قرآن کریم کے لئے بہترین فانٹ

الف عین

لائبریرین
دعوۃ القرآن میں عربی احادیث اور قرآنی آیا ت کو فارمیٹ کرنے کی غرض سے میں نے تجربات کئے ہیں۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ:
1۔ القلم قرآن فانٹ۔ اس میں گول ۃ ہی نہیں ہے، حالاں کہ شاکر بھائی نے یہ قرآن کے لئے ہی بنایا ہے۔
2۔ المصحف۔ اس فانٹ میں بھی ایک پرابلم نکلی۔ ممکن ہے کہ دوسروں کو نہ محسوس ہوئی ہو۔ میں نے علوی نستعلیق میں ’کوٹس‘ کے نشان الٹے ہونے کی وجہ سے " والی علامت استعمال کی ہے’’ ‘‘‌دونوں کے لئے " کی علامت استعمال کی ہے۔ اور کبھی غلطی سے فارمیٹ کرنے میں یہ بھی شامل ہو گیا تو گڑبڑ ہو گئی۔ اس فانٹ میں ’"‘ کی جگہ لفظ ’سورۃ‘ ہے۔
3۔ نورِ قرآن۔ اب تک اسی فانٹ میں مجھے کوئی پرابلم نہیں ہوئی ہے۔لیکن اس کے حروف خوبصورت نہیں۔
احباب بتائیں کہ کون سا فانٹ عربی کے لئے بہتریں ہے جو اردو کیریکٹرس کو بھی سپورٹ کرے، یعنی ہند و پاک طرز تحریر میں قرآن کو فارمیٹ کرنے کے لئے بہترین ہو۔
 
arifkarim

معطل
دعوۃ القرآن میں عربی احادیث اور قرآنی آیا ت کو فارمیٹ کرنے کی غرض سے میں نے تجربات کئے ہیں۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ:
1۔ القلم قرآن فانٹ۔ اس میں گول ۃ ہی نہیں ہے، حالاں کہ شاکر بھائی نے یہ قرآن کے لئے ہی بنایا ہے۔
احباب بتائیں کہ کون سا فانٹ عربی کے لئے بہتریں ہے جو اردو کیریکٹرس کو بھی سپورٹ کرے، یعنی ہند و پاک طرز تحریر میں قرآن کو فارمیٹ کرنے کے لئے بہترین ہو۔

السلام علیکم،
ایک تصحیح کر دوں، القلم قرآن فانٹ کی اشکال بیشک شاکر القادری بھائی نے بنائی تھیں، لیکن اسکا وولٹ ورک خاکسار کی ذمہ داری تھی۔ جبھی مجھے اسکے دوسرے ورژن میں متعدد تبدیلیاں کرنی پڑیں۔
القلم قرآن فانٹ میں عربی والے ''ۃ'' کی اسپورٹ ہے، کیونکہ یہ بلا شبہ ایک عربی قرآنی فانٹ ہے، جسکو کسی بھی طرح اردو ''ۃ'' سے مشابہت نہیں دی جاسکتی۔ یہ ''ۃ'' آپکو آج قرآنی کیبورڈ میں مل جائے گی:
a134.gif

b036.gif

میں کوئی دعوی تو نہیں کرتا، لیکن میرے خیال میں خوبصورتی کے لحاظ سے المصحف قرآن اور علامات کے حساب سے القلم قرآن اسوقت بہترین فانٹس ہیں!
باقی اگر آپ کو مکمل قرآن پاک برصغیری رسم الخط میں درکار ہے تو اسکے لئے نور ہدایت فانٹ موزوں رہے گا!
 
الف عین

لائبریرین
میرا مطلب تھا ایسا فانٹ جس میں اردو سپورٹ بھی ہو اور اردو کی بورڈ سے کام کرتا ہو۔۔ میں تو ٹائپ کرتا نہیں، ڈی ٹی پی والوں کو بھی اردو دوست دے رکھا ہے۔ کچھ فائلیں سیدھی اددو میں ٹائپ ہوئی ہیں اور کچھ ان پیج سے، اس لئے کنورٹ کرنے میں ڈبے بن جاتے ہیں۔
 
ہمم، صحیح، احادیث عربی میں ٹائپ کرنے کیلئے، آج قرآنی کیبورڈ استعمال کر لیں،
جبکہ اسکا ترجمہ اردو میں ٹائپ کرنے کیلئے اپنا ''اردو دوست'' کیبورڈ استعمال کر لیں۔
مائکروسافٹ ورڈ میں جب آپ زبان بدلتے ہیں تو کیبورڈز بھی خود ہی تبدیل ہو جاتے ہیں!
نوٹ: آپ ایک ہی کیبورڈ سے یا ایک ہی یونیکوڈ ویلوذ سے دو مختلف زبانیں ایک ساتھ نہیں لکھ سکتے۔ ڈی ٹی پی والے اپنا کام ایسے بانٹ لیں کہ ایک گروپ صرف عربی ٹائپنگ کرے، اور دوسرا گروپ صرف اردو ٹائپنگ۔ پھر آخر میں‌اسکام کو باآسانی کٹ پیسٹ کی مدد سے یکجا کیا جس سکتا ہے!
 
Top