عمران خان کے چار سوال اور ان کے چار جواب اب دیکھتے ہیں سونامی کیا کہتا ہے

ایسے سیاسی سوالات جواب مانگنے کے لئے نہیں پوچھے جاتے، صرف اپنے پیروکاروں کو بھڑکانے کے لئے پوچھے جاتے ہیں۔
 
جب تک کے پھر سے سانپ کے گزرنے کا وقت نہ ہو جائے۔ :)

اگر عمران خان واقعی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تو اُنہیں اسی طرز عمل کی ضرورت ہے۔
تو اسمبلی میں کوئی بل، قرارداد لائیں، قانون سازی بہرحال وہیں ہونی ہے۔
 
اسمبلی میں بل اُنہی کے پاس ہوتے ہیں جن کو عددی برتری حاصل ہوتی ہے۔

کیا خیال ہے آپ کا؟
پچھلی حکومت میں اٹھارویں ترمیم پر کام ہوا اور پھر وہ مشترکہ طور پر دستخط ہوئی۔ انتخابی اصلاحات کے لیے بھی ایسا ہی کچھ مل جل کر کرنا پڑے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پچھلی حکومت میں اٹھارویں ترمیم پر کام ہوا اور پھر وہ مشترکہ طور پر دستخط ہوئی۔ انتخابی اصلاحات کے لیے بھی ایسا ہی کچھ مل جل کر کرنا پڑے گا۔

اٹھارویں ترمیم سے کس کے مفادات پر ضرب پڑی تھی؟ سب اختیارات کی بندر بانٹ کے لئے ہی تو تھا کسے اعتراض ہو سکتا تھا۔

لیکن اس سے مطالبہ کرنے والے کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے

یہ بات درست ہے۔

غیر سنجیدہ لوگوں کے سامنے بھی سنجیدہ رویّہ پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عمران خان کو اس بابت سوچنا چاہیے۔
 
اٹھارویں ترمیم سے کس کے مفادات پر ضرب پڑی تھی؟ سب اختیارات کی بندر بانٹ کے لئے ہی تو تھا کسے اعتراض ہو سکتا تھا۔
بندر بانٹ سے قطع نظر میں نے صرف قانون سازی کے لیے حوالہ دیا، جب وہاں سیاستدانوں کا سارا قبیلہ اکٹھا ہو سکتا ہے تو یہاں بھی سب کو ہونا چاہیے۔ آخری منزل بہرحال قانون ساز اسمبلی ہی ہے، سڑکیں نہیں
 
سڑکیں ہمیشہ راستہ ہی ہوا کرتی ہیں منزل نہیں ۔ اور بالکل آخری منزل بہر حال قانون ساز اسمبلی ہی ہے۔ :)

دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس راستے سے گزر کر منزل پر پہنچ پاتے ہیں یا نہیں۔ :)
 
سڑکیں ہمیشہ راستہ ہی ہوا کرتی ہیں منزل نہیں ۔ اور بالکل آخری منزل بہر حال قانون ساز اسمبلی ہی ہے۔ :)

دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس راستے سے گزر کر منزل پر پہنچ پاتے ہیں یا نہیں۔ :)
بلکل صحیح ۔
اس راستے سے گزرنے کا وقت 11 مئی 2013 سے پہلے پہلے تھا۔اب جو کچھ ہونا ہے یا وہ کرنا چاہتے ہیں وہ اسمبلی میں آ کر کریں۔
 
MuhammadAsfand

محفلین
یہ سب مل کر آپنے سیاسی مفاد کلئے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں اور ہم بنتے ہیں
میرا ان سب حکمرانوں سے سوال ہے کیا وہ اس لائق ہیں کہ وہ حکمرانی کر سکیں
ان میں سے کو ایسا نہی جس پر کرپشن دھاندلی اور زنا جیسے بدترین الزامات نہ لگے ہوں
 
Top