تعارف فارقلیط کی جانب سے السلام علیکم

جیہ

لائبریرین
آپ تو مائی ہوا کرتی تھی نہ اسکول کی۔
کینٹین والی مائی:rolleyes:

یاد ماضی عذاب ہے یا رب


ویسے یہاں سعودی عرب میں کسی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے " مشکور " بھی بولا جاتا ہے۔ مثلاً میں نے اندر جانا ہے اور باہر سیکورٹی والا حوالے کے بغیر جانے نہیں دے رہا، حوالہ دیا تو اجازت مل گئی۔ واپسی پر میں اسے " مشکور " کہوں گا۔

یہ تو عجیب بات بتائی آپ نے۔۔۔۔
مشکور مفعول کے وزن پر اسم مفعول ہے ۔ اور اس کا مفعوم وہی ہے ۔۔۔جس کا شکریہ ادا کیا جائے
 

فہیم

لائبریرین
تو یہاں بھی شمشاد بھائی کہا جاتا ہے۔
جیسے۔

میرا فلاں کام کردیں تو میں آپ کا نہایت مشکور ہونگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاد ماضی عذاب ہے یا رب

یہ تو عجیب بات بتائی آپ نے۔۔۔۔
مشکور مفعول کے وزن پر اسم مفعول ہے ۔ اور اس کا مفعوم وہی ہے ۔۔۔جس کا شکریہ ادا کیا جائے

تو دوسرے معنوں میں ہم شکریہ ہی تو ادا کرتے ہیں۔

یا پھر شکراً جزیلا بولا جاتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
فارقلیط صاحب ، محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید ، سب سے پہلے تو یونانی نام کے عرفیت اختیار کرنے پر مبارکباد، شاید توریت ، زبور اور انجیل کے نسخوں میں‌یہ نام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استمعال کیا گیا ، سو ’’ تسلی دینے ‘‘ کی ہمیں بھی کوئی خاص حاجت نہیں ، ہاں آپ کی آمد سے تسلی ضرور ہوتی ہے کہ جناب کی آمد سے مجھ ایسے جہل مرتبت کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے گا۔ امید ہے آپ سے گفتگو کا سلسلہ دراز رہے گا۔ بہت بہت شکریہ
م۔م۔مغل
 

فارقلیط

محفلین
دانت نکال کر مشکور ہونا اب دیکھا:)
در آمد درست آمد :grin:
اردو محفل میں خوش آمدید

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کہاں سے ہیں؟ دلچسپیاں کیا ہیں؟

کتنے عرصہ سے اردو محفل کے خاموش قاری تھے؟

اردو محفل کیسی لگی؟
میں لاہور سے ہوں دلچسپیاں‌تو میں‌ پہلے ہی بتا چکا ہوں اور اردو محفل جب ابتدائی ایام میں‌تھی اس وقت سے آنا جانا لگا ہوا ہے :)
اردو محفل پر خوش آمدید فارقلیط۔
شکریہ وارث
السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید !

تہہ دل سے شکریہ
خوش آمدید فارقلیط صاحب!
شکریہ بھائی جی
'مشکور' عام استعمال ہوتا ہے لیکن غلط ہے اسکی جگہ 'شکر گزار' صحیح ہے، یعنی 'میں آپ کا شکر گزار ہوں'۔

علمی اردو لغت میں 'مشکور' کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔ جن احباب نے جوش کی 'یادوں کی برات' پڑھی ہے انکے علم میں بھی ہوگا، جوش نے اپنا واقعہ لکھا ہے مولانا ابوالکلام آزاد کو مشکور بولنے پر ٹوک دینے کا۔
اس کا مطلب ہے یادوں کی بارات بھی پڑھنی پڑے گی :battingeyelashes:
یہ خوش آمدید کے دھاگے میں کیسے خطرناک ٹائپ باتیں ہورہی ہیں:rolleyes:



میری جانب سے بھی فارقلیط صاحب کو خوش آمدید۔
شکریہ فہیم بھائی
فارقلیط صاحب ، محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید ، سب سے پہلے تو یونانی نام کے عرفیت اختیار کرنے پر مبارکباد، شاید توریت ، زبور اور انجیل کے نسخوں میں‌یہ نام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استمعال کیا گیا ، سو ’’ تسلی دینے ‘‘ کی ہمیں بھی کوئی خاص حاجت نہیں ، ہاں آپ کی آمد سے تسلی ضرور ہوتی ہے کہ جناب کی آمد سے مجھ ایسے جہل مرتبت کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے گا۔ امید ہے آپ سے گفتگو کا سلسلہ دراز رہے گا۔ بہت بہت شکریہ
م۔م۔مغل
بالکل درست کہا مغل بھائی
شاید نہیں یقیناََ یہ نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال ہوا ہے امید ہے میرا اور اہل محفل کا ساتھ اچھا گزرے گا انشااللہ
میری طرف سے بھی فارقلیط کو خوش آمدید۔
شکریہ صابر بھائی
شکریہ فارقلیط کہ دیر سے ہی سہی، اردو محفل میں شریک ہو گئے۔۔ خوش آمدید

شکریہ جنابِ الف عین
 

مغزل

محفلین
بیٹا یو نان سے آئےہیں ان کی فارسی میں مین میخ مت نکالو، ابھی بندے نےسانس بھی نہیں لیا اور لگیں اصلاح کرنے ۔۔ہاہہاہاہہ
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں جی، آخر آپ نے اپنی پہچان " ماسٹر " رکھی ہے تو کچھ نہ کچھ تو ماسٹری تو آتی ہی ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
فارقلیط صاحب رات میں عبد العزیز خالد کے حوالے ۱۹۷۷ میں شائع ہونے والا جریدہ تحریریں پڑھ رہا ، ان کی تصانیف میں فارقلیط بھی شامل ہے ، کتاب کا نام ان کی طویل نظم فارقلیط سے لیا گیا ہے ، کیا آپ عزیز خالد صاحب کے حولے سے کچھ جانتے ہیں ، اگر ہاں تو فرصت نکال کر کسی متعلقہ لڑی میں پیش کریں ، مجھے امید ہے کہ ہمار ے لیے بہت کچھ نیا ہوگا ، والسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
farqleet.gif

امید ہے کہ
آپکی محفل اردو پر موجودگی سے
مجھ جیسے تشنگان علم کی پیاس بجھے گی
انشااللہ
نایاب
 
Top