غیر متوقع اردو ویب ڈاؤن ٹائم

ابن سعید نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں January 30, 2012 کو گفتگو کا آغاز کیا

  1. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    اردو ویب سمیت ڈریم ہوسٹ پر موجود بے شمار ویب سائٹس آج کافی دیر تک ڈاؤن رہیں۔ خود اردو ویب کم و بیش اٹھارہ گھنٹے نا قابل رسائی رہا۔ اس کا افسوسناک پہلو یہ تھا کہ کسی کو کوئی بھی اندازہ نہیں تھا کہ سرور کب تک بحال ہو سکے گا۔ اس کا اندازہ ڈریم ہوسٹ کے اسٹیٹس پیج پر جھنجھلائے ہوئے کلائنٹس کے تبصروں سے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ :)

    اس دوران ہم سے کئی احباب نے رابطہ کیا اور سبب جاننے کی کوشش کی۔ ہم بذات خود کسی عادی نشہ باز کی طرح بار بار صفحہ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ :)

    بہر کیف، اب ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ ڈریم ہوسٹ پر اردو ویب کا سفر جلدی ہی اپنے انجام کو پہونچ جانا چاہئے۔ ہم نے پچھلے ہفتوں میں بعض دیگر خدمات کا جائزہ لیا ہے اور کچھ فیصلے لیے ہیں۔ ان شاء اللہ اردو ویب کا پورا نظام کہیں اور منتقل کرنے کے لئے بہت جلدی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ امید ہے کہ ڈریم ہوسٹ چھوڑنے کے بعد میموری سے متعلق مستقل مسائل سے نجات مل سکے گی اور سنجیدگے سے بعض پروجیکٹس پر توجہ دے پانا ممکن ہو سکے گا۔ :)
    • پسند پسند x 26
  2. حسیب نذیر گِل محفلین

    پیغامات:
    6,861
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shocked
    میں خود کافی دیر تک صفحہ ریلوڈ کرتا رہا کہ شاید میرے کنکشن میں مسئلہ ہے اور آخر کار http://downforeveryoneorjustme.org/ پر گیا تو پتہ چلا یہ واقعی ڈاؤن ہے
    • پسند پسند x 4
  3. مغزل محفلین

    پیغامات:
    17,532
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    گوگل کروم میں بالکل نہیں چل رہی تھی سائٹ۔ فائرفوکس میں چلا رہا ہوں۔ پہلےمیں سمجھا کہ گوگل والوں نے اصول و ضوابط بدل دیے ہیں شاید یہ وجہ ہو
    • پسند پسند x 1
  4. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    سروس بحال ہو جانے کے بعد ڈریم ہوسٹ کی جانب سے آخری اپڈیٹ۔ :)



    • پسند پسند x 1
  5. فہیم لائبریرین

    پیغامات:
    29,881
    جھنڈا:
    Pakistan
    یعنی ابھی بھی ڈریم ہوسٹ کا ہی ساتھ ہے۔
  6. ساجد مدیر اعلیٰ

    پیغامات:
    6,251
    ہم تو نہ جانے کن کن اندیشوں کا شکار ہو گئے تھے۔ پہلے تو ایک ڈیڑھ گھنٹہ ڈاؤن ٹائم تھا اب کی بار گویا پاکستان ریلوے سے مقابلہ پڑ گیا تھا۔:)
    • پسند پسند x 2
  7. الف عین لائبریرین

    پیغامات:
    22,963
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    sunshine
    ابھی ابھی اسی مرحلے سے دو چار ہوا ہوں۔
    • پسند پسند x 1
  8. علی عامر محفلین

    پیغامات:
    41
    http://www.urduweb.org/planet
    کو چیک کیجئے۔ انڈیکس فائل اوپن نہیں ہو رہی۔
    اور بہترین ہوسٹنگ فراہم کرنے والوں میں HostGator.com بھی سر فہرست ہے۔ اس کے فیچرز بھی ملاحظہ فرما لیں۔ شکریہ!
    • پسند پسند x 3
  9. Muhammad Jahangir محفلین

    پیغامات:
    21
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ابن سعید بھائی یہاں ایک بات میں پوچھنا چاہتا ہوں ۔میری ویب ہوسٹ گیٹر پر ہوسٹ ہے ۔اور کچھ اضافی آپشن کی وجہ سے میں اس کو ڈریم ہوسٹ پر موو کرنے کا سوچ رہا تھا ۔اس تھریڈ کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں ۔تو کیا اس کی سروس ٹھیک نہیں ہے ؟
    • پسند پسند x 1
  10. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    ایک عدد ری رائٹ رول کام نہیں کر رہا تھا کیوں کہ ہم نے اپاچے کے بجائے سروس کو انجن ایکس پر منتقل کر دیا ہے۔ بہر کیف ہم نے اب سیارہ کو فکس کر دیا ہے۔ :)

    ہم ڈریم ہوسٹ کو خیر باد کہنے پر کام کر رہے ہیں۔ :)
    • پسند پسند x 1
  11. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    جس قدر مسائل کا ہمیں سامنا رہا ہے اس کے چلتے تو ہم بالکل مشورہ نہیں دیں گے کہ ڈریم ہوسٹ کی طرف آئیں۔ :)
    • پسند پسند x 1
  12. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    آپ نے جو ربط فراہم کیا اس کا اس دھاگے سے کیا تعلق؟
  13. شہباز علی معطل

    پیغامات:
    4
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بھائی جی ویب کے حوالے سے بات ہورہی تھی اصل میں میرا پہلا ریڈیو اسٹیشن ہے
  14. ساجد مدیر اعلیٰ

    پیغامات:
    6,251
    "ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیے"
  15. ابن سعید خادم

    پیغامات:
    48,753
    ایسی ویب سائٹوں کو متعارف کرانے کے لئے محفل میں "ویب سائٹس پر تبصرے" کے عنوان سے ایک عدد زمرہ موجود ہے۔ اگر آپ کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ یہاں کیا بات چل رہی ہے تو آپ کو اس دھاگے تک آنے کی ضرورت کیا تھی؟ اور آ ہی گئے تھے تو جواب دینا کیا ضروری تھا؟ :)
    • متفق متفق x 1

اس صفحے کی تشہیر