فیفا ورلڈ کپ 2014

اپنا مراسلہ دیکھئے، رنگوں کے بارے سیر حاصل بحث، لیکن پھر بھی علم نہیں کہ کون سی ٹیم کون سا رنگ پہنے ہوئے ہے :p
آپ کی بات مناسب ہے، لیکن فٹبال کے شائقین کو ٹیموں کے رنگوں کا پتہ ہوتا ہے، اس لیے رنگوں کا ذکر نہیں کیا
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے برازیل اور جرمنی والے میچ میں بہت مزہ آیا۔ دوسرا یہ کہ میچ کے بعد جب تبصرے چل رہے تھے تو فننش تماشائی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تبصرے کرنے لگ گئے۔ ویسے تو تبصرے بہت "چوندے چوندے" تھے، لیکن مجھے سب سے زیادہ یہ تبصرہ پسند آیا:
ریفری کو چاہئے کہ شیونگ فوم کے ذریعے گول کی طرف لکیر بنا دے تاکہ برازیل کو پتہ چلے کہ کہاں گول کرنا ہے :rollingonthefloor:
 

عمر سیف

محفلین
کلوزے آؤٹ ۔۔۔ ان کا آخری ورلڈ کپ میچ ۔۔
2002ء سے 2014ء تک 16 گولز کرکے ٹاپ اسکورر ہیں ۔۔
 
آخری تدوین:
Top