فائل کے ساتھ ٹیگ محفوظ کرنے کے لئے سافٹ ویئر درکار ہے؟

طمیم

محفلین
ونڈوز میں فائل کو ٹیگ کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن کیا اس کے علاوہ کوئی بہتر سافٹ ویئر موجود ہے؟
میرے پاس ایک ڈائریکٹری میں بہت سی پی ڈی ایف فائلیں موجود ہیں ۔ جن کے لئے مجھے کسی ایسے سافٹ ویئر کی ضرورت ہے جو ایک ڈیٹا فائل میں دی گئی معلومات محفوظ کرلے تاکہ بوقت ضرورت ان معلومات کی مدد سے اس ڈائریکٹری میں سے کسی خاص فائل کو دوبارہ تلاش کیا جاسکے۔
فائل میں درج ذیل معلومات محفوظ کرنی ہیں اور بوقت ضرورت ان کی مدد سے دوبارہ فائل کو تلاش کرناہے؟
file-tag.JPG
 

hackerspk

محفلین
اس کام کے لیے میں ایک سافٹ وئیر بنا رہا ہوں۔ میرے پاس بھی پی ڈی ایف فائلز میں بہت سی کتب ہیں۔ ان کو تلاش کرتے وقت بہت دقت پیش آتی ہے۔ اس کام کی رفتار تیز بنانے کے لیے اپنے ذاتی استعمال کے لیے ایک سافٹ وئیر بنا رہا ہوں۔ مجھے نہیں پتہ آپ کی یہ سافٹ وئیر کس حد تک مدد کر سکتا ہے۔
filesManager.png
  • اس میں آپ باقاعدہ فائلز کی زمرہ بندی بھی کر سکتے ہیں۔ اور جس قدر مرضی ذیلی زمرہ جات بنائیں۔
  • ڈپلیکیٹ فائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے لیے فائلز کی ایم ڈی فائیو ہیش چیک کی ہے تاکہ مختلف ناموں سے موجود ایک ہی فائل کو بھی سافٹ وئیر نظر انداز نہ کرے۔
  • ہزاروں لاکھوں فائلوں سے سیکنڈز میں نتائج کو فلٹر کرتا ہے۔ مگر فلٹر کرتے وقت اردو حروف کو مارک ٹھیک نہیں کرتا۔ البتہ فلٹریشن درست کرتا ہے۔
  • فائلز کی گروپ بندی بھی کی جا سکتی ہے۔ مثلا مصنف کے اعتبار سے پبلشر کے حساب سے فائلز کی گروپ بندی چند کلک سے ہو سکتی ہے۔
  • اگر ایڈوب ریڈر وغیرہ انسٹال ہے۔ ہے تو فائل پر ڈبل کلک کر کے اسے سافٹ وئیر کے اندر ہی نئی ٹیب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
  • سافٹ وئیر فائل کو اپنے فولڈر کے اندر باقاعدہ فولڈر بنا کر محفوظ کرتا جاتا ہے اور فولڈرز کے نام بھی وہی ہوتے ہیں جو آپ نے زمرہ کے رکھے ہوں۔ اس طرح یہ دوہری مینیجمنٹ ہو جاتی ہے۔
  • چونکہ یہ آپ کی فائلز کی معلومات ڈیٹا بیس میں محفوظ کرتا جاتا ہے اس لیے اس کو دوبارہ بھی کسی ضرورت کے تحت کام میں لایا جا سکتا ہے۔
filesManager2.png
فائلز کی مصنف کے اعتبار سے گروپ بندی​
filesManager3.png
نئی فائل شامل کریں۔​
filesManager4.png
اگر فائلز کو صرف اکٹھا کرنا ہے تو کسی بھی پورے کے پورے فولڈر کو سافٹ وئیر میں ایک ہی ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔​
اس سافٹ وئیر کے چلنے کے لیے مائکروسافٹ ایکسیس کے ڈرائیورز اور ڈاٹ نیٹ فریم ورک ہونا ضروری ہیں۔
فی الحال امتحانات کی وجہ سے مصروف ہوں۔ امتحانات کے بعد اس کی طرف توجہ دینے کا ارادہ ہے۔
 
Top