عمران خان اک افسانہ کہ حقیقت؟؟

کاشفی

محفلین
اگر سر عام پھانسی اور سنگساری پاکستان میں دی جاتی تو آج یہ لوٹ کھسوٹ کرنے والے کرپٹ حکمران زندہ ہوتے؟
چلیں لڑی کے عنوان کے مطابق بات کریں۔ کیونکہ لڑی عمران کی ذات سے متعلق ہی ہے تو اس پر بات ہونی چاہیئے۔۔اس لیئے ٹھنڈے دماغ اور تعصب کا بالائے طاق رکھتے ہوئے سب عمران خان (زانی) کے سپورٹرز کو یہ تسلیم کر لینی چاہیئے کہ عمران خان کی حقیقت یہی ہے کہ عمران خان ایک زانی ہے بس اور کچھ نہیں۔ اور زنا کی سزا کے مطابق اس کو سزا ملنی چاہیئے۔۔
 
arifkarim

معطل
عمران خان کی حقیقت یہی ہے کہ عمران خان ایک زانی ہے بس اور کچھ نہیں۔
اگر یہی بات ہے تو اس زانی کی انتھک کوششیں سے بنائے گئے کینسر ہسپتال، یونی ورسٹی کالج سے عوام مستفیض ہونا چھوڑ دے۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔
 
کاشفی

محفلین
اگر یہی بات ہے تو اس زانی کی انتھک کوششیں سے بنائے گئے کینسر ہسپتال، یونی ورسٹی کالج سے عوام مستفیض ہونا چھوڑ دے۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔
اللہ نہ کرے کوئی کراچی والا اس جگہ جائے۔ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
کراچی والوں نے اپنی محنت آپ کے تحت بےشمار یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ ہسپتال بنائے ہیں۔ اسکول کالجز بنائیں ہیں۔ جس سے دیگر جگہوں کے لوگ بھی فیض حاصل کررہے ہیں۔ کراچی والوں اور کراچی کی آمدنی سے پورا ملک پل اور چل رہا ہے۔
پورے ملک میں بجلی کی قیمت کوئی اور ہمارے یہاں کوئی اور۔
پورے ملک کی آبادی کا 20 فیصد کراچی کی آبادی۔ لیکن نشستیں اسمبلیوں میں کم۔
ہماری یونیورسٹیوں میں دیگر جگہوں کے لوگ کوٹے کے ذریعے آجاتے ہیں۔ دیگر جگہوں کے لیڈروں کا چاہیئے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کریں ناکہ کراچی والوں کی سیٹوں پر بیٹھ جائیں۔
تعصب چھوڑو اور انصاف کرو۔

1234136_544140309059035_4482594534972327086_n.jpg
 
آخری تدوین:
مشرف دور میں انتظامی ادارے کس حد تک انتخابی عمل میں ملوث تھے
ناظمین کے الیکشنز سے پہلے، راولپنڈی صدر کے مضافات میں واقع ہمارے سلسلہء اسٹیبلیشیہ کی ایک خانقاہ اور وہاں کے خلیفہء اول و دوم روزانہ رات گئے تک ایک ایک یونین کونسل کی ہر ہر نشست کے لیے مختلف مریدین سے نشستِ ذکر و فکر منعقد فرمایا کرتے تھے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے خلیفاؤں کو ہدایات براہ راست بڑی گدی سے ملا کرتی تھیں اور وہ بے چارے نا چاہتے ہوئے بھی اپنا ذاتی وقت سب سے بڑے پیر صاحب کی گدی کو مضبوط اور مستقل کرنے کے لیے صرف کرنے پر مجبور تھے۔
اتفاقاً کچھ نشستوں میں مجھ گناہگار کو بھی اس بابرکت گفتگو سے مستفید ہونے کا موقع ملتا رہا، اور پاکستانی سیاست، صحافت اور اسٹیبلیشمنٹ کو پڑھنے، سننے کا موقع ملا۔
 
انتخاب کی بات کر رہا ہوں۔ خان کو لگتا تھا کہ عوام اس کا ساتھ دیں گے لیکن تب بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کی نا پسندیدگی کی بنا پر خان کلین بولڈ ہوا۔
یعنی عمران کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا؟ لیکن عمران خود تو 2002 کی میانوالی کی سیٹ جیت گیا تھا!
 
منقب سید

محفلین
جزاک اللہ۔ میں یہی جاننا چاہتا تھا۔ اسکا مطلب عمران یا قادری کا لانگ مارچ اس بیروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کو گرانے میں مؤثر کردار ادا نہیں کرے گا؟ کیونکہ دونوں کا مؤقف تقریباً ایک ہی ہے کہ نام تو آئین کا لیتے ہیں اور جب صاف وشفاف انتخابات کروانے کی بات کی جائے جو کہ خود آئین کا مطالبہ ہے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے! جمہوریت تو خطرے میں تب ہوتی جب عوامی رائے جو کہ جمہور پر مبنی ہوتی ہے پر عمل ہوتا۔ جب اس پر عمل ہی نہیں ہو رہا ، طاقت وربیروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کی ٹانگ اڑائی کی وجہ سے تو جمہوریت "خطرے" میں کیسے ہوئی؟ جمہوریت اصل میں ہوگی تو خطرے میں ہوگی نا ! :)
اب اس منطق کو نون لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حامیوں تک کیسے پہنچائیں تا انکو سمجھ آجائے؟ وہ کہتے ہیں کہ اگر اسی طرح انتخابات ہوتے رہے تو ان میں شفافیت اپنے آپ آجائے گی۔ اگر یہ درست ہوتا تو 1977 سے لیکر اب تک کئی بار اسی قسم کے انتخابات ہو چکے ہیں اور ہر بار ہارنے والوں نے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ 2013 کے الیکشن میں فرق یہ ہے کہ یہاں جیتنے والوں نے بھی کہا کہ انکے ساتھ دھاندلی ہوئی۔ البتہ سوائے عمران یا قادری کے دیگر کسی سیاسی جماعت نے اس دائمی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ یہ خود اسی اسٹیٹس کو یعنی بیروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مک مکا کی پیداوار ہیں!
وطن عزیز میں سیاست کا کھیل ایسا ہے کہ اس کی ہار جیت کے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور بعد ازاں ان کو بظاہر قانونی طریقے سے مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ہر سیاسی پارٹی اس حقیقت سے آشناء ہے لیکن آزادی اظہار کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔ اب جو کہنے جا رہا ہوں اس بات سے آپ کو بھی شدید اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کی رضامندی کے بغیر دھرنا کامیاب ہوگا۔ میری نیک تمنائیں ہر اُس محب وطن کے ساتھ ہیں جو وطن عزیز کی بہتری کے لئے بر سر پیکار ہے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے وابستہ سیاسی رہنماء ہے یا سیاسی کارکن۔
 
منقب سید

محفلین
ناظمین کے الیکشنز سے پہلے، راولپنڈی صدر کے مضافات میں واقع ہمارے سلسلہء اسٹیبلیشیہ کی ایک خانقاہ اور وہاں کے خلیفہء اول و دوم روزانہ رات گئے تک ایک ایک یونین کونسل کی ہر ہر نشست کے لیے مختلف مریدین سے نشستِ ذکر و فکر منعقد فرمایا کرتے تھے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے خلیفاؤں کو ہدایات براہ راست بڑی گدی سے ملا کرتی تھیں اور وہ بے چارے نا چاہتے ہوئے بھی اپنا ذاتی وقت سب سے بڑے پیر صاحب کی گدی کو مضبوط اور مستقل کرنے کے لیے صرف کرنے پر مجبور تھے۔
اتفاقاً کچھ نشستوں میں مجھ گناہگار کو بھی اس بابرکت گفتگو سے مستفید ہونے کا موقع ملتا رہا، اور پاکستانی سیاست، صحافت اور اسٹیبلیشمنٹ کو پڑھنے، سننے کا موقع ملا۔
چوہدری صاحب پنجابی میں کہتے ہیں "راہ پیا جانے تے واہ پیا جانے"۔ گراس روٹ لیول پر موجود کارکن فقط جذباتی وابستگی کی بنا پر کچھ بھی سُننا نہیں چاہتے وہ بھی حق بجانب ہیں کہ ان کی معلومات کی حد وہیں تک ہی ہوتی ہے۔ جب کہ اصل سیاسی صورتحال کا اندازہ سیاسی رہنماؤں کی باہمی گفتگو سے ہوتا ہے جو وہ اکثر آف دی ریکارڈ کرتے ہیں یا پھر اُن لوگوں سے جن کے سامنے یہ سیاسی گفتگو کی جاتی ہے۔
 
منقب سید

محفلین
یعنی عمران کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا؟ لیکن عمران خود تو 2002 کی میانوالی کی سیٹ جیت گیا تھا!
اکیلے خان کا جیتنا کیا معنی رکھتا ہے؟ پارٹی کو تو کامیاب نہیں ہو سکی تب۔ ان انتخابات میں خان کی حیثیت اس 11ویں کھلاڑی کی سی تھی جو آوٹ نہ ہو کر بھی آوٹ ہو جاتا ہے۔
 
اکیلے خان کا جیتنا کیا معنی رکھتا ہے؟ پارٹی کو تو کامیاب نہیں ہو سکی تب۔ ان انتخابات میں خان کی حیثیت اس 11ویں کھلاڑی کی سی تھی جو آوٹ نہ ہو کر بھی آوٹ ہو جاتا ہے۔
لیکن جب آپ نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور پیوروکریسی نے خان کے راستے میں روکاوٹیں ڈالیں تو اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ وہ کیا چیز تھی جو خان کو حاصل نہیں کرنے دی گئی؟
 
چوہدری صاحب پنجابی میں کہتے ہیں "راہ پیا جانے تے واہ پیا جانے"۔ گراس روٹ لیول پر موجود کارکن فقط جذباتی وابستگی کی بنا پر کچھ بھی سُننا نہیں چاہتے وہ بھی حق بجانب ہیں کہ ان کی معلومات کی حد وہیں تک ہی ہوتی ہے۔ جب کہ اصل سیاسی صورتحال کا اندازہ سیاسی رہنماؤں کی باہمی گفتگو سے ہوتا ہے جو وہ اکثر آف دی ریکارڈ کرتے ہیں یا پھر اُن لوگوں سے جن کے سامنے یہ سیاسی گفتگو کی جاتی ہے۔
سو فیصد متفق۔
جو تھوڑا بہت میرے ذاتی علم میں رہا ہے، وہ وقتاً فوقتاً اسی محفل پر موضوع کے مطابقت سے پوسٹ بھی کرتا رہتا ہوں۔ ابھی کل پرسوں ہی کسی دھاگے میں، میں نے ہی لکھا تھا کہ یہ سیاسی پارٹیاں دراصل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ہیں جن کے شئیرز مارکیٹ میں بکتے ہیں۔
 
منقب سید

محفلین
لیکن جب آپ نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور پیوروکریسی نے خان کے راستے میں روکاوٹیں ڈالیں تو اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ وہ کیا چیز تھی جو خان کو حاصل نہیں کرنے دی گئی؟
اپنے مقصد کا حصول نہیں کرنے دیا۔
خان تب بھی ملک کے لیئے اتنا ہی جذباتی تھا ۔ صاحب اقتدار ہستی اور اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی اس جذباتیت سے واقف تھے تب ہی انہوں نے خان کو درست انداز میں آگے آنے کا موقع نہیں دیا۔ اب بھی جو موقع ملا وہ بھی اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی کسی مفاد پرستانہ پالیسی کی وجہ سے ہی ملا ورنہ کیا تھا کہ جہاں دیگر صوبوں میں دیگر پارٹیوں کو حصہ ملا وہاں خے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کو نہ آنے دیتے
 
نایاب

لائبریرین
سولہ آنے سچی بات ۔۔۔۔۔۔۔

خان تب بھی ملک کے لیئے اتنا ہی جذباتی تھا ۔ صاحب اقتدار ہستی اور اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی اس جذباتیت سے واقف تھے تب ہی انہوں نے خان کو درست انداز میں آگے آنے کا موقع نہیں دیا۔
امریکہ کا جو یار ہے وہی یہاں سردار ہے ۔۔۔
امریکہ کو دھمکائیں گے تو اقتدار کہاں سے پائیں گے ۔۔؟۔۔۔
 
منقب سید

محفلین
سو فیصد متفق۔
جو تھوڑا بہت میرے ذاتی علم میں رہا ہے، وہ وقتاً فوقتاً اسی محفل پر موضوع کے مطابقت سے پوسٹ بھی کرتا رہتا ہوں۔ ابھی کل پرسوں ہی کسی دھاگے میں، میں نے ہی لکھا تھا کہ یہ سیاسی پارٹیاں دراصل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ہیں جن کے شئیرز مارکیٹ میں بکتے ہیں۔
ویسے چوہدری صاحب کیا ہی مزا ہوتا کہ ہم اس آگہی کے عذاب سے محفوظ رہتے اور حقیقی چہروں کے عینی شاہد ہونے کی جگہ سوشل میڈیا پر دی گئی تصاویر اور تفصیلات بے دریغ اور فی سبیل اللہ شیئر کرتے اپنے من پسند سیاسی رہنماء کے حق میں نعرے پوسٹ کرتے۔ مخالفین کو روزانہ نت نئی گالیوں کا تازہ ترین پیکیج دیتے اور پھر حقیقی دنیا میں سوشل میڈیا پر اپنی مجاہدانہ کارروائیوں کا تذکرہ کر کے روحانی سکون محسوس کرتے۔
لیکن چلیں کوئی بات نہیں یہ عذاب ہمیں اور آپ کو اور ہم جیسے دیگر افراد کو ہی سہنا ہے۔ باقی احباب کو روحانی سکون مبارک
 
منقب سید

محفلین
سولہ آنے سچی بات ۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ کا جو یار ہے وہی یہاں سردار ہے ۔۔۔
امریکہ کو دھمکائیں گے تو اقتدار کہاں سے پائیں گے ۔۔؟۔۔۔
اس دنیاوی خدا سے نجات حاصل کرنے کیلئے حقیقی خدا کا اقتدار صدق دل سے تسلیم کرنا پڑے گا۔
 
صاحب اقتدار ہستی اور اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی اس جذباتیت سے واقف تھے تب ہی انہوں نے خان کو درست انداز میں آگے آنے کا موقع نہیں دیا۔
یہ جو کہا جاتا ہے کہ مشرف نے عمران کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی مگر عمران نے ٹھکرا دی اس کی اصل کہانی کیا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
اس دنیاوی خدا سے نجات حاصل کرنے کیلئے حقیقی خدا کا اقتدار صدق دل سے تسلیم کرنا پڑے گا۔
میں بھی پاکستانی ہوں اور اپنے ذاتی مفادات کا اسیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جدھر دیکھوں مجھ ایسی تصاویر ہی رقصاں دکھائی دیتی ہیں ۔
کہاں سے نمودار ہوگا ایسا مومن جو امریکہ کا " یار دلدار " نہ ہو گا ۔
بھٹو نے اس کے خلاف " امت مسلمہ " کو جگانے کی کوشش کی تھی ۔ اور اس " جرم " میں عبرت کا نشان بن " سچی نیند " سو گیا ۔
بھٹو کے دکھائے غریب عوام کو خواب اس کے جان نشینوں نے غریبوں کا خون چوس چوس کر ایسی تعبیر دکھائی کہ " خان صاحب " سے بھی ڈر لاگے ۔
قائد اعظم نے فرمایا میری جیب کے سکے کھوٹے
بھٹو نے کہا کہ میں اکیلا کیا کروں ۔
اب تو " ہم دیکھیں گے ان شاء اللہ ضرور دیکھیں گے " کہ خان صاحب مجھ ایسے لٹیروں کے ساتھ مل اس ملک کے غریب عوام کو کیسے اور کیا ریلیف دیں گے ۔
اکیلا چنا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
منقب سید

محفلین
یہ جو کہا جاتا ہے کہ مشرف نے عمران کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی مگر عمران نے ٹھکرا دی اس کی اصل کہانی کیا ہے؟
چوہدری صاحب کے جواب سے متفق ہوں۔ وجہ ویسے بیان کر چُکا ہوں کی سوچ کیا تھی اس وقت خان کے بارے میں۔
 
لیکن چلیں کوئی بات نہیں یہ عذاب ہمیں اور آپ کو اور ہم جیسے دیگر افراد کو ہی سہنا ہے۔ باقی احباب کو روحانی سکون مبارک
تھوڑی بہت آگہی کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اندھی تقلید نہیں رہی اور متاثرینِ موادِ پروپیگنڈا میں نہیں رہے۔
باقی میں اسے عذاب نہیں ، اس رحمٰن و رحیم رب کا انعام کہوں گا، کہ اپنی کروڑ ہا مخلوق میں سے چن کر جلد شعور عطا فرما دیا ہے۔
 
ریفرینڈم میں سپورٹ لینے کے لیے لارا لگایا تھا، جو خان صاحب کو پیشکش لگی :p
چوہدری صاحب کے جواب سے متفق ہوں۔ وجہ ویسے بیان کر چُکا ہوں کی سوچ کیا تھی اس وقت خان کے بارے میں۔
یعنی عمران نے پیشکش ٹھکرائی نہیں تھی بلکہ پیشکش واپس لے لی گئی تھی۔ :)
اس وقت موجودہ تحریک دھرنہ کے پیچھے جو سازشی تھیوریاں گردش میں ہیں کیا وہ درست ہیں ؟
 
Top