قرآن کا ہند وپاک رسم الخط

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نوٹ: از راہِ عنایت اس پوسٹ کو جلدی میں نہ پڑھئے۔ بلکہ وقت نکال کر دیکھئے۔ شکریہ
میں یہاں پر میرے‌ پاس موجود چند ہند وپاک رسم الخط کے‌ قرآن میں سے‌ صفحے‌ اٹیچ‌کر رہا ہوں۔ میں نے‌سورہ مریم سے ایک صفحہ لیا تھا اس قرآن سے جو قرآن کمپلیکس والے پرنٹ کرتے‌ ہیں۔ شنید ہے کہ مرحوم جنرل ضیاء الحق نے‌ تحفتا دیا تھا تاکہ پرنٹ کیا جائے۔ سو تب سے‌ یہی قرآن پرنٹ‌ ہو رہا ہے۔ اس صفحے‌ کی مثال دیکھئے:

(۱۵ سطروں والا قرآن)

اسی صفحے‌ کو بنیاد بناتے‌ ہوئے میں نے‌ پاکستان سے ایک خطاط کے ذریعے لکھوایا تھا جو مجھے‌ اتنا پسند نہیں آیا کیونکہ اس میں کچھ اغلاط بہر حال موجود ہیں۔ خطاطی کے‌ حوالے سے اس صفحہ کو دیکھئے اس کی ایڈیٹنگ میں‌ نے‌ خود کی ہے‌ لائنیں نئے‌ سرے‌ سے لگائی ہیں اور نمبر بھی۔

(۱۵ سطروں والا قرآن)

پھر میرے پاس پاکستان میں پرنٹ کئے‌ گئے دو نسخے بھی موجود تھے، تاج کمپنی والوں کا نسخہ ملاحظہ ہو:

(۱۸ سطروں والا قرآن)

پھر ایک اور نسخہ کراچی شفیق پریس سے طبع شدہ ملاحظہ کیجئے:

(۱۵ سطروں والا قرآن)

اور آخر میں ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں‌ مسلمانوں‌ کے درمیان رائج نسخہ بھی دیکھیں:

(۱۳ سطروں والا قرآن)

[line]

(۱)‌ یہاں آپ‌ نے‌ کل چار نسخے دیکھے، ان میں اگر آپ غور سے‌ دیکھیں تو آپ کو علاماتِ وقف مختلف نظر آئیں گی۔
اول تو میں نے‌ انکی تحقیق کرنی ہے کہ کیا درست ہے‌ اور کس کا کیا مطلب ہے۔ کیونکہ اکثر ہم لوگوں کو بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا ہم نے کہاں رکنا ہے کہاں وصل کرنا ہے۔ کہاں نا رکنا مناسب ہے وغیرہ وغیرہ۔ اگرچہ قرآن کے آخر میں علامات کی شرح موجود ہوتی ہے لیکن وہ کافی نہیں۔

(۲)‌ نیز میں نے ہند وپاک رسم الخط کی بھی تحقیق کرنی ہے ساتھ ‌ساتھ ‌سروے بھی کہ کیوں ہمارے لوگ اس رسم الخط کے علاوہ کوئی رسم الخط اپنانے‌ کو تیار نہیں۔ (آپ اپنی بات اور تبصرہ اور ذاتی تجربہ بھی لکھ دیں تو اچھا ہوگا)۔

(۳) از راہِ کرم آپ‌ کے گھر میں جو نسخہ ہے مندرجہ بالا صفحات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیم آیتوں کو سکین کرکے سامنے لائیں۔ پرنٹ‌ کرنے والے نیز سن بھی تحریر کریں۔

(۴)‌ اگر میرے‌ پاس سکین شدہ نسخہ موجود ہو تو کیا ہم اسے بنیاد بناکر ایک قرآنی فونٹ بنا سکتے‌ ہیں‌ یا نہیں؟ مثال کے طور پر میرے‌ پاس درج ذیل صفحہ ہے سکین کیا ہوا اور اچھی ریزولیشن میں، کیا ہم اسکی فونٹ بنا سکتے ہیں؟ طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟

اس ٹاپک کے‌ متعلق مزید سوالات جیسے جیسے‌ ذہن میں آتے جائیں‌ گے تحریر کرتا جاؤں گا۔ امید ہے آپ‌ شوق وجذبے‌ سے‌ جوابات پوسٹ کریں گے۔

والسلام

منتظر

راسخ کشمیری

مدینہ شریف
 
arifkarim

معطل
شکریہ طلحہ، آپ نے بہت اچھا موضوع شروع کیا ہے۔
جواب:
1۔ تمام نسخوں میں علامات تقریباً وہی ہیں، صرف لکھنے کا انداز تھوڑا مختلف ہے۔ جس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ علامات کے بارے میں انفارمیشن:
a49.gif

2۔ اسکا جواب تو کوئی باباجی ہی دے سکتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو کیا پتہ۔ شاید Tradition کی وجہ سے:rolleyes:
یا پھر درست تلفظ کے لحاظ سے یہ رسم الخط سب سے زیادہ مستند ہے۔ :)

4۔ اسکین کئے ہوئے نمونے کی minimum resolution 300px ہونی چاہیئے۔ جی ہاں اس نمونے سے ایک قرآنی فانٹ کے بعض گلفس تو بن سکتے ہیں، مگر سارے نہیں۔ سارے گلفس بنانے کیلئے آپ کو مزید نمونے پوسٹ کرنا ہونگے۔
ہمیں مزید خوبصورت قرآنی نسخے کے نمونے درکار تھے۔ آپ کے تعاون سے یہ کام یقیناً آسان ہو جائے گا۔ میں علوی صاحب سے بات کرتا ہوں۔ اگر اس سے ملتے جلتے گلفس انکے پاس پہلے نہ ہوئے تو اس پر بھی انشاءاللہ کام کریں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا علوی امجد صاحب کے بنائے ہوئے فونٹ کا سٹائل ان سامپلز سے مختلف ہے؟
 
میرا خیال ہے کہ رموز اوقاف کو عربی قواعد وضوابط کے مطابق لکھنا مناسب ہے۔ کیونکہ عربی زبان میں تو مستند مصادر ومراجع کے‌ساتھ سب باتیں موجود ہیں۔

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

میرا نقطہ یہ ہے‌ کہ ایک ایسے‌ قواعد کو آسان شکل میں مرتب کیا جائے تاکہ ہر پڑھنے والا بآسانی سمجھ سکے
 
آپ کی بات درست ہے، پر کیا اس نئے اسٹینڈرڈ کو ہمارے علاقے کے لوگ قبول کریں گے، جو کہ بچپن سے ہی برصغیری رسم الخط کو پڑھ پڑھ کر اس کے عادی ہو چکے ہیں؟
آج ہر پاکستانی مسلمان کے گھر میں‌ یقیناً اسی رسم الخط میں قرآن پاک موجود ہے۔ :)
 
عارف بھائی کی بات صحیح لگ رہی ہے ہم پچپن سے لیکر آج تک جس رسم الخط میں قرآن پڑھ آئے ہیں انتی آسانی سے دوسرے رسم المخط کو قبول نہیں کرسکیں گے
 
علوی امجد

محفلین
کیا علوی امجد صاحب کے بنائے ہوئے فونٹ کا سٹائل ان سامپلز سے مختلف ہے؟

برصغیری قرآنی رسم الخط اور روایتی عربی نسخ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہمارا رسم الخط جلی قلم سے لکھا جاتا ہے۔ جب کے عربوں اور ایرانیوں کا طرز خط پتلی قلم اور زیادہ گولائشوں سے مزین ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے رسم الخط میں بہت سی چیزیں نستعلیق سے بھی اخذ کی گئی ہیں۔

میں نے اب تک جن فانٹس پر کام کیا ہوا ہے وہ یہ ہیں۔

Ayat-4.gif

اور

Aya1.gif

اس کے علاوہ ان دو قرآنی نسخوں کے کیریکٹرز بھی تقریبا تیار ہیں۔

Aya-3.gif

اور دوسرا یہ

Aya2.gif

صرف ان کو اوپن ٹائپ فانٹ کی شکل دینا باقی ہے۔جوکہ مصروفیات کے باعث ممکن نہیں ہوپاتا۔

اس کے علاوہ برادر عارف کریم کی خواہش پر QPS کی طرز پر بھی ایک فانٹ اوپن ٹائپ کی شکل میں‌تقریبا تیار ہے۔ اس میں لکھا ہوا نمونہ حاضر خدمت ہے۔
1.jpg

ان کے علاوہ بھی میرے پاس چند ایک اور بھی نسخ فانٹ کے اچھے نمونے موجود ہیں۔ یہ سارے وہ برصغیری قرآنی رسم الخط ہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ اور بہت جلد تیار ہوسکتے ہیں۔

آپ دوست بہتر مشورہ دے سکتے ہیں کہ کونسا رسم الخط بہتر ہے۔ اگر قرآن کمپلیکس والے چاہیں تو انہی کو اپنایا جاسکتا ہے۔اگر یہ سارے اس معیار پر پورے نہ اترتے ہوں تو برادر راسخ صاحب آپ اس نسخے کے دو یا تین اچھی ریزولیشن میں سکین کرکے بھجوا دیں انشاء اللہ فانٹ تیار کیا جاسکتا ہے۔
 
آپ کی بات درست ہے، پر کیا اس نئے اسٹینڈرڈ کو ہمارے علاقے کے لوگ قبول کریں گے، جو کہ بچپن سے ہی برصغیری رسم الخط کو پڑھ پڑھ کر اس کے عادی ہو چکے ہیں؟
آج ہر پاکستانی مسلمان کے گھر میں‌ یقیناً اسی رسم الخط میں قرآن پاک موجود ہے۔ :)

میں‌ رسم الخط بدلنے‌ کی نہیں بلکہ رموز واوقاف کو از سر نو ترتیب دینے کی بات کر رہا ہوں۔ رسم الخط بدلنے کے‌ حق میں بالکل نہیں‌ ہوں۔ بلکہ ایک نئے قرآن لکھنے‌ کے لئے رسم الخط کے قواعد وضوابط کو مد نظر رکھ کر کتابت کرنے کے حق میں ہوں۔
 
برصغیری قرآنی رسم الخط اور روایتی عربی نسخ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہمارا رسم الخط جلی قلم سے لکھا جاتا ہے۔ جب کے عربوں اور ایرانیوں کا طرز خط پتلی قلم اور زیادہ گولائشوں سے مزین ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے رسم الخط میں بہت سی چیزیں نستعلیق سے بھی اخذ کی گئی ہیں۔

میں نے اب تک جن فانٹس پر کام کیا ہوا ہے وہ یہ ہیں۔

Ayat-4.gif

اور

Aya1.gif

اس کے علاوہ ان دو قرآنی نسخوں کے کیریکٹرز بھی تقریبا تیار ہیں۔

Aya-3.gif

اور دوسرا یہ

Aya2.gif

صرف ان کو اوپن ٹائپ فانٹ کی شکل دینا باقی ہے۔جوکہ مصروفیات کے باعث ممکن نہیں ہوپاتا۔

اس کے علاوہ برادر عارف کریم کی خواہش پر QPS کی طرز پر بھی ایک فانٹ اوپن ٹائپ کی شکل میں‌تقریبا تیار ہے۔ اس میں لکھا ہوا نمونہ حاضر خدمت ہے۔
1.jpg

ان کے علاوہ بھی میرے پاس چند ایک اور بھی نسخ فانٹ کے اچھے نمونے موجود ہیں۔ یہ سارے وہ برصغیری قرآنی رسم الخط ہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ اور بہت جلد تیار ہوسکتے ہیں۔

آپ دوست بہتر مشورہ دے سکتے ہیں کہ کونسا رسم الخط بہتر ہے۔ اگر قرآن کمپلیکس والے چاہیں تو انہی کو اپنایا جاسکتا ہے۔اگر یہ سارے اس معیار پر پورے نہ اترتے ہوں تو برادر راسخ صاحب آپ اس نسخے کے دو یا تین اچھی ریزولیشن میں سکین کرکے بھجوا دیں انشاء اللہ فانٹ تیار کیا جاسکتا ہے۔

علوی صاحب خدا خوش رکھے آپ کو اور آپکی خدمات کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔
قرآن کے‌ لئے جو بھی خدمت ہو بہت اعلی ہے۔

باقی قرآن کمپلکس والے خود اس پر کام کریں گے۔

میں نئے‌ نسخے‌ کے حق میں‌ اس لئے ہوں کہ جو اغلاط پہلے مصاحف میں ہیں انہیں ختم کیا جائے۔ مثلا آپکی پوسٹ میں پہلی تصویر میں دوسری سطر میں (و) کا لفظ سطر کے آخر میں ہے بالکل غلط ہے۔ اسے دوسری سطر پہلے لفظ کے ساتھ ہونا چاہئے۔۔۔ اور رموز اوقاف کو از سر نو عربی کی قراءات کی کتابوں کو دیکھ کر لکھے اور واضح کئے جائیں۔

آپ ‌سے‌ سوال یہ ہے اور میں‌ سیکھنا بھی چاہتا ہوں کہ لکھے ہوئے قرآن سے ایک رسم الخط کیسے بنایا جاتا ہے؟ کیا پورے قرآن کو سکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ سکین کرنے کے‌ بعد دوسرا سٹیپ کیا ہے؟ اور کس پروگرام میں کام کیا جاتا ہے؟ نوازش ہوگی اگر آپ رہنمائی فرمائیں‌ گے۔
 
arifkarim

معطل
میں‌ رسم الخط بدلنے‌ کی نہیں بلکہ رموز واوقاف کو از سر نو ترتیب دینے کی بات کر رہا ہوں۔ رسم الخط بدلنے کے‌ حق میں بالکل نہیں‌ ہوں۔ بلکہ ایک نئے قرآن لکھنے‌ کے لئے رسم الخط کے قواعد وضوابط کو مد نظر رکھ کر کتابت کرنے کے حق میں ہوں۔

طلحہ: میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں کہ آپ صرف رموز اوقاف کا ایک اسٹینڈرڈ بنانا چاہتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ بعض قرآنی نسخوں میں تھوڑا بہت کتابت میں بھی فرق ہے۔ آپ کو ہر جگہ 100 فیصد ایک ہی طرز کا پرنٹڈ قرآن پاک کہیں نہیں مل سکتا۔ ۔ ۔
میرے خیال میں اس وقت سب سے مستند نسخہ قرآن پبلشنگ سسٹم والوں کا ہے، جس پر کئی خطاطوں نے کام کیا ہے اور متعدد بار پروف ریڈ بھی ہو چکا ہے۔ اور لیگچر بیسڈ ہونے کی وجہ سے ایرر فری بھی۔ شائد اسے لئے اسکی قیمت کئی لاکھ روپے ہے :eek:
اس قرآنی نسخے کا لنک یہ ہے:http://www.pakquran.com/quranslides2.asp?surah=1&ayat=1

اس کے بنانے والے آپ کو اس بات کی گیرینٹی دیتے ہیں کہ انکے متن میں برصغیری رسم الخط کے لحاظ سے کوئی غلطی نہیں ﴿ویسے انسان ایسی کوئی بھی گیرینٹی دے تو نہیں سکتا!﴾، بہر حال اگر آپ ان کی گیرینٹی کو قبول کر لیں تو کیا حرج ہے:
No Need for Composing and proof reading of Holy Quran
Holy Qur'an has already been composed and proofread by professional proofreaders several times, that's why we claim that there is no error in the Qur'anic text. Composed Quran files are also provided with the software.​
http://www.india-info.net/qps.htm
 
علوی امجد

محفلین
آپ ‌سے‌ سوال یہ ہے اور میں‌ سیکھنا بھی چاہتا ہوں کہ لکھے ہوئے قرآن سے ایک رسم الخط کیسے بنایا جاتا ہے؟ کیا پورے قرآن کو سکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ سکین کرنے کے‌ بعد دوسرا سٹیپ کیا ہے؟ اور کس پروگرام میں کام کیا جاتا ہے؟ نوازش ہوگی اگر آپ رہنمائی فرمائیں‌ گے۔

شکرہہ برادر!

اس میں چند چیزیں نوٹ فرمالیں۔ سب سے پہلے قرآن پاک کے ایسے صفحات کو سکین کیا جائے جو کہ واضع لکھے ہوں اور سفید بیک گراؤنڈ پر ہوں۔ کیونکہ جب کسی بھی رنگ کے بیک گراؤنڈ پر موجود الفاظ کو سمتی شکل (Vector shape) دی جاتی ہے تو اکثر سافٹ وئیر الفاظ کی خوبصورتی اور گولائشوں کو ختم کردیتے ہیں۔ سکیننگ کے لئے سب سے بہتر وہ نسخہ ہے جو آرٹ پیپر پر لکھا ہوا ہو۔ جس سے سکیننگ کی کوالٹی بہت بہتر آئے گی۔ سکیننگ کی کم سے کم ریزولیشن 300 ڈی پی آئی ہونی چاھیئے۔

سکیننگ کے بعد دوسرا مرحلہ اس سکین شدہ تصویر کو Vector میں کنورٹ کرنا ہے۔ ماضی میں Adobe کا ایک بہت اچھا سافٹ وئیر آتا تھا Adobe Stream Line۔ جو بہت ایکوریسی سے تصویری الفاظ کو ویکٹر میں کنورٹ کرتا تھا۔ لیکن بعد میں ایڈوبے والوں نے اس کو نمعلوم کیوں ختم کردیا۔ اسکے علاوہ کورل ڈرا کے ورژن X3 میں بھی ویکٹر میں کنورشن بہت آسان ہے۔ اسکو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فانٹ ایڈیٹرز میں Font Creator بھی اچھی کنورشن کرسکتا ہے لیکن دو تین لائنوں سے زیادہ کا ٹیکسٹ ہو تو وہ پھر آپ کی سسٹم سپیڈ کو بہت سلو کردیتا ھے۔ اس کے علاوہ بے شمار سافٹ وئیر موجود ہیں جو یہ کام کرتے ہیں۔ لیکن بہتر ہے آپ اس سافٹ وئیر میں کام کریں جو آپ کو بہتر طور پر استعمال کرنا آتا ہو۔ اگر مجھ سے کہیں تو میں آپ کو کورل ڈرا کے استعمال کا مشورہ دوں‌گا۔ جو نسبتا آسان اور سادہ ہے (شائد مجھے آتا ہے اس لئے!!)۔

تیسرا مرحلہ اس ویکٹر میں‌کنورٹ شدہ تصویر کو حروف کی شکل دینا ہے۔ جو کافی صبر آزما کام ہے۔ ہر حرف کی چار ممکنہ شکلیں ہوسکتی ہیں۔ مفرد ۔ ابتدائی ۔ درمیانی اور آخری۔ کوشش کریں کے الفاظ ایک ہی سائز کے ہوں۔ اس میں اگر آپ کو خطاطی کا تھوڑا بہت تجربہ ہو تو بہت کام آئے گا۔ کورل ڈرا میں ٹولز کے مینو میں Create Symbols کے ذریعے آپ ان کو ایک ابتدائی فانٹ کی شکل دے سکتے ہیں۔

چوتھا مرحلے میں آپ ان کو کسی اچھے سے فانٹ‌ ایڈیٹر میں لے جائیں جیسے فانٹ‌لیب ، فانٹ کریئٹر ، فانٹو گرافر وغیرہ ان میں سے جو آپ کو آسان لگے اس پر کام کریں۔ اگر اپنا فانٹ بنانا ممکن نہ ہو تو عربی یا اردو کا کوئی سا آسانی سے دستیاب ہونے والا فانٹ لے کر اس میں اپنے تخلیق کردہ کریکٹر‌ ڈال دیں۔ اس سے آپ کا ایک سادہ سا فانٹ تیار ہوجائے گا۔

پانچواں مرحلہ ایک اضافی چیز ہے یعنی اپنے فانٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کرنا۔ اس کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ وولٹ میں کام کرنے کا تجربہ شرط ہے۔ وولٹ کو سیکھنے کے لئے آپ ان کی ویب سائٹ پر موجود ٹیوٹوریل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس مرحلے میں میں آپ فانٹس کی اشکال اور ان کی ترتیب کو اپنی مرضی سے بدل سکتے ہیں۔ خصوصا قرآن کے لئے کئےگئے کام میں آپ کو اعراب کی ترتیب پر بہت محنت کرنی چاھیئے۔ کیونکہ ہم عجمی لوگ بغیر درست اعراب کے قرآن کو ہرگز نہیں پڑھ سکتے۔

یہ وہ چند چیزیں جن سے آپ فانٹ بنا سکتے ہیں۔ میں نے تو مختصرا لکھے ہیں۔ پھر اگر زندگی نے وفا کی تو کبھی ان درجہ بالا مراحل کی مکمل قدم بہ قدم تفصیل لکھ دوں گا۔
 
آپ کی مہربانی ہوگی اگر آپ جلد از جلد باقی مراحل بھی لکھیں آپ برا نہ مانیں امجد علوی بھائی میں نے بھی Qps کے فانٹ کے ترتیب پر ایک فانٹ بنانے کی کوشش کی ہے اور اسکے بہت سارے گلفس بھی بنائے ہیں لیکن مجھے مسئلہ یہ ہے کہ وولٹ پر آکر رکھ جاتا ہوں جبکھ وولٹ کے بغیر فانٹ کی خوبصورتی نہیں رہتی اگر آپ وولٹ کے بارے میں کچھ بتائیں تو ہمارے ساتھ بہت سے دوسرے دوستوں کا بھلا بھی ہوجائے گا اور ہوسکتا ہے کہ ہم بھی اپنا فانٹ مکمل کرکے دوستوں کے خدمت میں پیش کرسکے والسلام
 
علوی امجد صاحب
السلام علیکم

بڑی مہربانی کہ آپ نے قدرے‌ تفصیل کے ساتھ تحریر کیا۔
اپنی رہنمائی کے لئے میں‌یہیں پر کام کرتا رہوں گا۔ آپ گاہے گاہے نظر ڈال کر مجھے راہ دکھاتے جائیں۔

آپ‌ نے‌ سکین کرنے کا کہا۔ مجھے بتائیں کہ میں:

(۱)‌ قرآن کے‌ کتنے صفحے سکین کروں؟ اور کون کون سے؟

میں سکین کرکے فوٹو شاپ کے ذریعہ Make Work Path سے اسے الیسٹریٹر میں لے جاتا ہوں۔ جوکہ کورل ڈرا کا کام دیتا ہے۔ پھر ریزولیشن کا مسئلہ ہی نہیں رہتا۔ سمجھ لیں کہ EPS فائل بنتی ہے۔

آپ‌ نے Vector میں کنورٹ کرنے کا لکھا ہے وہ میں ان شاء اللہ کل تک معلوم کرلوں گا کہ الیسٹریٹر میں یہ کیسے ممکن ہے۔
 
نیز یہ بھی بتادیں کہ میں فونٹ کریٹر یا کوئی بھی مناسب پروگرام کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں جو وسٹا پر کام کرے؟
 
arifkarim

معطل
آپ‌ نے‌ سکین کرنے کا کہا۔ مجھے بتائیں کہ میں:

(۱)‌ قرآن کے‌ کتنے صفحے سکین کروں؟ اور کون کون سے؟

السلام و علیکم:
بھائی جان علوی صاحب اپنی مصروفیت کے باعث یہاں نہیں آپارہے۔ ان کے مطابق سورہ فتح کی آخری آیات، تین چار اصفحات سے پورا فانٹ بن سکتا ہے۔ کیا آپ ان صفحات کو کہیں اپلوڈ کر سکتے ہیں؟
شکریہ
 
Top