غزل (2023-10-29)

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

محبت کے بدلے وفا چاہتا ہوں
بھلا اور میں تم سے کیا چاہتا ہوں

عمر بھر کی خوشیاں نچھاور ہیں تم پر
صلے میں تمہاری رضا چاہتا ہوں

نگاہِ کرم کیجیئے بندہ پرور
نہیں کچھ بھی اس کے سوا چاہتا ہوں

مریضِ محبت ہوں جاں ہے لبوں پر
مرے چارہ گر میں شفا چاہتا ہوں

کرے صاف نفرت جو سب کے دلوں سے
میں وہ نسخہِ کیمیا چاہتا ہوں

فراعین اس دور کے ہیں مقابل
اے موسیٰ میں تیرا عصا چاہتا ہوں

کریں سارے مجرم گناہوں سے توبہ
جرائم کی ایسی سزا چاہتا ہوں​
 
عمر بھر کی خوشیاں نچھاور ہیں تم پر
صلے میں تمہاری رضا چاہتا ہوں

یہ تو حضرت عمر والا تلفظ ہے جب کہ عمر سے مراد Age ہے، میم پر جزم
باقی اشعار ٹھیک لگ رہے ہیں
سر الف عین صاحب !
مری ساری خوشیاں نچھاور ہیں تُم پر
صلے میں تمہاری رضا چاہتا ہوں​
 
Top