قبائل دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے:میجر جنرل عاصم باجوہ

قبائل دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے:میجر جنرل عاصم باجوہ

پشاور......افواج پاکستان کےترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائل دہشت گردوں کو علاقے میں واپس نہیں آنے دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب قبائل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے،ریاست بھی دہشت گردوں کوواپس شمالی وزیرستان نہیں آنےدے گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=153415
 
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیں .غیر ملکی جہادیوں اور دوسرے دہشت گردوں کی وزیرستان میں مسلسل موجودگی اوران کی پاکستان اور دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی کےلئے بہت بڑا خطرہ بن گئی تھی۔
ملک میں ہونیوالے 80 فیصد خود کش حملوں کے تانے بانے اسی قبائلی علاقے سے ملتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہیں ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد ملک میں امن کا دور دورہ ہوگا اور خوشحالی و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو پہنچیں گے۔

……………………………………………………………………..

شمالي وزيرستان سے شدت پسندوں کا کنٹرول ختم
https://awazepakistan.wordpress.com
 

amirnawazkhan

محفلین
بڑی مشکل سے اور قیمتی قربانیوں کے بعد وزیرستان کا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کروایا جا رہاہے،دہشتگردوں کی واپسی تمام قربانیوں و شہادتوں کو ملیا میٹ کر دی گی اور دہشتگرد دوبارہ اپنا خون، آگ و دہشتگردی کا کھیل دوبارہ شروع کر دیں گے اور من مانیاں کریں گے اور پاکستان کی ترقی معکوس شروع ہو جائے گی۔
 
آخری تدوین:
Top