مبارکباد عید کا دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

مہ جبین

محفلین
ہوئی یہ کثرتِ غم سے تلف کیفیّتِ شادی
کہ صبحِ عید مجھ کو بدتر از چاکِ گریباں ہے

غالب
جیہ تمہارے بارے میں ایک تھریڈ میں پڑھا تھا ، تو تمہیں تسلی دینے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں تھے اس لئے وہاں پر کچھ نہ لکھ سکی ، ہم کسی کا دکھ بانٹ ہی نہیں سکتے ، بس جس پر غم کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں وہی اس کی شدت کو جان سکتا ہے ، یہی کہوں گی کہ اللہ تم کو ہمت ، حوصلہ اور صبر عطا فرمائے تاکہ تم اپنے بیٹے کی احسن انداز میں تعلیم و تربیت کر سکو اور اسکو ایک مفید شہری بنا سکو آمین ۔
تم یقیناؐ مجھے نہیں جانتی ہو لیکن میں تم کو غائبانہ طور پر جانتی ہوں ۔ تم ماشاءاللہ بہت باذوق اور زندہ دل ہو ۔ اللہ کرے تم ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو اور کوئی غم یا دکھ تمہاری زندگی میں کبھی نہ آئے آمین
ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
تمہیں اور تمہارے پیارے سے بیٹے کو میری طرف سے دلی عید مبارک ہو ۔
 
مہ جبین

محفلین
واہہہہہہہہہہہ
ذرا دم کو بھلادو قصہء دردِ جدائی تم
بجھے دل سے سہی لیکن مناؤ عید کا دن ہے
محترم مہ جبین بہنا آپ کو بھی دلی دعاؤں بھری عید مبارک
بہت شکریہ نایاب بھائی
آپکو بھی دلی عید مبارک خصوصاؐ غزل بیٹی کو میری طرف سے عید مبارک اور بہت ساری دعائیں
جزاک اللہ
 
جیہ

لائبریرین
جیہ تمہارے بارے میں ایک تھریڈ میں پڑھا تھا ، تو تمہیں تسلی دینے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں تھے اس لئے وہاں پر کچھ نہ لکھ سکی ، ہم کسی کا دکھ بانٹ ہی نہیں سکتے ، بس جس پر غم کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں وہی اس کی شدت کو جان سکتا ہے ، یہی کہوں گی کہ اللہ تم کو ہمت ، حوصلہ اور صبر عطا فرمائے تاکہ تم اپنے بیٹے کی احسن انداز میں تعلیم و تربیت کر سکو اور اسکو ایک مفید شہری بنا سکو آمین ۔
تم یقیناؐ مجھے نہیں جانتی ہو لیکن میں تم کو غائبانہ طور پر جانتی ہوں ۔ تم ماشاءاللہ بہت باذوق اور زندہ دل ہو ۔ اللہ کرے تم ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو اور کوئی غم یا دکھ تمہاری زندگی میں کبھی نہ آئے آمین
ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
تمہیں اور تمہارے پیارے سے بیٹے کو میری طرف سے دلی عید مبارک ہو ۔
صد تشکر مہ جبین آنٹی؟ آپ کے باتوں سے دل کو بڑا حوصلہ ہوا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ ۔ میں نے آنٹی کے ساتھ سوالیہ نشان لگا تھا۔ آپ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ میں شش و پنج میں کہ آپ ہماری آنٹی ہین یا آپی یا بہنا؟ :)
 
مہ جبین

محفلین
شکریہ ۔ میں نے آنٹی کے ساتھ سوالیہ نشان لگا تھا۔ آپ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ میں شش و پنج میں کہ آپ ہماری آنٹی ہین یا آپی یا بہنا؟ :)
جیہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ایک نظر دیکھ لو پھر تم کو اچھی طرح سے اندازہ ہوجائے گا کہ مجھے آنٹی کہنا ہے یا آپی یا بہنا۔۔۔۔۔۔
مجھے تو تمہاری عمر کا اندازہ نہیں ہے شاید 30 یا اس سے زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہر حال اتنا تو اندازہ ہے کہ مجھ سے چھوٹی ہی ہوگی جب ہی تم کو تم کہہ کر مخاطب کیا ہے ۔مجھے مزید جاننے کے لئے ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چشمِ ما روشن ، دلِ ماشاد
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آپا! السلام علیکم
عید مبارک!
والد گرامی کا عمدہ کلام پیش کرنے کے لیے شکریہ
آپ کو اور اہلِ خانہ کو میری جانبسے، آپ کی بھابھی صاحبہ اور بھتیجوں کی جانب سے دلی عید مبارک ہو ۔
 
جیہ

لائبریرین
جیہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ایک نظر دیکھ لو پھر تم کو اچھی طرح سے اندازہ ہوجائے گا کہ مجھے آنٹی کہنا ہے یا آپی یا بہنا۔۔۔ ۔۔۔
مجھے تو تمہاری عمر کا اندازہ نہیں ہے شاید 30 یا اس سے زیادہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ بہر حال اتنا تو اندازہ ہے کہ مجھ سے چھوٹی ہی ہوگی جب ہی تم کو تم کہہ کر مخاطب کیا ہے ۔مجھے مزید جاننے کے لئے ذاتی پیغام میں رابطہ کر سکتی ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ چشمِ ما روشن ، دلِ ماشاد
آپ نے بالکل صحیح اندازہ لگایا ہے آنٹی :) 14 اگست کو میں اپنی 30 ویں سالگرہ منانے والی ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
آج عید کا پر مسرت دن ہے ، میری جانب سے سب محفلین کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد
عید کے حوالے سے والدِ گرامی کا کلام پیشِ خدمت ہے
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا

نظارو ! مست ہوکر گنگناؤ عید کا دن ہے
ہر اک سُو پھول خوشیوں کے لٹاؤ ! عید کا دن ہے

کرو سوزِ جنوں ، سازِ خرد کو آج ہم آہنگ
کوئی پر کیف سا نغمہ سناؤ عید کا دن ہے

جہاں کو رشکِ فردوسِ بریں پھر سے بناؤ تم
دیئے امید کے دل میں جلاؤ ! عید کا دن ہے

کرو کچھ دیر کو تم بند ماضی کے دریچوں کو
جھلک عہدِ درخشاں کی دکھاؤ عید کا دن ہے

تمہار اے دکھو! چینِ جبیں دائم سہی لیکن
ذرا دھیرے سے تم بھی مسکراؤ عید کا دن ہے

سسکتی آرزوؤ! ساتھ دو تم بھی فضاؤں کا !
خزاں کی گود میں گلشن کھلاؤ عید کا دن ہے

ذرا دم کو بھلادو قصہء دردِ جدائی تم
بجھے دل سے سہی لیکن مناؤ عید کا دن ہے

کرو مت جستجو منصورِ محزوں، دلگرفتہ کی
اُسے تم آج کے دن بھول جاؤ عید کا دن ہے

منصور صدیقی
بہت خوب کلام ہے عیدکیی پر خلوص مبارکباد
 
Top