فوری مدد کی ضرورت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہ جی غلط سمجھے آپ۔۔۔ یہ "بھیڑیا آیا ، بھیڑیا آیا" جیسی مدد کی پکار ہر گز نہیں ہے ۔
اب آ ہی گئے ہیں تو سمندر خالی کرنے میں ہماری مدد کیجئیے۔۔۔
چاہے جال لگائیے، مچھلیا ںپکڑئیے اور سمندر خالی کر دیجئیے۔
یا دعاؤں کا چھاتا ہمارے سر پہ تان دیجئیے۔۔۔۔ مگر ہمیں "اس" کی تلاش میں مدد کر دیجئیے۔ جس نے دریا میں رہ کر ہم سے بیر لگا لیا ہے۔

ضروری ہو گیا تھا خود کو مگرمچھ بولنا۔۔ صد شکر کہ گرگٹ نہ بولنا پڑا خود کو۔:cool:

168.gif

محمد عبدالرؤوف بھائی سید عاطف علی بھائی زیک بھائی محمد تابش صدیقی بھائی محمد وارث بھائی
 
اکمل زیدی

محفلین

پہلے یہ طے کرلیں دریا ہے یا سمندر ۔۔۔:LOL:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہ جی غلط سمجھے آپ۔۔۔ یہ "بھیڑیا آیا ، بھیڑیا آیا" جیسی مدد کی پکار ہر گز نہیں ہے ۔
اب آ ہی گئے ہیں تو سمندر خالی کرنے میں ہماری مدد کیجئیے۔۔۔
چاہے جال لگائیے، مچھلیا ںپکڑئیے اور سمندر خالی کر دیجئیے۔
یا دعاؤں کا چھاتا ہمارے سر پہ تان دیجئیے۔۔۔۔ مگر ہمیں "اس" کی تلاش میں مدد کر دیجئیے۔ جس نے دریا میں رہ کر ہم سے بیر لگا لیا ہے۔

ضروری ہو گیا تھا خود کو مگرمچھ بولنا۔۔ صد شکر کہ گرگٹ نہ بولنا پڑا خود کو۔:cool:

168.gif

محمد عبدالرؤوف بھائی سید عاطف علی بھائی زیک بھائی محمد تابش صدیقی بھائی محمد وارث بھائی
نہ بابا نہ
ہمیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی بالکل خواہش نہیں ہے :shameonyou:
 
علی وقار

محفلین
نہ جی غلط سمجھے آپ۔۔۔ یہ "بھیڑیا آیا ، بھیڑیا آیا" جیسی مدد کی پکار ہر گز نہیں ہے ۔
اب آ ہی گئے ہیں تو سمندر خالی کرنے میں ہماری مدد کیجئیے۔۔۔
چاہے جال لگائیے، مچھلیا ںپکڑئیے اور سمندر خالی کر دیجئیے۔
یا دعاؤں کا چھاتا ہمارے سر پہ تان دیجئیے۔۔۔۔ مگر ہمیں "اس" کی تلاش میں مدد کر دیجئیے۔ جس نے دریا میں رہ کر ہم سے بیر لگا لیا ہے۔

ضروری ہو گیا تھا خود کو مگرمچھ بولنا۔۔ صد شکر کہ گرگٹ نہ بولنا پڑا خود کو۔:cool:

168.gif

محمد عبدالرؤوف بھائی سید عاطف علی بھائی زیک بھائی محمد تابش صدیقی بھائی محمد وارث بھائی
لیجیے انہیں سمندر خالی کر دیجیے، اس کے بعد شام ڈھلنے تک کرن شماری کرنی ہے اور اگر وقت بچ گیا تو ملکی وے سے ذرا پرے ممکنہ شورش کو بھی کچلنا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجیے انہیں سمندر خالی کر دیجیے، اس کے بعد شام ڈھلنے تک کرن شماری کرنی ہے اور اگر وقت بچ گیا تو ملکی وے سے ذرا پرے ممکنہ شورش کو بھی کچلنا ہے۔
دیکھ لیا نا وقار بھائی۔۔۔ کوئی پل فرصت کا میسر ہی نہیں کہ بیٹھے رہیں تصورِ کھانا کئے ہوئے۔
پھر زیک بھائی کہتے ہیں کہ جب سے کسوٹی شروع ہوئی ہے تمہارے کھانے کے اوقات پر "حیرت" ہوتی ہے۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محسوس کریں تو اس میں بہت سی دعائیں موجود ہوں گی
محسوس کرنے والی حس ۔ بے حس پڑی ہے۔۔۔ تبھی تو اعلانیہ دعاؤں کی طلب ہوئی روؤف بھائی۔
ہم بولنے پر آئے تو پھر کہیں گے کہ کیسی بھاری بھرکم باتیں کرتی ہو۔
اس لئے ہماری "خاموشی" کو ہی التجا اور گذارش سمجھئیے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر یہ سمندر آپ کی بالٹی میں ہو تو مدد کر بھی سکوں ۔ ورنہ سمندر تو مجھے وہ سزا دے گا کہ نہ پوچھیے ۔
:ROFLMAO::ROFLMAO:

سمجھ گئے سمجھ گئے بھائی۔۔۔ سمندر سے سزا کا معاملہ کہ وہ بھی آپ کی "مصوری" سے واقف ہے

یہ سمندر ہی اجازت نہیں دیتا ورنہ
میں نے پانی پہ تیرے نقش بنا دینے تھے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اچھا گپ شپ میں بر سبیل تذکرہ ایک بات تحقیق کر کے بتاؤ کہ اردو میں لفظ بالٹی کس زبان سے آیا ۔ میری معلومات کے مطابق یہ ۔۔۔ زبان سے آیا لیکن مجھے پتہ نہیں کہ یہ بات درست ہے یا نہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top