لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
خاور بھائی اگر ہو سکے تو ابو شامل صاحب سے رابطہ کر کے معلوم تو کریں کہ "معالم فی طریق" کہاں تک پہنچی۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرشگفتہ، یہ اردو لائبریری کی سائیٹ کھل نہیں رہی ہے کیاوجہ ہے؟؟؟؟


والسلام
جاویداقبال

جاوید صاحب کیا آپ بتائیں گے کہ جب اپ لائبریری کی سائیٹ پر جاتے ہیں تو کیا پیغام آتا ہے؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بھائی شمشاد، وہاں پرکوئی اورہی ویب سائٹ کھل جاتی ہے جسمیں تلاش وغیرہ کے آپشن ہوتے ہیں


والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل لائبریری سائٹ کی ڈومین ایکسپائر ہو چکی ہے۔ یہ ڈومین ابھی تک ثناءاللہ کے کنٹرول میں تھی، اسی لیے ہم از خود اس کو ری نیو نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن اب ثناءاللہ اس ڈومین کو ہمیں ٹرانسفر کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ چند روز میں اس کا معاملہ درست ہو جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جاوید بھائی ، خیریت سے ہیں آپ ؟ آپ کی کمی محسوس ہو رہی ہے ، ایک عنوان پر کام کرنے والی ٹیم میں آپ کا نام شامل کرنا ہے۔۔ چند دن قبل قیصرانی صاحب نے بتایا تھا کہ وہ آپ سے رابطہ کی کوشش کریں گے ۔ شاید انھوں نے آپ سے رابطہ کیا ہو اس سلسلے میں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top