قران کے فونٹس کے بارے میں سوال!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں قران کے فونٹس کے بارے میں کچھ جاننا چاہتا ہوں۔
یہاں پر قران کے فونٹس کے نام سے کئی فونٹ ریلیز ہوئے ہیں۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اب تک کون کون سے قران فونٹس ریلیز ہو چکے ہیں، اور ان میں کیا فرق ہے؟ ابھی بھی کئی دوست مزید قرانی فونٹس بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ کیا یہ موجودہ قرانی فونٹس سے کسی طرح مختلف یا بہتر ہوں گے؟
 
نبیل بھائی محفل پر قرآن کریم کیلئے نور قرآن، القلم قرآن، المصحف فونٹ ریلیز ہوچکے ہیں‌قرآن پاک کیلئے جبکہ دوسرے سائٹ پر بھی کچھ فونٹس قرآن پاک کیلئے ریلیز ہوچکے ہیں ، نور ہدایت، پی ڈی ایم ایس سلیم ہم جن نئے فونٹس پر کام کر رہیں‌ہیں‌اسمیں ہماری کوشش یہی ہوگی کہ فونٹ‌میں‌اضافی فیچرز بھی ڈالے جاسکیں باقی فرق فونٹ کے ٹائپ فیس کا ہوگا ہماری کوشش ہے کہ قرآن پاک کے لئے بنایا جانے والے فونٹ‌کی ٹائپ فیس ہاتھ سے لکھی گئی قرآن پاک کے خطاطی کے قریب قریب ہو اور اس کوشش میں‌کافی حد تک کامیابی حاصل بھی ہوچکی ہیں جیسے القلم قرآن ، المصحف انشاءاللہ نیا آنے والا فونٹ بہت ہی قریب ہوگا خطاطی کے قریب
 
مختصر فرق و خوبیاں:
سلیم قرآنی فانٹ: خوبصورت خطاطی۔ اعراب کی بہتر جاگزینی۔ برصغیری علامات کیلئے غیر موذوں۔
نور قرآن فانٹ: خوبصورت خطاطی۔ اعراب کیلئے غیر موذوں۔ برصغیری علامات کیلئے غیر موذوں۔
القلم قرآن فانٹ: عام خطاطی۔ اعراب کیلئے موذوں۔ برصغیری علامات کیلئے مفید۔ ویب کیلئے غیر موذوں۔
نور ہدایت قرآنی فانٹ: عثمانی خط۔ اعراب کیلئے بہتر۔ برصغیری علامات کیلئے بہتر۔ ویب کیلئے مفید۔
المصحف قرآن فانٹ: دلکش برصغیری رسم الخط۔ اعراب کیلئے بہتر۔ برصغیری علامات کیلئے غیر موذوں۔
 
علوی امجد

محفلین

یہ المصحف قرآنی اور نور قرآن فانٹ کس بنیاد پر برصغیری علامات اور اعراب کے لئے غیر موزوں ھوگئے؟؟؟ میں حیران ہوں کہ کتنی آسانی کے ساتھ آپ نے ان کو غیرموزوں قرار دے دیا۔
 
قرآنی خطوط بنانا امر مجبوری ہے۔ میرا ذاتی ذوق تو یہ ہے کہ کسی بھی کتاب میں آیتوں کا اندراج خطاط سے‌لکھواکر کرنا چاہئے۔ گوکہ خطوط کافی معاون ہوتی ہیں لیکن جو چاشنی ہاتھ‌ کی لکھائی میں ہے وہ کبھی بھی ان فونٹس میں نہیں آسکتی۔ بہر کیف۔ یہ خطوط بہت ہی ضروری ہیں کیونکہ آیتوں کا اندراج کافی آساناور مطلوبہ خط میں ہوسکتا ہے۔

ایک مزید بات عرض کرنا چاہتا ہوں‌ کہ اس فونٹ‌ کے لئے باقاعدہ پروگرام ہونا چاہئے۔ جس طرح مصحف المدینہ النبویہ کا پروگرام ہے کہ آیت نمبر سلیکٹ کرو لکھنے کی بھی ضرورت نہ رہے ڈائرکٹ مطلوبہ ڈیکومنٹ میں ادراج ہوجائے۔

زندگی رہی اور حالات نے‌ ساتھ دیا تو جی اس کام کو کرتا ہے۔
نبیل اس طرح کا سوال اٹھانے کا شکریہ کہ ایسے سوالات جنم لیں گے تو ہم لوگوں کو یاد آتا رہے گا کہ اردو اور قرآن کے‌ لئے کام کرنا ہے۔
 
Top