تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 14: شام

زیک

مسافر
یہ کھیل پھر سے شروع کرتے ہیں۔ مگر ایک تبدیلی کے ساتھ تاکہ تعبیر داد دینے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ حصہ بھی لیں اور وہ تبدیلی یہ ہے کہ اس کی ہر قسط اب ہفتے کی بجائے 10 سے 14 دن کی ہو گی۔ آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کی یہ تیرہویں قسط ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔

تیرہویں قسط: فروری 11 تا 24
تھیم: شام
 

زیک

مسافر
زینب آپ نے شاید قوانین نہیں پڑھے۔ کیا یہ تصویر آپ نے کھینچی ہے؟

چونکہ یہ کھیل کافی عرصے بعد شروع ہو رہا ہے اس لئے یاددہانی کے لئے قوانین نقل کر رہا ہوں:

کھیل کے قوانین:

1۔ ہر دوسرے بدھ کو ایک لفظ یا موضوع دیا جائے گا۔ اس کے لئے نیا تھریڈ کھولا جائے گا۔
2۔ آپ نے دو ہفتے کے دوران اس کی مناسبت سے کوئی تصویر اس تھریڈ پر پوسٹ کرنی ہے۔
3۔ بہتر ہو گا کہ تصویر آپ نے اسی دو ہفتے میں کھینچی ہو۔ مگر اگر ڈیڈلائن آ رہی ہے تو پہلے سے کھینچی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
4۔ لازمی ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔
5۔ تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

میں اپنی تصاویر اپلوڈ کرنے کے لئے فلکر استعمال کرتا ہوں۔ آپ کوئی بھی ہوسٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تصویر محفل پر پوسٹ کرنے میں مسئلہ ہو تو ضرور بتائیں۔
 

تعبیر

محفلین
اف ایک تو مجھے کوئی بھی اپنی مرضی چالنے نہیں دیتا اور نا ہی من مانی کرنے دیتا ہے :eek:
ہائے میرے اللہ میں اتنی اچھی کیوں ہوں ؟؟؟

چلیں ٹھیک ہے زیک کوشش کرتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
زکریّا! میرے خیال میں آپ اپنی کھینچی ہوئی تصویر سے آغاز کریں۔ تب تک میں‌بھی کوئی تصویر کھینچنے یا پرانی کھینچی ہوئی تصویر ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اور ہاں زینب نے بھی 'کھینچی' ہی ہے۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ کسی ویب سائٹ سے کھینچ تان کر یہاں لے آئی ہیں ;)
 

فاتح

لائبریرین
چند پرانی تصویریں ہیں یہ۔ کل اگر موڈ بنا تو کچھ نئی کھینچوں گا۔

EveningbyFateh10.jpg


EveningbyFateh09.jpg


EveningbyFateh08.jpg


EveningbyFateh07.jpg


EveningbyFateh06.jpg


EveningbyFateh05.jpg


EveningbyFateh04.jpg


EveningbyFateh03.jpg


EveningbyFateh02.jpg


EveningbyFateh01.jpg
 

فاتح

لائبریرین
اس فوٹو بکٹ نے تو میری تصویروں کا بیڑا غرق کر دیا۔۔۔ نہ صرف سائز گھٹا دیا بلکہ کوالٹی بھی جس کا اندازہ مجھے اوپر سے تیسری تصویر (EveningbyFateh08.jpg) دیکھ کر ابھی ہوا ہے :(:(:(:(:(
 

فخرنوید

محفلین
فاتح
لائبریری ٹیم رکن

فاتح کا اوتار

تاريخ شموليت: Aug 2006
مقام: بس ہمیں عشق کی آشفتہ سری کھینچتی ہے
پيغامات: 2,619
میرا موڈ:
پوائنٹس: 20,816, درجہ: 99 پوائنٹس: 20,816, درجہ: 99 پوائنٹس: 20,816, درجہ: 99
فعالیت: 38% فعالیت: 38% فعالیت: 38%
ایوارڈ شوکیس
فعال لائبریری ارکان
کل ایوارڈ: 1

چند پرانی تصویریں ہیں یہ۔ کل اگر موڈ بنا تو کچھ نئی کھینچوں گا۔

جناب اپنی تصویریں کھینچ کر لگانی ہیں اور موضوع ہے " شام" آپ نے رات کر دی ہے
 

فاتح

لائبریرین
جناب اپنی تصویریں کھینچ کر لگانی ہیں اور موضوع ہے " شام" آپ نے رات کر دی ہے

اوہ تو کیا یہ آپ نے کھینچی تھیں؟:nailbiting:
اور کیا آج کے بعد شام کا لفظ رات کے معنوں میں استعمال نہیں ہوا کرے گا؟
اور ہاں اوپر سے تیسری تصویر (EveningbyFateh08.jpg) میں چاند نہیں سورج نظر آ رہا ہے کیوں کہ وہ دن کے چوتھے بلکہ ساڑھے تیسرے پہر کی ہے;)
 

زیک

مسافر
زکریّا! میرے خیال میں آپ اپنی کھینچی ہوئی تصویر سے آغاز کریں۔ تب تک میں‌بھی کوئی تصویر کھینچنے یا پرانی کھینچی ہوئی تصویر ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میرے پاس پرانی کھینچی ہوئ کئ اچھی تصاویر ہیں مگر میری کوشش ہوتی ہے کہ نئ تصویر پوسٹ کروں اور اس کا موقع نہیں ملا۔

اف ایک تو مجھے کوئی بھی اپنی مرضی چالنے نہیں دیتا اور نا ہی من مانی کرنے دیتا ہے :eek:
ہائے میرے اللہ میں اتنی اچھی کیوں ہوں ؟؟؟

چلیں ٹھیک ہے زیک کوشش کرتے ہیں

کوئ زبردستی نہیں ہے۔ :grin::rolleyes:;)
 

ماوراء

محفلین
تھیم ذرا مشکل ہے۔ اس لیے دیکھیں کب موقع ملتا ہے، کیونکہ شام ہونے سے پہلے میں گھر میں آ جاتی ہوں، اور اس کے بعد باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
 
Top