فیس بک کی دوسری ویب سائٹ جو کسی راز سے کم نہیں!

arifkarim

معطل
فیس بک کی دوسری ویب سائٹ جو کسی راز سے کم نہیں
56a7930eec5f5.jpg
— فوٹو بشکریہ فیس بک
اس وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے والا کون شخص ہوگا جو فیس بک کے بارے میں نہیں جانتا ہوگا؟ یہ سوشل نیٹ ورک اس وقت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں۔
یہ کہنا غلط نہیں کہ یہ ویب سائٹ جدید طرز زندگی کا حصہ بن چکی ہے مگر فیس بک ڈاٹ کام کے بارے میں معلوم ہے کہ اس کمپنی کی ایک دوسری ویب سائٹ بھی ہے جسے آپ صرف اپنے دوستوں سے بات چیت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟
اور ہاں اگر آپ صرف بات چیت ہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ اصل فیس بک کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، اور وہ ہے میسنجر ڈاٹ کام۔
اس پر جانے سے پہلے فیس بک پر آپ کو فوٹوز، گروپس، نیوز، اسٹیٹس اور پتا نہیں کتنے فیچرز نظر آتے ہیں، تاہم اگر آپ کسی دوست سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو وہ چیٹ ونڈو اسکرین کے کافی بڑے حصے کو گھیر لیتی ہے جو اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔
فیس بک نے اس کے متبادل کے طور پر یہ ویب سائٹ رکھی ہے بس ویب براﺅزر پر messenger.com لکھ کر براﺅز کریں۔
وہاں آپ کو حیرت انگیز حد تک صاف انٹرفیس ملے گا اور وہاں دوستوں سے چیٹ کے علاوہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
اور ہاں اس میں متعدد کارآمد فیچرز بھی موجود ہیں جیسے حالیہ چیٹس کی فہرت، تھریڈیڈ بات چیت، پرانی تصاویر تک رسائی جو آپ نے دوستوں کو ارسال کی ہو جبکہ جی آئی ایف، ایموجی اور فوٹو سپورٹ وغیرہ۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنا اپنے اسمارٹ فون پر کسی بھی میسجنگ ایپ کو استعمال کرنے سے زیادہ آسان ہے۔
اور موبائل فیس بک میسنجر ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں کچھ زیادہ فرق بھی نہیں جیسا اکثر میسجنگ اپلیکشنز کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژنز میں ہوتا ہے۔
فیس بک نے اس ویب سائٹ کو اپریل 2015 میں متعارف کرایا تھا مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر لگتا ہے کہ کوئی اس سے واقف ہی نہیں، جب ہی اس پر ہر ماہ وزٹ کرنے والوں کی تعداد صرف 70 ملین ہے۔
لنک
 
Top