بوٹے کی جگہ پودے کیا جا سکتا ہے..اگر بوٹے کے سینچنے کے بارے میں ابہام ہو..بوٹے کو سینچا جاتا ہے، اس کا مجھے علم نہیں۔
جانانہ کا استعمال غلط ہے۔
بہت شکریہ سرواہ واہ بہت خوب بھئی
شکریہبہت عمدہ .
کیا 'کھینچ 'صوتی اعتبار سے بھینچ اور سینچ کا ہم قافیہ ہے؟
بہت شکریہ سرمیری ناقص رائے میں:
ستم کا دعوہ نہیں ارادہ کیا جاتا ہے۔
قائم ہیں اگر آپ ارادے پہ ستم کے
شاید درست ہوگا
بہت شکریہ سر آپ کی راہنمائی کےلیےبالکل درست ماشاء اللہ
بوٹے کا لفظ یہاں غیرمناسب نہیں تھا۔ مگر جیسے آپ مناسب سمجھیں۔رنجش کے جواں پودے کو اب سینچ کے رکھیئے
دل پہلو سے جاتا ہے اسے بھینچ کے رکھیئے
مصرعِ ثانی میں جاناں کی دوسری الف گر رہی ہے جو پچھلی غلطی سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے۔ ایک مفت مشورہ:قائم ہیں اگر آپ ارادے پہ ستم کے
آتے ہیں ابھی جاناں کماں کھینچ کے رکھیئے
اتنی "فاش" غلطیاں : ( اور اہلِ اردو میرے قاعدے پر کیوں چلیں گے میں ہی ان کے اصول اپنا لوں گی : (بوٹے کا لفظ یہاں غیرمناسب نہیں تھا۔ مگر جیسے آپ مناسب سمجھیں۔
دوسرے مصرع میں پہلو، جو فارسی لفظ سے، کا واؤ گر رہا ہے جو فاش غلطی ہے۔ اسے اگر آپ یوں کر لیں؛
دل جاتا ہے پہلو سے اسے بھینچ کے رکھیےتو عیب کا سانپ بھی مر جائے گا اور روانی کی لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔
مصرعِ ثانی میں جاناں کی دوسری الف گر رہی ہے جو پچھلی غلطی سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے۔ ایک مفت مشورہ:
ہم آتے ہیں سرکار کماں کھینچ کے رکھیےاگلی، آخری اور اہم بات یہ ہے کہ رکھیے، کیجیے وغیرہ جیسے الفاظ میں ہمزہ کا استعمال معیوب ہے۔ جدید اردو املا اس کی اجازت نہیں دیتا۔ قدیم طرز پر بھی اسے زیادہ سے زیادہ رکھئے لکھا جاتا تھا۔ جو صورت آپ نے نکالی ہے وہ آپ ہی سے خاص ہے۔ اب اگر اہلِ اردو کچھ عرصے میں آپ کے قاعدے پر نہ لکھنے لگیں تو آپ ہی چار و ناچار ان کا اصول اپنا لیجیے گا۔ زمانہ با تو نسازد، تو با زمانہ بساز!
بہت شکریہ نین بھیابہت اعلی غدیر۔۔۔۔ ماشاءاللہ