تعارف قمراحمد کا محبت بھرا سلام

قمراحمد

محفلین
اسلام و علیکم معزز ساتھیوں اور دوستوں !

میں نے آپ کے فورم کی رکنیت تو جنوری 2009 میں حاصل کرلی تھی۔ مگر کبھی اپنا تعارف نہیں دیا تھا۔ سو آج میں یہ فریضہ بھی ادا کر ہی دیتا ہوں۔

میرا پورا نام قمر احمد ہے۔ یہ نام ایک بزرگ نے رکھا تھا ۔مگر مجھے اپنے لیے ’آزاد‘ لقب (نِک نیم) پسند ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کے میرے لیے اس سے بہتر نِک نیم ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ یہ میری شخصیت کے عین مطابق ہے ۔ لقب تو میرے بہت سارے ہیں۔ یہ وہ موضوع ہے جس پر میں کافی کچھ لکھ سکتا ہوں ۔ حالات اور واقعیات کی بنا پر کئی لقب میری زندگی کا حصہ بنتے رہے ہیں ۔ والد محترم اور بڑے بزرگ مجھے شاعر کہتے ہیں ۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں گولڈن مون ، جی ایم ، یا آزاد کے نام سے جانا جاتا ہوں ۔ یار لوگوں کو میں اُستاد لگتا ہوں، کسی کا دل چاہے تو الحمد ﷲ میری اچھی شکل و صورت کی بنا پر ہیرو بھی کہہ لیتا ہے ۔

تاریخ پیدائش 17 مئی ہے۔ یعنی آج میری سالگرہ ہے۔ اِس لیے آپ سب جلدی سے مجھے مبارکباد دے دیجئے ۔ شکریہ

ذندگی کے پہلے 7 سال روشنیوں کے شہر کراچی، اُس کے بعد 21 سال پاکستا ن کے دل لا ہور میں گزرے ۔ اور گذشتہ چند سال سے امریکہ میں والدین اور بھائیوں کے ساتھ مستقل رہائش پذیر ہوں۔ دو بار بھارت اور ایک بار ابو ظہبی جا چکا ہوں۔ پاکستان کے تما م بڑے شہروں کراچی ، لاہور، پشاور ، کوئٹہ میں بھی رہ چکا ہوں۔ والد صا حب کو سیرو سیاحت کا کا فی شوق تھا اس لئے اکثر میں بھی اُن کے ہمراہ نکل پڑتا تھا۔آپ احباب یہ سمجھ لیں کے میں نے بذریعہ کار اور ٹرین سارا پاکستان دیکھا ہوا ہے۔ میرے اُوپر لاہور میں گزری ذندگی کا بہت گہر ااثر ہے۔

کمپیوٹر کی تعلیم میں ماسٹرز کی سند پا چکا ہوں۔ بچپن سے لے کر اب تک حدیث مبارک یاد ہے کہ علم حاصل کرو چاہے چین تک جانا پڑھے ۔ سو کچھ نا کچھ علم ہم نے بھی حاصل کر لیا۔ والد محترم انجنیئر تھے اور والدہ محترمہ ڈاکٹر ۔ خاندان میں سب ہی رشتے دار پڑھے لکھے تھے اِس لیے تعلیم حاصل کرنا ایک طرح سے ضرورت اور ذمہ داری بھی بن گئی تھی۔ ویسے میری سوچ کے مطابق انسان اپنی تعلیم سے نہیں اپنے کردار ، اخلاق اور جو محبت و د وستی وہ دنیا میں بانٹتا ہے اُسی سے بڑا ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ کو اِس دنیا میں لاکھوں پڑھے لکھے جاہل مل جایں گے۔ صاحبِ علم اور کردار بہت کم ۔

اُردو ، پنجابی اور انگریزی زبان پڑھنی اور بولنی جانتا ہوں۔ زمانہ طالب علمی میں اُردو وہ خاص نصابی مضمون تھا کے جس میں میرے باقی مضامین کی نسبت زیادہ نمبر آتے تھے۔ اِب دوست یہ مت سمجھ لیں کے باقی مضامین میں حال بُرا تھا۔ اُن میں بھی ٹھیک ہی تھا۔ مگر اُردو سے لگاو شروع زندگی سے برقرار ہے۔ اِسی لگاو کی وجہ سے اُردو محفل کی رکنیت میں نے اختیار کی ہے۔

میرے مشاغل میں کتابیں اور شاعری پڑھنا ، کبھی کبھی ٹوٹی پھوٹی شاعری کرنا، موسیقی سُننا، فوٹوگرافی، سیر و تفریح، انٹرنیٹ پر اخبارات اور رسائل کا مطالعہ کرنا۔کرکٹ کے میچز دیکھنا، پنسل سے سکیچ بنانا شامل ہیں ۔ ایک زمانے میں کرکٹ کا اچھا کھلاڑی بھی رہ چکا ہوں۔ اور لاہور مٰیں زیادہ زندگی کرکٹ کھیل کر ہی گزاری ہے۔

پسندیدہ شعراء میں قتیل شفائی (مرحوم )، احمد فراز (مرحوم )، محسن نقوی (مرحوم ) ، ساغر صدیقی (مرحوم) ، حیبب جالب (مرحوم) جاوید اختر، گلزار ، فرحت عباس شاہ، وصی شاہ، اور پروین شاکر (مرحومہ ) شامل ہیں ۔

اشفاق احمد (مرحوم) اور ہاشم ندیم خان پسندیدہ مصنف ہیں۔ مزاح میں یونس بٹ ،گل نو خیز اختر اور یا سر پیرزادہ کی تحریروں سے لطف اندزو ہو تا ہوں۔ مشا غل کچھ اور بھی ہیں مگر اُن کی تفصیل زند گی رہی تو پھر کبھی سہی۔

فرنیڈ ز سوسائٹی ڈاٹ کامwww.friendzsociety.com نام کے ایک پاکستانی فورم کا گذشتہ پانچ سال سے رُکن اور موڈریٹر ہوں ۔ وہاں پر میرے 35000 سے ذائد پیغامات محفوظ ہیں۔ مزدور آدمی ہوں اسی لیے سب پردیسوں کی طرح امریکہ میں محنت مزدوری کر رہا ہوں۔ کاروبارِ محبت سے اِحتراز کرتا ہوں۔کیونکہ محبت موجود زمانے میں نہیں بہت عرصہ دراز سے کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اور میری محبت تو ویسے بھی لا حاصل ہی رہی۔

اپنے ہو نے کا احساس دیتی ہے
ذندگی یوں بھی سزا دیتی ہے
دل سلگنے کا پتہ چلتا ہے
یاد جب راکھ گرا دیتی ہے
یہ ہنر ماں کے سوا کس کا ہے
بھوکے بچوں کو سُلا دیتی ہے
یوں اُڑاو نہ محبت کا مذاق
یہ تو بند ے کو خدا دیتی ہے
میں سُلا دیتا ہوں ذخموں کو مگر
اک نیا درد ہوا دیتی ہے
ذندہ رہنا ہے تو شکوہ کیسا
موت ہر دکھ کو مٹا دیتی ہے​

مستقبل کے عزائم میں انشاءاللہ حج ِ بیت اللہ کی سعادت اور روضہ رسول صلی اللہ عیلہ و آلہ وسلم کی زیارت کرنا۔ کیونکہ آپ جتنی بھی دنیا کما لیں جتنے بھی بڑے دنیاوی کام کرلیں۔ آپ کے قلب کو دلی سکون میسر نہیں ہوتا۔ اور میں تو دنیا کے اُس ملک میں رہ رہا ہوں جہاں کی مادی و دنیاوی زندگی اپنی ساری حدیں پار کر چکی ہے۔ امریکہ آنے کے بعد انسان کو روحانی سکون کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ یاروں کا یار ہوں۔ میرے دوست احباب میں 20 سے 60 سال کی عمر کے دوست شامل ہیں ۔ وطن سے دور اپنے دوستوں یاروں کی یاد کچھ زیادہ ستاتی ہے۔ اُمید ہے کے یہاں آنے سے مجھے نئے دوستوں کا ساتھ ملے گا ۔ میں نے نیٹ پر کافی سارے فورم کی رکنیت اختیار کی ہوئی ہے۔ مگر یہ صرف دوسری بار ہے کے کسی فورم پر اپنا تفصیلی تعارف کروایا ہے۔ اگر کوئی کمی بیشی رہ گی ہو تو درگزر سے کام لیجیے گا۔ خوش رہیں مسکراتے رہیں۔ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا احترام کیجیے او ر مذہبی اُخوت و راوداری کو فروغ دیجیے ۔ شکریہ

ہزاروں غم میرے سینے میں چپھے ہیں لیکن
میں نے ہر حال میں ہنسنے کی قسم کھائی ہے

آپ سب کی دوستی اور محبتوں کا طالبگار


قمراحمد (آزاد)
 

زین

لائبریرین
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا، اور یہ جان کر اور بھی اچھا لگا کہ آپ ہمارے شہر کوئٹہ بھی تشریف لاچکے ہیں۔

-والد محترم اور بزرگ جب آپ کو شاعر کہتے ہیں تو اپنا کلام یہاں شیئر کیوں نہیں‌کرتے ؟؟

اور سالگرہ بہت بہت مبارک ہو آپ کو
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید۔

امید ہے یہاں پر آپ کو بہت اچھے دوست ملیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم قمر احمد جی
سدا خوش رہیں آمین
atd1242558716z.gif

نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
قمر صاحب! ایک لاہوریے کی طرف سے اردو محفل میں خوش آمدید اور سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!
 

ایم اے راجا

محفلین
محترم قمر احمد صاحب وعلیکم اسلام۔
سب سے پہلے یہاں آنے پر خوش آمدید۔ اسکے بعد ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو اللہ آپ کو ایسی بے شمار سالگرائیں منانے کی توفیق و مہلت عطا فرمائے۔ آمین۔
آپکا تعارف نہایت مدلل اور بہترین تھا آپکے بارے میں جان کر خوشی ہوئی امید ہیکہ آپ کے ساتھ وقت اچھا گذرے گا اور آپکے تجربات سے فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ آپ سے گزارش ہیکہ اپنی شاعری سے ضرور کچھ عنایت فرمائیے گا۔ شکریہ۔
 

زونی

محفلین
محفل پہ خوش آمدید اور سالگرہ مبارک قمر !


اچھا لگا آپ کے خیالات جان کر :)
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید آزاد ! آپ کے بارے میں تفصیلا جان کر خوشی ہوئی ۔ اگر آپ سارا پاکستان گھوم چکے ہیں تو یقینا آپ کے پاس اس کی یادیں (تصویری و حافظے میں) محفوظ ہوں گی ۔ کبھی فرصت ہو تو ہمیں بھی شریک کریں۔
وسلام
 
Top