فلسطینی مجاہدوں کی قربانیاں،انورجمیل

ملکانی

محفلین
کھلی ہے جب سے جوانوں پہ رمزموت وحیات
لکھے ہیں تازہ لہوسے جہاں میں افسانے
؎
شمع شوق شہادت پہ جاں لٹانے کو
مچل رہے ہیں محاذوں پہ جاکے دیوانے

وہ گھن گرج ہے جوانوں کے نعرہ حق میں
یروشلم کے لرزنے لگے ہیں میخانے

اٹھے ہیں جب سے حماسی وانتفاضی
لگا ہے ڈرسے خمار یہود چلانے

ہوئی ہے تازہ جوانوں میں پھر سے رسم خلیل
اجڑ چلے ہیں خدائے ستم کے بتخانے

نہیں ہیں پیچھے جوانوں سے دختران حرم
چلی ہیں وہ بھی عدو کولہومیں نہلانے

انہیں بھی لطف شہادت سے ہوشناسائی
رہے ہیں حسن حقیقت سے وہ جوبیگانے


کلام :پروفیسرانورجمیل
 
Top