عید میلاد النبی (ص)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا موقع ہے۔ پاکستان میں لوگ دھوم دھام سے یہ مبارک دن منارہے ہیں۔ گلیاں سج رہی ہیں اور جلسے جلوس نکل رہے ہیں۔
عشق رسول میں غلو ہورہا ہے۔
نہیں ہورہا تو تعلیمات رسول پر عمل نہیں ہورہا۔ کوئی یہ نہیں کہہ رہا ہے کی عشق رسول کی خاطر میں ہر گناہ چھوڑرہا ہوں۔ کوئی یہ نہیں کررہا ہے ہر وہ عمل کروں گا جو رسول کریم (ص) نے بتایا۔

میں کوریا میں تھا جب گستاخی رسول کا واقعہ ہوا (ڈنمارک)۔ پاکستانی طالب علموں نے ای میلز کیں کہ ہم مسجد سے ڈنمارک کے سفارتخانے تک جلوس نکالیں گے۔ میں نے عرض کی کہ جلوس نکالنے سے اختلاف نہیں مگر کیا ہے اچھا ہو کہ ہم یہ عہد کریں کہ اج سے قران و سنت کو اپنی زندگی میں داخل کرلیں گے۔ یہی عشق رسول ہے۔ صاحب غضب ہوگیا۔ یہ الزام لگ گیا کہ خدانہ خواستہ میں یہود یا قادیانی ہوں۔ نعوذباللہ

ہمارا معاشرہ کدھر جارہا ہے؟
1101441820-2.gif
ایکسپریس
 
عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا موقع ہے۔ پاکستان میں لوگ دھوم دھام سے یہ مبارک دن منارہے ہیں۔ گلیاں سج رہی ہیں اور جلسے جلوس نکل رہے ہیں۔
عشق رسول میں غلو ہورہا ہے۔
نہیں ہورہا تو تعلیمات رسول پر عمل نہیں ہورہا۔ کوئی یہ نہیں کہہ رہا ہے کی عشق رسول کی خاطر میں ہر گناہ چھوڑرہا ہوں۔ کوئی یہ نہیں کررہا ہے ہر وہ عمل کروں گا جو رسول کریم (ص) نے بتایا۔
ہمت علی صاحب آپ کو یہ علم کیسے حاصل ہوا کہ کہ "کوئی یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ عشقِ رسول کی خاطر میں ہر گناہ چھوڑ رہا ہوں"۔۔۔۔۔آپ کو عشقِ رسول میں "غلو" ہوتا ہوا تو نظر آتا ہے لیکن اپنی رائے یا گمان کو حقیقت سمجھ لینے کا غلو نظر نہیں آتا جس کے آپ مرتکب ہوئے ہیں
 
چلیے مان لیتا ہوں کہ میری رائے میں غلو تھا۔
ایسا کہہ لیتے ہیں کہ کم ہی سنائی پڑتا ہے کہ کوئی کہہ رہا ہو کہ میں عشق رسول میں گناہ چھوڑ کر شریعت اپنا رہا ہوں
اب درست ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تمام قابل احترام دوستوں سے گزارش ہے کہ پوسٹ کرتے وقت درست زمرے کا خیال رکھا کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top