو مثبت تعریف سے سراہا اور تعمیری تنقید کی کسوٹی پر پرکھا جائے ۔

فورم پر اپنے کسی پیغام میں :

کسی دوسرے رُکن کی نمائندگی کرنے اور/ یا
کسی دوسرے رکن کی کہی ہوئی بات دہرانے اور/ یا
ذاتی طور پر موصول شدہ پیغام کو مکمل اور/ یا
چند الفاظ نقل کرنے

سے قبل اس رکن کی رضامندی ضرور حاصل کرلیں اور یہ یقین حاصل کرلیں کہ ایسا کرنے کے بعد آپ کو مذکورہ رکن یا کسی دوسرے متعلقہ رکن یا اراکین کے سامنے جوابدہ نہیں ہونا پڑے گا اور آپ کا یہ عمل خود آپ کے لئے اور / یا دوسرے رکن یا اراکین کے لئے اُلجھن کا سبب نہیں بنے گا اور فورم کے عمومی و اجتماعی ماحول کو متاثر نہیں کرے گا۔

لائبریری کا رُکن ہی نہیں محض قاری ہونے کی حیثیت سے بھی آپ کی لائبریری سے وابستگی قابلِ احترام ہے اور آپ کی رائے ، تجویز یا شکایت (اور رُکنِ لائبریری ہونے کی حیثیت سے آپ کے کام کی جداگانہ ) اہمیت ہے ۔

آپ کی کوئی ایک تجویز ، کوشش، عمل ، شکایت ، حوصلہ افزائی ، لائبریری کو اس مرحلے پر آگے بڑھانے اور مضبوط ادارے کی شکل دینے اور مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

شکریہ

۔
 
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ایک خاموش اور پس پردہ لائبریری رکن کی تعریف کرنا چاہوں گا جن کا نام فریدہ شریف ہے اور وہ لکھ کر مجھے بھیجتی رہی ہیں اور اب بھی بھیج رہی ہیں۔ زاویہ 2 اور آب گم میں ان کا حصہ ہے اور انشاءاللہ آئیندہ بھی رہے گا۔

شگفتہ ایک نکتہ جو قابل غور ہے اور جس کی ضرورت اب شدت سے محسوس ہو رہی ہے وہ ہے کتابوں کا وکی پر منتقل ہوجانے کے بعد ان کا کتابی شکل میں میسر ہونا جسے پڑھنے والے ڈاؤن لوڈ‌ کرکے باآسانی پڑھ سکیں اور اس میں ابواب کی فہرست اس طرح سے ہو کہ براہ راست کسی باب تک بھی پہنچا جا سکے اور تلاش کی بھی سہولت ہو۔ اس معاملے پر بھی ساتھ ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، نعمان اور مہوش نے جو قابل قدر کام کیا تھا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

محب علوی

بہت عمدہ ۔ آپ اپنی تجاویز پر ہوم ورک مکمل رکھیں ۔ آپ کی اجازت سے میں چاہوں گی کہ آپ کی دوسری تجاویز پر بھی بات
کی جائے ۔

شکریہ
 
میں ہوم ورک تو سکول کے زمانے میں کرتا تھا اب تو اسائنمنٹ کی عادت ہے :)

میری طرف سے مکمل اجازت ہے اور آپ کو اجازت کی ضرورت کیوں پڑ گئی ہے، آپ باس ہیں بھول نہ جایا کریں :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ایک خاموش اور پس پردہ لائبریری رکن کی تعریف کرنا چاہوں گا جن کا نام فریدہ شریف ہے اور وہ لکھ کر مجھے بھیجتی رہی ہیں اور اب بھی بھیج رہی ہیں۔ زاویہ 2 اور آب گم میں ان کا حصہ ہے اور انشاءاللہ آئیندہ بھی رہے گا۔

شگفتہ ایک نکتہ جو قابل غور ہے اور جس کی ضرورت اب شدت سے محسوس ہو رہی ہے وہ ہے کتابوں کا وکی پر منتقل ہوجانے کے بعد ان کا کتابی شکل میں میسر ہونا جسے پڑھنے والے ڈاؤن لوڈ‌ کرکے باآسانی پڑھ سکیں اور اس میں ابواب کی فہرست اس طرح سے ہو کہ براہ راست کسی باب تک بھی پہنچا جا سکے اور تلاش کی بھی سہولت ہو۔ اس معاملے پر بھی ساتھ ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، نعمان اور مہوش نے جو قابل قدر کام کیا تھا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
یعنی محب، آپ صرف باتیں‌ ہی کرتے ہیں‌ :(۔ جو کام آپ اپنے نام سے بھیجتے ہیں، وہ بھی فریدہ شریف صاحبہ کا کام تھا جو آپ نے نام سے پبلش ہوا۔ یہ تو بہت ہی بری بات ہے‌ :( شگفتہ صاحبہ، اس ادبی سرقہ کا تو نوٹس لیں :D
بےبی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میرے خیال میں تو یہ محب کی خوبی ہے کہ وہ دوسروں کو کام کے لیے motivate کرنے کے ماہر ہیں اور کام delegate کرنے میں بھی۔ ان میں ایک اچھے منیجر کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، اس کام میں تو محب بلا شرکتٍ غیرے کُل ہی ہیں :lol:۔ لیکن کسی دوست کے کام کرنے کے بعد اگر ان کا نام غائب ہو یا وہ محنت اور کاوش کسی دوسرے کے نام سے پبلش ہو تو بہت دکھ ہوگا انہیں
بےبی ہاتھی
 
Top