تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 50: کھڑکی سے منظر

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

ہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: کھڑکی سے منظر
تاریخ: 27 جنوری سے 10 فروری 2016
 
زیک

مسافر
آج ہوم آفس کی کھڑکی سے تصویر لینے کی ناکام کوشش کی مگر سورج کا رخ ایسا تھا کہ تصویر کافی خراب آئی۔
 
کھڑکی سے باہر کوئی قابلِ دید منظر ہونا بھی ضروری ہے شاید :D اگر کھڑکی سے پرے پڑوسیوں کی دیوار نظر آ رہی ہو تو اس صورت میں کوئی کیا کرے. :p
کیمرہ کهڑکی سے باہر کریں اور اندر کی تصویر لے لیں۔ :battingeyelashes:
کهڑکی سے منظر تهیم میں کوئی فرق نہیں آئے گا:cool:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فی الحال دو پرانی تصاویر پیش خدمت ہیں۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ بیس دن پرانی تصاویر ہیں دونوں۔۔۔ لیکن بہرحال دو ہفتے کی معیاد میں نہیں آتیں۔۔۔۔ :) نئی تصویر ان شاء اللہ اگلے چند دنوں میں۔۔۔۔۔

دفتر کی کھڑکی سے سنٹورس کا منظر۔۔۔
12651177_10154501596961978_344823781356479876_n.jpg

عقبی جانب سے مارگلہ ہلز کا منظر۔۔۔۔ فیصل مسجد بھی نظر آرہی ہے۔۔۔۔
12651122_10154501597006978_3137487091063392695_n.jpg
 
آپ کہیں یوفون میں تو نہیں ہوتے؟ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج ہوم آفس کی کھڑکی سے تصویر لینے کی ناکام کوشش کی مگر سورج کا رخ ایسا تھا کہ تصویر کافی خراب آئی۔
ویسے مجھے اس تھیم میں دس تصاویر شریک کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔۔۔۔۔ میرے پاس قریب ہر اس دفتر کی کھڑکی کے مناظر کی تصویر ہے جہاں جہاں میں رہا ہوں۔ :p
خبردار اس سے ہماری سستی کا اندازہ نہ لگایا جائے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یوفون میں میرا ایک ہائی سکول کے زمانے کا دوست بھی ہوتا ہے۔
وہ جاب بھی یوفون میں ہی کرتے ہیں زیک بھائی؟ میں تو ایک سافٹ وئیر ہاؤس میں کام کرتا ہوں۔ البتہ یوفون کے ساتھ گزشتہ مہینوں میں ایک پراجیکٹ ضرور کیا تھا۔
 
وہ جاب بھی یوفون میں ہی کرتے ہیں زیک بھائی؟ میں تو ایک سافٹ وئیر ہاؤس میں کام کرتا ہوں۔ البتہ یوفون کے ساتھ گزشتہ مہینوں میں ایک پراجیکٹ ضرور کیا تھا۔
ایک تو یوفون کے ساتھ ہر سافٹویئر کمپنی نے کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ضرور کیا ہوتا ہے۔
پہلے جہاں جاب شروع کی، وہ بھی یوفون کی ویب پر کام کر رہے تھے۔ پھر اب جہاں ہوں، انہوں نے بھی یوفون کے ساتھ دو، تین پراجیکٹ کیے ہیں۔ ایک دوست آئی بی ایم میں ہے، ان کا بھی وہاں پراجیکٹ ہے، اب آپ سے سن رہا ہوں۔ :p
 
آئی بی ایم کا تو کلائنٹ ہے یوفون۔۔۔ باقی کمپنیز کا پتا نہیں۔ لیکن ہماری کمپنی ان کے لیے ٹی ایف ایس سسٹم کنفیگر کر رہی تھی۔ یوفون والے ہر کسی سے بات چلائے رکھتے ہیں۔
 
آئی بی ایم کا تو کلائنٹ ہے یوفون۔۔۔ باقی کمپنیز کا پتا نہیں۔ لیکن ہماری کمپنی ان کے لیے ٹی ایف ایس سسٹم کنفیگر کر رہی تھی۔ یوفون والے ہر کسی سے بات چلائے رکھتے ہیں۔
ہم نے یوفون موبائل ٹی وی والا پراجیکٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایپ سٹور کا پراجیکٹ بھی کیا، مگر وہ شاہد لائیو نہ ہو سکا۔
 
arifkarim

معطل
ہم نے یوفون موبائل ٹی وی والا پراجیکٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایپ سٹور کا پراجیکٹ بھی کیا، مگر وہ شاہد لائیو نہ ہو سکا۔
پاکستانی سافٹوئیر انڈسٹری تو پھر زبردست جا رہی ہے۔ تنخواہیں عالمی معیار کی ہیں یا دیسی پر ٹرخا دیتے ہیں؟
 
Top