قنوا سلاد

زیک

مسافر
عید پارٹی پر میں نے قنوا سلاد بنایا تھا۔ اس کی ترکیب حاضر ہے۔

اجزاء:
اڑھائی کپ سہ رنگی قنوا (Quinoa)
ڈیڑھ کپ پکے کالے بینز
ڈیڑھ بڑا چمچ ریڈ وائن سرکہ
ڈیڑھ کپ انگور ٹماٹر (grape tomatoes)
3/4 کپ chopped شملہ مرچ
چوتھائی کپ chopped دھنیا
کچھ feta cheese
5 کپ چکن بروتھ

ڈریسنگ کے اجزاء:
5 بڑے چمچ لائم جوس
1 چائے کا چمچ نمک
1.25 چائے کا چمچ زیرہ
1/3 کپ زیتون کا تیل

ترکیب:
قنوا کو پانی میں کئی بار دھوئیں۔ پھر پانی نکال کر دیگچے میں ڈالیں۔ اس میں 5 کپ چکن بروتھ ڈالیں۔ اسے ابالیں۔ جب ابال آ جائے تو دیگچے پر ڈھکن ڈال کر آنچ میڈیم لو پر دیں کہ simmer کرے۔ اس طرح 15 منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ بروتھ جذب ہو جائے۔ پھر چولہے سے ہٹاہیں اور 5 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد کانٹا لے کر اس میں ماریں تاکہ قنوا کچھ fluffy ہو جائے۔

جب قنوا پک رہا ہو اس دوران black beans کو ایک bowl میں ڈالیں اور ساتھ سرکہ اور حسب ذائقہ نمک اور مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔ ٹماٹروں کو دو حصوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ شملہ مرچوں کو skillet میں کچھ تیل ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔

قنوا کو ایک بڑے bowl میں ڈالیں اور اس میں بینز، ٹماٹر، شملہ مرچ، دھنیا اور feta cheese مکس کر لیں۔

ڈریسنگ کی ترکیب:
ایک چھوٹے برتن میں لائم جوس میں نمک اور زیرہ ملائیں۔ پھر آہستہ آہستہ اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور whisk سے مکس کرتے جائیں۔

ڈریسنگ کو سلاد پر ڈالیں اور ٹاس کر کے مکس کر لیں۔

نوٹ: آپ سلاد ایک دن پہلے بنا کر فرج میں رکھ سکتے ہیں۔ مگر ڈریسنگ کھانے سے فورا پہلے اس میں ڈالیں۔

اور یہ رہی تصویر:
 

arifkarim

معطل
قنوا کی سمجھ نہیں آئی؟
کوئینووا ۔ موسمی بوٹی ۔ جنوبی امریکہ کے بلند مقامات پہ اگتی ہے ۔ اس کے بیج نہایت غذائیت بخش ہوتے ہیں ۔
Chenopodium_quinoa0.jpg
 

x boy

محفلین
شکریہ
یہاں دبئی میں کیرفور ھائپر مارکیٹ میں اور دیگر بڑے سپر مارکیٹ میں انواع اقسام کی چیزیں مل جاتی ہیں
بناکر دیکھیں گے ان شاء اللہ
عرب لوگ گندم سے ایک سلاد بناتے ہیں لیکن اس میں چکن نہیں ملاتے۔۔
اسی طرح کا ہوتا ہے بے حد لذیذ۔۔۔
images
 
Top