الف عین
افاعیل-- مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
------------------
اللہ کے لئے ہی ساری عبادتیں ہیں
مشرک کی زندگی میں کتنی قباہتیں ہیں
---------------
اپنا خدا بنا کر خود پوجتے ہیں اُس کو
سوچو ذرا تو اِس میں کتنی حماقتیں ہیں
-------------
دنیا میں سب سے افضل انسان کو بنایا
انسان میں خدا نےرکھی لیاقتیں ہیں
----------------------
محنت کرے گا جو بھی پائے گا وہ ہی عزّت
ہر کام کے لئے ہی لازم ریاضتیں ہیں
-----------------
پھیلے گا دین رب کا سارے جہاں میں اک دن
دنیا میں اب بھی کتنی مشرک ریاستیں ہیں
-----------
میرے وطن کی عزّت میرا خدا بنائے
جس کے لئے ہماری لاکھوں شہادتیں ہیں
------------------
چلتا ہے جب کبھی وہ سب دیکھتے ہیں اُس کو
اُس کی تو چال میں بھی کتنی نزاکتیں ہیں
-----------------
چلنا کبھی نہ ارشد غیروں کے راستے پر
رستہ بنے وہ تیرا جس میں بشارتیں ہیں
------------------
 

الف عین

لائبریرین
اللہ کے لئے ہی ساری عبادتیں ہیں
مشرک کی زندگی میں کتنی قباہتیں ہیں
--------------- کیا قباحت ہے کچھ واضح نہیں کیا گیا اس لیے دو لخت ہے

اپنا خدا بنا کر خود پوجتے ہیں اُس کو
سوچو ذرا تو اِس میں کتنی حماقتیں ہیں
------------- خدا کیوں، بت ہی استعمال کیا جائے
خود ایک بت بنا کر پھر پوجتے ہیں اس کو

دنیا میں سب سے افضل انسان کو بنایا
انسان میں خدا نےرکھی لیاقتیں ہیں
---------------------- انسان دونوں مصرعوں میں؟
اس میں خدا نے رکھی کتنی......

محنت کرے گا جو بھی پائے گا وہ ہی عزّت
ہر کام کے لئے ہی لازم ریاضتیں ہیں
----------------- 'وہ ہی ' میں تنافر ہے اور بھرتی بھی
اس کو ملے گی عزت

پھیلے گا دین رب کا سارے جہاں میں اک دن
دنیا میں اب بھی کتنی مشرک ریاستیں ہیں
----------- درست

میرے وطن کی عزّت میرا خدا بنائے
جس کے لئے ہماری لاکھوں شہادتیں ہیں
------------------ شہادتیں ؟ قافیہ کی وجہ سے مطلب الجھ گیا ہے

چلتا ہے جب کبھی وہ سب دیکھتے ہیں اُس کو
اُس کی تو چال میں بھی کتنی نزاکتیں ہیں
----------------- چال میں نزاکتیں نہیں ہوتیں، 'بھی' بھی بھرتی کا ہے

چلنا کبھی نہ ارشد غیروں کے راستے پر
رستہ بنے وہ تیرا جس میں بشارتیں ہیں
-------- ٹھیک
 
بھائی آپ غلطی سے میری فائل میں آ گئے ہیں ۔ مین پیج پر جائیں۔بائیں طرف جہاں لکھا ہے (نئی لڑی بنائیں ) اُس کو کلک کریں اور جو لکھنا ہے لکھیں
 
الف عین تصحیح کے بعد
----------------------
اللہ کے لئے ہی ساری عبادتیں ہیں
کرتا ہے وہ ہی پوری جتنی بھی حاجتیں ہیں
--------------------
خود ایک بُت بنا کر پھر پوجتے ہیں اُس کو
سوچو ذرا تو اس میں کتنی حماقتیں ہیں
-------------------
دنیا میں سب سے افضل انسان کو بنایا
اِس میں کدا نے رکھی لیاقتیں ہیں
-------------------
محنت کرے گا جو بھی اُس کو ملے گی عزّت
ہر کام کے لئے ہی لازم ریاضتیں ہیں
---------------------
پھیلے گا دین رب کا سارے جہاں میں اک دن
دنیا میں اب بھی کتنی مشرک ریاستیں ہیں
-----------------
میرے وطن کی عزّت میرا خدا بنائے
دنیا میں اِس کی دشمن کتنی ہی طاقتیں ہیں
-------------
ظالم حسیں ہے اتنا سب دیکھتے ہیں اُس کو
ڈالی اسی نے لوگوں میں سب رقابتیں ہیں
-----------------
چلنا کبھی نہ ارشد غیروں کے راستے پر
رستہ بنے وہ تیرا جس میں بشارتیں ہیں
---------------------
 

الف عین

لائبریرین
کتنی لیاقتیں.... پھر الفاظ لکھنا بھول گئے!
محض تین شعر یہاں لے رہا ہوں
میرے وطن کی عزّت میرا خدا بنائے
دنیا میں اِس کی دشمن کتنی ہی طاقتیں ہیں
------------- خدا عزت بناتا نہیں، بنا کے رکھ سکتا ہے
... اللہ بنا کے رکھے
کر دیں

ظالم حسیں ہے اتنا سب دیکھتے ہیں اُس کو
ڈالی اسی نے لوگوں میں سب رقابتیں ہیں
----------------- اس شعر کی ضرورت نہیں، بیکار کا اضافہ ہے

چلنا کبھی نہ ارشد غیروں کے راستے پر
رستہ بنے وہ تیرا جس میں بشارتیں ہیں
--------------------- درست
 
Top