افتخار عارف غزل- بکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہوگا-افتخار عارف

علی فاروقی

محفلین
بکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہو گا
میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہو گا

چراغِ حجرہ درویش کی بجھتی ہوئی لو
ہو ا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہو گا

کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہو گا

کہانی آپ اُلجھی ہے کہ اُلجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہو گا

زمیں جب عدل سے بھر جاے گی نور علی نور
بنامِ مسلک و مذہب تماشا ختم ہو گا

یہ سب کٹھ پتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحر سے پہلے پہلے سب تماشا ختم ہو گا

تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہو گا

دلِِ ما مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہنا
جو خلق اُٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہو گا
 

Saraah

محفلین
بہت خوبصورت

دلِ مامطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہنا
جو خلق اُٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا


بہت اچھے
 

طارق شاہ

محفلین
غزل
افتخارعارف
بکھرجائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہوگا
مِرے معبود! آخر کب تماشا ختم ہوگا
چراغِ حُجرۂ درویش کی بُجھتی ہوئی لو
ہوا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہوگا
کہانی آپ اُلجھی ہے، کہ اُلجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
یہ سب کٹھ پُتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحرسے پہلے پہلے، سب تماشا ختم ہوگا
تماشا کرنے والوں کو خبردی جا چُکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا، کب تماشا ختم ہوگا
دلِ ما مطمئن، ایسا بھی کیا مایوس رہنا !
جو خلق اُٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا
افتخارعارف
 

سید زبیر

محفلین
چراغِ حُجرۂ درویش کی بُجھتی ہوئی لو
ہوا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہوگا
واہ ۔۔۔ بہت عمدہ کلام کاانتخاب کیا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
جناب سید زبیر صاحب
بہت خوشی ہوئی جو کلام افتخارعارف سے بالا انتخاب آپ کو پسند آیا
داد اور اظہار خیال کے لئے متشکّر ہوں
بہت خوش رہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کہانی آپ اُلجھی ہے، کہ اُلجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
یہ سب کٹھ پُتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحرسے پہلے پہلے، سب تماشا ختم ہوگا
بہت خوب جناب کمال​
 

طارق شاہ

محفلین
کہانی آپ اُلجھی ہے، کہ اُلجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
یہ سب کٹھ پُتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحرسے پہلے پہلے، سب تماشا ختم ہوگا

بہت خوب جناب کمال​
بہت ممنون ہوں آپ کے اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر
بہت خوشی ہوئی کہ افتخارعارف صاحب کی یہ غزل بھی آپ کو پسند آئی
تشکّر
بہت خوش رہیں
 

عاطف بٹ

محفلین
واہ، بہت عمدہ غزل ہے۔
تماشا کرنے والوں کو خبردی جا چُکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا، کب تماشا ختم ہوگا
موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ شعر حقیقت کا عکاس دکھائی دیتا ہے!
 

طارق شاہ

محفلین
واہ، بہت عمدہ غزل ہے۔
تماشا کرنے والوں کو خبردی جا چُکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا، کب تماشا ختم ہوگا
موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ شعر حقیقت کا عکاس دکھائی دیتا ہے!
بٹ صاحب انتخاب پر داد کے لئے تشکّر!
اس قسم کی تحریروں کو انسان اپنے قریب کسی بھی واقعہ، پیش آئے یا پیشِ نظر حالات پر منتج کرسکتا ہے
یعنی غزل وسیع قرطاس کی حامل ہے

تشکّر
بہت خوش رہیں
 
Top