قرارداد برائے سالِ نو ۔۔۔۔ New Year Resolution

محمداحمد

لائبریرین
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟

اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" :eek: اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔ :p
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
اگر تمام تر متغیرات کو آپ اچھی طرح جان اور پہچان سکتے ہیں اور ارادے کے بھی پکے ہیں تو ہاں، ورنہ بے فائدہ

2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

پورے سال کے اثاثوں کو مدِنظر رکھ کر کم سے کم اگلے دو سال کی پلاننگ

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

قلیل المدتی سال شروع ہونے سے قبل طے کر لیں اور طویل المدتی پسِ منظر میں چلتے رہیں

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
کام کام اور صرف کام

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
ضمیر صاحب کافی ہیں

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
کبھی نہیں
 
بہت خوب جوابات ہیں قیصرانی بھائی۔۔۔۔!

مختصر اور پُر اثر۔۔۔۔!
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے سوچا کہ پہلے کون کے چکر میں یہ مفید دھاگہ رہ نہ جائے۔ اس لئے مختصر سا لکھ دیا تاکہ دیگر دوستوں کو بھی حوصلہ ہو :)

یہ واقعی بہت اچھا کام کیا ورنہ مجھے لگ رہا تھا کہ ان سب سوالات کے جواب مجھے ہی دینے ہوں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کہہ بھی مجھے رہے ہیں، ساتھ میں سنجیدگی کی شرط
بری بات احمد بھیا

ہمیں آپ کا پتہ ہے نا اس لئے تو کہا ہے۔ چار پانچ متواتر سنجیدہ جواب لکھ دیے جائیں تو آپ کی طرف سے بھی ایک سنجیدہ جواب آ جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
منصوبہ بندی ہونی تو چاہیے۔ اب ان پر عمل ہو یا نہ ہو یہ تو حالات پر منحصر ہے۔

بالکل منصوبہ بندی تو بہت ضروری ہے۔ لیکن اکثر منصوبہ بندی کرنے والے خود کو عمل درامد کا پابند نہیں رکھ پاتے۔ یا کم از کم منصوبے کے مطابق کام نہیں ہو پاتا۔
 
Top