فارسی، عربی اور پشتو، اردو سے آگے؟؟؟

arifkarim

معطل
آج ہی میں انٹرنیٹ پر دستیاب مختلف زبانوں کے اوپن ٹائپ فانٹس کا مطالعہ کر رہا تھا۔ میں یہ دیکھ حیران رہ گیا کہ نیٹ پر فارسی، عربی اور پشتو یونیکوڈ فانٹس کی تعداد ہزاروں میں ہے، جبکہ اردو کیلئے بمشکل 150 قابل استعمال فانٹس ہی دستیاب ہوں گے۔ یہ لوگ ہر ہفتہ ایک نیا فانٹ جاری کر رہے ہیں، جبکہ ہم لوگ سال میں 10-12 پر ہی گزارہ کرتے ہیں :(

بیشک ان فانٹس میں نستعلیقی خطوط موجود نہیں، مگر انکے نسخی خطوط بھی اسقدر خوبصورت ہیں کہ انہیں دیکھ کر آپ انپیج کو بھول جائیں گے :eek:

اے کاش! ہماری نوجوان نسل، کھیل کود چھوڑ کر ذرا اس میدان میں بھی اترے اور اپنے علم و ہنر سے اردو کا نام روشن کرے، جیسا کہ باقی زبانوں کے لوگ کر رہے ہیں۔ :)
 
گرو جی

محفلین
خدا نے اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ آیا ہو جس خیال اپنی حالت کے بدلنے کا

یہ بلکل سہی فرما گئے علامہ اقبال صاحب
 
بھائی جان اسکی ایک بہت بڑا وجہ ہے اور وہ وجہ یہ ہے کہ اردو میں انپیج کی اجارہ داری ہے اردو کے لئے ہم سب صرف انپیج پر ہی انحصار کرتے ہیں جبکہ فارسی، پشتو اور عربی میں ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے
 
الف عین

لائبریرین
نسخ فانٹ تو اردو میں بھی بن ہی رہے ہیں۔ گو اتنے نہیں۔ آخر ہمارے شاکر القادری بھی تو ہیں۔ یہ ضرور ہے کہ دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔
ہمدوستان میں تو ہندی کے بھی شاید اتنے فانٹس نہ ہوں۔ یہ خصوصیت عربی میں ہی زیادہ ہے شاید۔
 
arifkarim

معطل
انپیج نے ہمیں اپنا غلام بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہر قسم کی پروفیشنل پبلشنگ کیلئے سب انپیج کا ہی رخ کرتے ہیں۔
 
ان پیج کی غلامی اس لئے ہے کہ اس میں مکمل نستعلیق فونٹ موجود ہے اور ابھی نستعلیق میں مزید فلیور بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ جب ایک اوپن سورس یونیکوڈ نستعلیق فونٹ بن جائے گا تو پھر یہ مجبوری ختم ہو جائے گی اور پھر شائد ان پیج کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے۔ اور دوسرا ہمارے سرکاری ادارے مقتدرہ کا اردو زبان سے سوتیلوں والا سلوک بھی اسکی ایک وجہ ہے

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ۔۔۔
 
جی عارف میری دانست میں لوگ صرف انپیج کو نوری نستعلیق کی وجہ سے استعمال کر رہے ہیں۔ ورنہ تو پبلشنگ کے بے تحاشا سوفٹ وئیر ہیں جو انپیج سے کافی بہتر ہیں۔ لیکن چونکہ نوری نستعلیق وہاں موجود نہیں لہذا لوگ انپیج کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اور اس بات کا ان پیج والوں کو بھی ادراک ہے جس کی وجہ سے فیض لاہوری نستعلیق کی تخلیق عمل میں لائی جا رہی ہے۔
 
فیض لاہوری نستعلیق ویسے تو کب کا مکمل ہے، ناجانے کیوں اسکی ریلیز میں اتنی تاخیر ہو رہی ہے؟!
 
الف عین

لائبریرین
واقعی ایک لحاظ سے یہ پاکستان کے لئے شرم کی بات ہے کہ اردو کے سب سے عام سافٹ وئر کے مقابلے میں کوئی سافٹ ویر تک نہیں بنا سکے۔ ان پیج بھی ہندوستان میں اور وہ بھی غیر مسلموں کے ہاتھوں بنایا گیا پیکیج ہے!!
 
arifkarim

معطل
شرمناک ہی نہیں بلکہ بہت ہی زیادہ شرمناک۔ انپیج کے نوری نستعلیق کے لگیچرز بھی پاکستانی خطاط نے بنائے تھے، مگر افسوس کہ ہم انہیں استعمال نہ کر سکے:(
 
واقعی ایک لحاظ سے یہ پاکستان کے لئے شرم کی بات ہے کہ اردو کے سب سے عام سافٹ وئر کے مقابلے میں کوئی سافٹ ویر تک نہیں بنا سکے۔ ان پیج بھی ہندوستان میں اور وہ بھی غیر مسلموں کے ہاتھوں بنایا گیا پیکیج ہے!!

بھائی معذرت کے ساتھ جن لوگوں نے انپیج بنایا ہوا ہے وہ لوگ غیر مسلم نہیں‌بلکہ ان میں بہت مشہور مشہور علماء شامل ہے
 
Top