"فقط اک وہم"

اشعار کے مضامین، اوزان ء قافیہ اور طوالت ء بحر کے بارے آپ کی آراء و تجاویز کیا ہیں؟

  • اس سے چھوٹی بحر کے اشعار بھی موجود ہیں

    Votes: 0 0.0%
  • مضامین اور اوزان ء قافیہ ردیف روایتی ہیں

    Votes: 0 0.0%
  • مضامین، قافیہ و ردیف غیر معمولی ہیں

    Votes: 0 0.0%
  • اس طرز پر اور بھی بہت شعرا لکھ چکے ہیں

    Votes: 0 0.0%
  • اس سے چھوٹی بحر میں نے کبھی نہیں پڑھی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
دل ء محترم
نہ مچا ادھم

جو ہوا،، ہوا
رفع کر دے غم

عوض عشق کے
ملے سو الم

کبھی آپ تھے
اب تم ہیں ہم

ھے اگر جنوں
تو گھٹن ختم

ھے صنم کدہ
دل ء نا فہم

تیرا عشق ہی
ھے مرا دھرم

تیرا معترف
میں قدم قدم

جو لگی یہاں
ہوئی آنکھ نم

یہ جہان بس
ھے بازار ء غم

بہت ہو گیا
میں چلا عدم

حافظ یہ سب
فقط اک وہم

(حافظ غضنفر علی)
 
پیج دیکھا۔۔۔ اچھا لگا۔۔ بلکہ۔۔ بہہہہت اچھا لگا۔۔۔
محفلین کی تخلیق و انتخاب سے اردو ادب کی زندگی میں حرارت کےابھی باقی ہونے کا احساس ہوا۔۔ اکثریت کا ذوق کمال درجہ کی حیثیت رکھتا ھے۔۔ آپ سب سے مل کے احساس ہوا کہ
ع ابھی کچھ لوگ باقی ہیں، جو اردو بول سکتے ہیں
 
Top