فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں۔۔۔۔ سید وصی شاہ

جیا راؤ

محفلین
فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں
جو تو نہیں تو اجالے بھی سوگ کرتے ہیں

تمہارے ہاتھ کی چوڑی بھی بین کرتی ہے
ہمارے ہونٹ کے تالے بھی سوگ کرتے ہیں

نگر نگر میں وہ بکھرے ہیں ظلم کے منظر
ہماری روح کے چھالے بھی سوگ کرتے ہیں

اسے کہو کہ ستم میں وہ کچھ کمی کر دے
کہ ظلم توڑنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

سید وصی شاہ
 
ّعجیب سی غزل ہے ۔لگتا ہے شاعر سے ردیف نبھائی نہیں گئی۔ انتہائی نا مناسب سی غزل لگتی ہے۔
تمہارے ہاتھ کی چوڑی بھی بین کرتی ہے
ہمارے ہونٹ کے تالے بھی سوگ کرتے ہیں
(ہاتھ کی ایک ہی چوڑی ہے کیا؟ ہونٹ کے تالے سوگ کرتے ہیں؟ کیا مطلب؟ ہونٹ پہ تالے تو لگتے ہی اسی لیے ہیں جب کوئی انتہایئ مشکل صورت حال ہو۔ ہونٹوں پہ تالے محاورہ ہے یعنی انتہائی خاموشی کا عالم، اور یہ سوگ بھی کریں۔۔۔۔۔۔ کیا ہے یہ؟)
نگر نگر میں وہ بکھرے ہیں ظلم کے منظر
ہماری روح کے چھالے بھی سوگ کرتے ہیں
(اس شعر میں وہی معاملہ ہے۔ روح کے چھالے کیا سوگ کریں گے۔ وہ تو خود ایسے ہی کسی عمل سے پیدا ہوئے ہیں)
اسے کہو کہ ستم میں وہ کچھ کمی کر دے
کہ ظلم توڑنے والے بھی سوگ کرتے ہیں
( شاعر سوگ کو مسلسل پچھتانے کے معنوں میں استعمال کر رہا ہے۔ کسی بھی عمل پہ پچھتایا جا سکتا ہے لیکن سوگ موت پر ہی کیا جاتا ہے)
تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں
( اگر چاہنے والوں نے نہیں پچھتانا( سوگ نہیں) تو اور کون کرے گا۔ اس میں شعریت کہاں ہے)

میں نے پوچھا تھا کہ فورم پہ اچھی شاعری کس کی ہے ایسی شاعری پڑھنے کا فائدہ؟ ابھی تک تو مجھے کوئی قا بلِ ذکر شاعر ( فورم کا ممبران میں سے) نہٰں نظر آیا۔ آگے شاید کچھ اچھا اضافہ ہو۔
 
جیا راؤ

محفلین
ّعجیب سی غزل ہے ۔لگتا ہے شاعر سے ردیف نبھائی نہیں گئی۔ انتہائی نا مناسب سی غزل لگتی ہے۔
تمہارے ہاتھ کی چوڑی بھی بین کرتی ہے
ہمارے ہونٹ کے تالے بھی سوگ کرتے ہیں
(ہاتھ کی ایک ہی چوڑی ہے کیا؟ ہونٹ کے تالے سوگ کرتے ہیں؟ کیا مطلب؟ ہونٹ پہ تالے تو لگتے ہی اسی لیے ہیں جب کوئی انتہایئ مشکل صورت حال ہو۔ ہونٹوں پہ تالے محاورہ ہے یعنی

انتہائی خاموشی کا عالم، اور یہ سوگ بھی کریں۔۔۔۔۔۔ کیا ہے یہ؟)

نگر نگر میں وہ بکھرے ہیں ظلم کے منظر
ہماری روح کے چھالے بھی سوگ کرتے ہیں
(اس شعر میں وہی معاملہ ہے۔ روح کے چھالے کیا سوگ کریں گے۔ وہ تو خود ایسے ہی کسی عمل سے پیدا ہوئے ہیں)
اسے کہو کہ ستم میں وہ کچھ کمی کر دے
کہ ظلم توڑنے والے بھی سوگ کرتے ہیں
( شاعر سوگ کو مسلسل پچھتانے کے معنوں میں استعمال کر رہا ہے۔ کسی بھی عمل پہ پچھتایا جا سکتا ہے لیکن سوگ موت پر ہی کیا جاتا ہے)
تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں
( اگر چاہنے والوں نے نہیں پچھتانا( سوگ نہیں) تو اور کون کرے گا۔ اس میں شعریت کہاں ہے)

میں نے پوچھا تھا کہ فورم پہ اچھی شاعری کس کی ہے ایسی شاعری پڑھنے کا فائدہ؟ ابھی تک تو مجھے کوئی قا بلِ ذکر شاعر ( فورم کا ممبران میں سے) نہٰں نظر آیا۔ آگے شاید کچھ اچھا اضافہ ہو۔

افففف۔۔ اس لئے میں وصی شاہ کی شاعری شئیر نہیں کرتی کبھی۔۔ :blush::blush::blush:

ابھی تک تو مجھے کوئی قا بلِ ذکر شاعر ( فورم کا ممبران میں سے) نہٰں نظر آیا۔

آصف شفیع کو پڑھ لیجئیے۔۔۔
 
زینب

محفلین
تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

زبردست جیا
 
Top