عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

گُلاں

محفلین
عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیر نصیر الدین سیالوی کا یہ شعر مجھے بے حد پسند ہے۔

تیری عظمت کی جھلک دیکھ کے معراج کی رات
ہے یہ جبریل کی خواہش کہ بشر ہو جائے
 

گُلاں

محفلین
فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو

شمشاد بھائی مشرقِ وسطیٰ کی آب و ہوا میں شعر کا وزن خراب نہیں‌ہونا چاہیے۔ وہ شاعروں کی سرزمین ہے۔

فرشتہ کہنے سے مجھکو میری تحقیر ہوتی ہے۔ کہیے جی!
 

الف نظامی

لائبریرین
عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیر نصیر الدین سیالوی کا یہ شعر مجھے بے حد پسند ہے۔

تیری عظمت کی جھلک دیکھ کے معراج کی رات
ہے یہ جبریل کی خواہش کہ بشر ہو جائے
سید نصیر الدین نصیر گولڑوی یا خواجہ فخر الدین سیالوی ؟
بابِ جبریل کے پہلو میں ذرا دھیرے سے
فخر جبریل کو یوں کہتے ہوئے پایا گیا
اپنی پلکوں سے درِ یار پہ دستک دینا
اونچی آواز ہوئی عمر کا سرمایہ گیا

از خواجہ فخر الدین سیالوی
 
Top