علی جلال_خدا ہیں علی کمال_خودی۔۔۔ میکش اکبر آبادی

سیما علی

لائبریرین
علی جلال خدا ہیں علی کمال خودی
علی جمال نبی ﷺہیں زہے جمال نبی ﷺ

علی مکین و مکاں ہیں علی زمین و زماں
علی عیاں و نہاں ہیں علی خفی و جلی

یہ قید نام و نشاں لا الہ الا اللہ
یہاں علی ہی علی ہیں وہاں علی ہی علی

علی حسین کے والد علی بتول کے زوج
علی نبیﷺکے وصی ہیں علی خدا کے ولی

علی وہ شیر الٰہی ملوکیت دشمن
جلانا عہد میں جس کے چراغ بادشہی

علی کا فقر ہے تیغ و جہاد و فکر و عمل
علی کا فقر نہیں ہا و ہوئے خانقہی

علی کا علم ہے جذب و سرور و وجد و حضور
علی کا علم نہیں بحث شیعی و حنفی
  • انتخاب کلامِ میکش (Pg. 67)
 
Top