فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں، سائنسدان نے انڈا ابالنے کے لئے رکھا اور سوچ میں پڑ گیا کہ e=mc2 کو کیسے غلط ثابت کیا جائے۔ نتیجتاً اسے دوبارہ انڈا ابلنا پڑا :)
 
سید ذیشان

محفلین
پھر بحث شروع کی جائے۔۔۔ :)
کوشش کرتے ہیں۔
سورج پر ہائڈروجن گیس جو کہ مادہ ہے مسلسل ہیلیم گیس اور توانائی میں تبدیل ہو رہی ہے۔ اس سے نکلنے والی توانائی کا کچھ حصہ زمین پر پڑتا ہے۔ زمین پر کسی درخت کے پتے پر سورج کی روشنی پڑتی ہے اور وہ روشنی اس پتے کے خلیوں میں موجود کلوروپلاسٹ پر پڑتی ہے جو اس روشنی کی مدد سے پانی اور کاربن ڈائی اکسائڈ سے گلوکوز بناتے ہیں۔ یہی گلوکوز توانائی کا زریعہ ہے جو ہم آپ سب کو زندہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہی گلوکوز اس درخت کو توانائی مہیا کرتی ہے جو کمیکل فارم میں ہوتی ہے۔ اور یہ درخت انسان کاٹ کر اس کو جلا کر اس کے ذریعے انڈا ابالتے ہیں۔ ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
اب مزے کی بات یہ ہے کہ سورج پر ہائیڈروجن کے ہیلئم میں بدلنے کا عمل اگر ذرا سا بھی تیز ہوتا تو سورج اپنا ہائیڈروجن کا ذخیرہ کب کا ختم کر چکا ہوتا اور اگر ذرا سست ہوتا تو بھی کچھ نہ بنتا۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہائیڈروجن صرف ہیلئم میں بدل رہی ہے اور کسی کویئ دوسرا عنصر کیا تیار نہیں ہو رہا ہوگا؟
 
محمد سعد

محفلین
بھیا میں نے ابھی تو نہیں پڑھا لیکن اگر آپ ان سب کو پڑھ کر نچوڑ یہاں بھی لکھ دیتے تو اچھا تھا۔
نچوڑ شریف یہ ہے کہ چونکہ کرنٹ کی پیمائش اور اس کے لیے کوئی آسان قابلِ عمل پیمانہ متعین کرنا زیادہ آسان ہے بہ نسبت چارج کے۔ چنانچہ کرنٹ کو بنیادی اکائی کا عہدہ دے دیا گیا جبکہ چارج کو اس کا ماتحت بنا دیا گیا۔
 
سید ذیشان

محفلین
اب مزے کی بات یہ ہے کہ سورج پر ہائیڈروجن کے ہیلئم میں بدلنے کا عمل اگر ذرا سا بھی تیز ہوتا تو سورج اپنا ہائیڈروجن کا ذخیرہ کب کا ختم کر چکا ہوتا اور اگر ذرا سست ہوتا تو بھی کچھ نہ بنتا۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہائیڈروجن صرف ہیلئم میں بدل رہی ہے اور کسی کویئ دوسرا عنصر کیا تیار نہیں ہو رہا ہوگا؟
زیادہ تر تو یہی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ باقی عنصر بھی بنتے ہیں(لوہے اور سے کم بھاری) لیکن ان کے بننے کے لئے کافی توانائی درکار ہے جو کہ سورج کے بالکل بیچ میں ہوتی ہے جس کو کور کہتے ہیں۔
 
کور تو پشتو میں گھر کو کہتے ہیں۔ سورج کے بیچوں بیچ کس کا گھر ہوتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
زیادہ تر تو یہی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ باقی عنصر بھی بنتے ہیں(لوہے اور سے کم بھاری) لیکن ان کے بننے کے لئے کافی توانائی درکار ہے جو کہ سورج کے بالکل بیچ میں ہوتی ہے جس کو کور کہتے ہیں۔
دراصل آپ یہاں توانائی کی جگہ حرارت کی بات کر رہے ہوں گے جو کہ توانائی کی ہی ایک شکل ہے :) اب یہ مزے کی بات ہے کہ اس عمل کی وجہ سے جو حرارت یا توانائی پیدا ہوتی ہے، اس سے یہ عمل چین ری ایکشن کی طرح چلتا ہے۔ تاہم یہ عمل کیسے شروع ہوا، اس بارے سائنس بھی خاموش ہے :)
 
گریویٹی کا ہی کام ہے۔ ;)
 
Top