عورت

کیا مسکین ہوتی ہے یہ عورت بھی، برسوں اپنے باپ کی شفقت کے سائے تلے اپنے گھر والوں کے ساتھ پلتی بڑھتی ہے، اور اب کہاں ایک نا واقف شخص کے ساتھ آ کر سوئی پڑی ہے، اور اس نا واقف شخص کیلئے اس نے اپنے گھر بار ماں باپ چھوڑا، والدین کا لاڈ و پیار اور ناز نخرا چھوڑا، اپنے گھر کی راحت اور آرام کو چھوڑا، اور ایسے شخص کے پاس آئی پڑی ہے جو بس اسے اچھے کی تلقین اور برائی سے روکتا ہے، اس شخص کی دل و جان سے خدمت کرتی ہے، اس کا دل بہلاتی ہے، اس کو راحت اور سکون دیتی ہے، تاکہ بس اس کا رب اس سے راضی ہو جائے، اور بس اس لئیے کہ یہ اس کیلئے اس کے دین کا حکم ہے
سبحان اللہ۔۔۔۔
کہتے ہیں، پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا

_کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ ،، جو بیدردی اور بے رحمی سے اپنی بیویوں کو مار پیٹ لیتے ہیں
بلکہ کچھ تو دھکے دیکر اپنے گھر سے بھی باہر نکال کرتے ہیں،، انہیں واپس اپنے ماں باپ کے اس گھر لا ڈالتے ہیں جو وہ اس کی خاطر چھوڑ کر آئی تھی
کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ؛، جو اپنے گھر کو اپنی بیوی کیلئے جیل بنا کر رکھ دیتے ہیں، نا انہیں کبھی باہر اندر لیجاتے ہیں، اور نا ہی کبھی ان کے پاس بیٹھ کر ان سے دل کا حال سنتے سناتے ہیں
کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی بیوی کو ایسی حالت میں سلا دیتے ہیں کہ اس کے دل میں کسی چیز کی خلش اور چھبن تھی، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اس کا گلا کسی قہر سے دبا جا رہا تھا
کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی راحت اور اپنی بہتر زندگی کیلئے گھر چھوڑ کر باہر نکل کھڑے ہوتے ہیں، پیچھے مڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کی خبر بھی نہیں لیتے کہ ان پر ان کے باہر رہنے کے عرصہ میں کیا گزرتی ہوگی
کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو ایسی ذمہ داری سے بھاگ جاتے ہیں جس کے بارے میں ان سے روز محشر پوچھ گچھ کی جائے گی
اپنی ماں اور اپنی بیوی دونوں کو بےپناہ عزت دو ،، اسلئے کہ ایک تمھے دنیا میں لائی ،،اور دوسری ساری دنیا چھوڑ کر تمہارے پاس آئی۔۔۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین

اللہ اکبر،
عورتیں واقعی معصوم ہوتی ہیں
ماں
بہن
بیوی
بیٹی
والوں کو یہ سوچنا چاہئے۔
 
سید رافع

محفلین
کیا مسکین ہوتی ہے یہ عورت بھی

عورتیں واقعی معصوم ہوتی ہیں

غافل ہونا عورت کی صفت ہے۔ مرد کو البتہ عورت کے فریب، عورت کے آنسو، عورت کے حسد، عورت کے بھولنے، عورت کے انتقام، عورت کی گواہی کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے۔

عورت کی اصل دوسری عورت ہی بتا سکتی ہے۔ سو اسی لیے دو کو ایک پر فضیلت ہے۔

عورت مرد کی پرچھائی ہوتی ہے، سو جس گھر سے آتی ہے ایک حصہ پرچھائی کا وہاں سے لاتی ہے اور دوسرا حصہ اپنے شوہر کے چمن سے چنتی ہے۔
 
سید رافع

محفلین
یہ عورت بھی، برسوں اپنے باپ کی شفقت کے سائے تلے اپنے گھر والوں کے ساتھ پلتی بڑھتی ہے

اس کا دل بہلاتی ہے، اس کو راحت اور سکون دیتی ہے

دنیا میں عورتوں کی آبادی قریبا ساڑھے تین ارب ہے۔ یہ مضمون مسلمان عورت جو کہ 55 اسلامی ممالک میں سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہو بلکہ کسی مذہبی مڈل کلاس فیملی سے ہو کے متعلق ہے۔ ورنہ امریکہ اور یورپ کی عورت بھی ایک عورت ہی ہے۔ وہ الگ طرح زندگی گذارتی ہے۔ اٹھارہ سال ہی میں ماں باپ سے دور الگ الگ ریاستوں میں جا بستی ہیں اور نہ جانے کتنے ہی مردوں سے تعلق قائم کرتیں ہیں۔

سو یہ مضمون عورتوں کا نمائندہ مضمون نہیں بلکہ پاکستانی مڈل کلاس مذہبی طبقے کی خاتون کی کہانی ہے۔ کچھ یہی حال انڈیا اور بنگلہ دیش کا ہے۔

ملائشیا کی غیر مسلم چینی خواتین کئی ایک کا دل بہلاتیں ہیں۔ جبکہ انڈونیشیا کی خواتین کافی آزاد خیال کی ہیں جن میں سے کچھ حصہ مسلمان خواتین کا ہے جیسا کہ پاکستان میں۔ فرانس اور برطانیہ کی خواتین کا تو کہنا ہی کیا ہے وہ تو آزادی کی لشکر کی سرخیل ہیں۔

سعودی عرب، دبئی، عمان اور دیگر خلیجی ریاستوں کی عورتیں روپے پیسے کی ریل پیل میں جوان ہوتیں ہیں سو بلا کی نخریلی ہوتی ہیں۔

یوکرائن، رشیا کی خواتین بے حد خوبصورت لیکن آزاد خیال ہوتی ہیں۔ جہاں جہاں اسلام پہنچا ہے وہاں وہاں کی خواتین پھر بھی بالحاظ ہیں۔
 
Top