قرآن دل کا سکون

قرآن اللہ تعالیٰ کا ایسا کلام ہے جو دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔دکھی دلوں کی تسکین کا باعث بنتا ہے۔بیماروں کی شفاء ہے۔ اس دھاگے میں چند نام ور قراء کی آواز میں قرآن بمعہ مختصر تعارف پیش کرنی کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔سنیے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔
الشیخ مشاری بن راشد العفاسی
شیخ مشاری بن راشد 5 ستمبر، 1976 ء میں کویت میں پیدا ہوئے۔دینی تعلیم مدینہ کی مشہور یونیورسٹی جامعہ الاسلامیہ سے حاصل کی۔بعد ازاں کویت کے ایک نامور قاری اور منشد(نظمیں پڑھنے والا)کی حیثیت سے شہرت پائی۔فی الحال کویت سٹی کی مسجد کبیرمیں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔2007 میں انہوں نے امریکہ کی مختلف ریاستوں کا تبلیغی دورہ کیا۔2008 میں مصر کی عرب کریویٹی یونین کی طرف سے پہلے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔حالات حاضرہ کے مطابق ٹیکنالوجی کے وسائل کو بھی بروئے کار لا رہے ہیں۔ان کی سرپرستی میں ایک ٹی وی چینل بنام afasy tv دنیا میں قرآن کی آواز کو پھیلا رہا ہے۔اب ان کی آواز میں قرآن سماعت فرمائیں۔
کوڈ:
<iframe src="http://archive.org/embed/MasharyAl-afasyTheHolyQuran" width="500" height="30" frameborder="0" webkitallowfullscreen="true" mozallowfullscreen="true" allowfullscreen></iframe>
 

نبیل

تکنیکی معاون
العفاسی اور دوسرے قراء کی قرات آڈیو کئی سائٹس پر موجود ہے جہاں سے اس کا لنک پوسٹ کیا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر یوٹیوب سے ذیل کا ربط ملاحظہ کریں:

 
Top