غزل ۔ ٹوٹے ہوئے دیے کو سنسان شب میں رکھا ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
میں نے کبھی ایسے نہیں پڑھا ہمیشہ " کملانا " ہی پڑھا اور لکھا ہے اگر ہندی سے لیا گیا ہے تو کچھ کہہ نہیں سکتی :)

اسے اتفاق کہہ سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے ساتھ بالکل اس کے برعکس اتفاق رہا۔ :)

محفل میں بھی کچھ مثالیں ملتی ہیں "کمھلانے" کی۔

مرجھا گئی ہے صورت، کمھلا گئی ہے صورت!

رہ گئے دستِ صبا کمھلا کر

کمھلائے ہیں یہاں پہ مری زندگی کے پھول
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے بھی زیادہ تر اس اور اس سے ملتی جلتی لڑیوں میں ہی ہونا چاہیے، لیکن میں بھی پاکستانی معاشرے کی عمومی بھیڑ چال کا شکار ہو چکا ہوں :)

اچھی بات ہے۔

لیکن ہم اور آپ مجبور ہیں کہ گرد و پیش سے بے نیاز ہو کر بھی تو زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔ :)

بقول شاعر:

جو تمہارا حال ہے دوستو
وہی سارے شہر کا حال ہے​
 
محمداحمد

لائبریرین
پروردگار نے تو تقویٰ کی بات کی تھی
تم نے فضیلتوں کو نام و نسب میں رکھا
واہ ! بہت خوب احمد بھائی۔ ہر شعر لاجواب ہے۔

بھوک کے احساس کو شعر و سخن تک لے چلو
اب ادب کو مفلسوں کی انجمن تک لے چلو

جو غزل معشوق کے جلووں سے واقف ہو چلی
اُس کو اب بیوہ کے ماتھے کی شکن تک لے چلو

بہت شکریہ عمر اعظم بھائی ۔۔۔!

عمدہ اشعار پیش کیے ہیں آپ نے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ٹینڈر کیوں بھئی؟میں نے پہلے سے بکنگ کروائی تھی۔

ٹینڈر اس لئے طلب کیے جاتے ہیں تاکہ ٹرانزیکشن میں ٹرانسپیرنسی دکھائی دینے کا بندوبست ہو سکے۔ :) تاہم ٹرانزیکشن کا ٹرانسپیرنٹ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ :) :)

ویسے نئی کھیپ کے لئے نئی بکنگ ہوتی ہے۔ پری کوالیفیکیشن کے فارم ارسال کردوں اگر آپ کہیں تو۔ :) :)

(اخبار پورا پڑھنے کی کوشش کی جائے تو ایسے ہی دماغ خراب ہوتا ہے بندے کا۔ :) :) :p )
 
فرحت کیانی

اچها جو اخبار پڑهتے ہیں ان کے ساته ایسا ہی ہوتا ہے جیسا آپ نے لکها. اسی لیے میں نے اخبار نہیں پڑها. اب مجهے خلاصہ بتا بلکہ سمجها کر شکریے کا موقع دیں.
 
محمداحمد

لائبریرین
اچها جو اخبار پڑهتے ہیں ان کے ساته ایسا ہی ہوتا ہے جیسا آپ نے لکها. اسی لیے میں نے اخبار نہیں پڑها. اب مجهے خلاصہ بتا بلکہ سمجها کر شکریے کا موقع دیں.

اب یہ خلاصے والا کام تو دشوار ہے اس کے لئے نیرنگ خیال بھائی کو ہی زحمت دینا ہوگی لیکن آج کل وہ کافی مصروف ہیں۔ :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

سید فصیح احمد

لائبریرین
صاحب !! کمال ہی کر دیا ۔۔۔۔ بہت دنوں کے بعد ایک انتہائی اچھی تازہ غزل پڑھنے کو ملی !! :) :) :) :)

ع - ٹوٹے ہوئے دیے کو سنسان شب میں رکھا

سبحان اللہ !! کیا خوب با معنی تصور ہے !!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مفلس کی چھت کے نیچے کمھلا گئے ہیں بچّے
پھولوں کو لا کے کس نے چشمِ غضب میں رکھا

پروردگار نے تو تقویٰ کی بات کی تھی
تم نے فضیلتوں کو نام و نسب میں رکھا

دراصل تم سے مل کر میں خود سے مل سکوں گا
بس ایک ہی سبب ہے دار السبب میں رکھا

کیا کہنے احمد بھائی۔ شاندار اور لاجواب شاعری۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ مگر اس سے زیادہ زور ہوا تو سخن ٹوٹ ہی نہ جائے۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب یہ خلاصے والا کام تو دشوار ہے اس کے لئے نیرنگ خیال بھائی کو ہی زحمت دینا ہوگی لیکن آج کل وہ کافی مصروف ہیں۔ :) :)

کوئی بات نہیں. اگر مصروفیت دهرنوں سے تعلق نہیں رکهتی تو امید ہے کہ وہ جلدی زحمت فرما سکیں گے.
یہ کیا باتیں ہو رہی ہیں۔۔۔ جلد جلد خلاصہ بتائیں تاکہ جس خلاصے کا مجھے کہا گیا ہے اس خلاصے کا خلاصہ کر کے خلاصی حاصل کی جاسکے۔۔۔
 
Top