لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میرے خیال میں صرف لائبریری سائٹ کی پریزنٹیشن کےلیے کسی ایک سوفٹویر کا انتخاب کرنے سے اس پراجیکٹ میں نئی روح نہیں پھونکی جا سکتی۔ لائبریری پراجیکٹ کی اصل طاقت لائبریری ٹیم کے ارکان کا ٹیم ورک اور اس میں شامل کیا جانے والا مواد ہے۔ لائبریری پراجیکٹ‌ کو فروغ دینےکے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ رضاکارانہ جذبے کے تحت کام کرنے والے لوگ چاہپیں جو کہ لائبریری پراجیکٹ‌ کے نصب العین سے متفق بھی ہوں۔ میں اس کے بارے میں جلد لکھنے کی کوشش کروں گا۔ جملہ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے قطع نظر اس کے لیے علیحدہ ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کر دی جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
میں سر دست اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا در اصل میرا ذہن کام نہیں کر رہا. محض یہ کہ..
اردو کتابوں کی تصویری شکل میں پ د ف بنانا کبھی کبھی بھی میری ترجیح نہیں رہی. اردو لائبریری کے فروغ سے میرا ممطھح نظر صرف اردو تحریر کو فروغ دینا تھا. اس طرح اس سلسلے میں جو گفگتگو شروع ہو گئی ہے، میں خاموش ہوں.
جملہ مجھے پسند آیا ہے کم از کم اس شکل میں جس میں مہوش نے پیش کیا تھا.اگر چہ اب بھی وہ مسائل جاری رہیں گے جو ابھی ہیں. مثلآ غیر منظم تحریریں، دو چار نظمیں، بغیر کسی کتاب کے ارادے کے. اس پر قابو پا لیا جائے تو جملہ بھی اچھی ہی سائت ثابت ہو سکتی ہے .
 

اسد

محفلین
اردو کتب کی تصویری پی ڈی ایف بنانا میرے لئے بھی کبھی اہم نہیں رہا.

لیکن اس گزشتہ سال دو ایسے افراد کی وفات ہوئی، (جنہیں میں ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا، لیکن کسی واسطے سے رابطہ ہو سکتا تھا) جن کی ذاتی لائبریریوں میں بعض اہم کتابوں کے نسخے موجود تھے، اور اب ان کتابوں کا کچھ پتہ نہیں. میرا مقصد محض یہ ہے کہ اگر ہم ایسی کتابوں کو سکین کر کے محفوظ کر لیں تو اچھا ہو گا، چاہے انہیں یونیکوڈ میں کبھی بھی تبدیل کیا جائے. اگر چاہیں تو ان پی ڈی ایف فائلوں تک عام صارف کی رسائی نہ رکھیں. لیکن اس بارے میں فیصلہ جلدی کر لیا جائے اور اگر ایسا کرنا ہے تو ان فائلوں کو اپلوڈ کرنے کا طریقہ بھی وضع کر کے بتا دیا جائے.

پی ڈی ایف فارمیٹ اس لئے بہتر رہتی ہے کہ اس کی صرف ایک ہی فائل بنتی ہے اور بعد میں، ٹائپنگ/پروفریڈنگ کے لئے، ان سے امیجز کا حصول آسان ہوتا ہے.
 
میں محفل پر زیادہ فعال تو نہیں رہا ہوں لیکن ایک دو باتیں کرنا چاہوں گا:

پچھلی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسئلے کے حل ہر زیادہ توجہ دی جار ہی ہے۔ ضرورت ہے کہ" مسئلے " پر توجہ دی جائے۔ بیماری کی تشخیص آدھا علاج ہے۔

میں نبیل سے اتفاق کروں گا کہ صرف جملہ کی انسٹالیشن لائبریری پراجیکٹ میں روح نہیں پھونک سکتی۔ ہم کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا طریقے ہیں جس سے زیادہ لوگوں کو اس پراجیکٹ کی طرف مائل کیا جا سکے۔ اس میں یوزر کی آسانی سے لے کر لائبریری سائٹ کی مارکیٹنگ سب شامل ہے۔

مثلاً اردو ویب کی سب سے کامیاب ایپلی کیشن محفل ہے۔ میرے خیال میں محفل کے صفحے پر واضح لائبریری کا بینر آویزاں ہونا چاہیے۔ بیشتر لوگوں کے سامنے لائبریری سائٹ visible ہی نہیں۔ یہی شکایت مجھے یہاں جاری دوسرے پراجیکٹس سے بھی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ لوگوں کو بتانا ہے کہ جملہ بیسڈ ویب سائیٹ پر کام جاری ہے۔ لہذا آپ اس لڑی پر نظر رکھیں، اور اپنی آراء سے آگاہ کرتے رہیں اور فیڈ بیک دیتے رہیں۔
نبیل بھائی نے حسب وعدہ سیٹ اپ بنا دیا ہے اور جلد ہی اب ہم اردو ویب پر ڈیمو کو منتقل کر لیں گے۔
والسلام
 
Top