غزل ۔ پاس اپنے اک جان ہے سائیں ۔ رساؔ چغتائی

محمداحمد

لائبریرین
غزل
پاس اپنے اک جان ہے سائیں
باقی یہ دیوان ہے سائیں
جس کا کوئی مول نہ گاہک
کیسی یہ دوکان ہے سائیں
آنسو اور پلک تک آئے
آنسو اگنی بان ہے سائیں
جوگی سے اور جگ کی باتیں
جوگی کا اپمان ہے سائیں
میں جھوٹا تو دنیا جھوٹی
میرا یہ ایمان ہے سائیں
جیسا ہوں جس حال میں ہوں میں
اللہ کا احسان ہے سائیں
رسا چغتائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جس کا کوئی مول نہ گاہک​
کیسی یہ دوکان ہے سائیں​
جوگی سے اور جگ کی باتیں​
جوگی کا اپمان ہے سائیں​
چوکس انتخاب۔۔۔۔ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا مطلب خاتون ۔۔خاتون ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اوہ مائی گاڈ منے کے بچے :atwitsend:یہ ایک نوا اضافہ ہوا میرے نام میں اففف افف افف افف
:rollingonthefloor:

ہممم
آپ نے مستورات کو گوگل کیا کہ نہیں۔۔۔اگر نہیں کیا تو جلدی کر لیجیے کہیں ایسا نہ ہو کہ کراس کا موقع نکل جائے:p
 

محمداحمد

لائبریرین
سارے تو دوست نہی ہیں احمد بھائی کچھ بہنیں بھی ہیں انکا شکریہ بھی ادا کریں نا :p
اچھے بھیا بہنوں سے بھی دوستی نبھاتے ہیں نا۔۔۔ ۔! :)
آپ نے بھی واہ واہ کیا ہو گا نا :rollingonthefloor:
اورکچھ مستورات بھی:p
اب یہ کیا بلا ہے منے :cautious:
میں نے بتایا تو کراس پڑے گا:idontknow:
خاتون گوگل کر لیجیے:p
کیا مطلب خاتون ۔۔خاتون ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اوہ مائی گاڈ منے کے بچے :atwitsend:یہ ایک نوا اضافہ ہوا میرے نام میں اففف افف افف افف

:thinking: لگتا ہے غلطی سے یہ غزل "گپ شپ" کے ذمرے میں پوسٹ ہو گئی ہے۔ :D
 
Top