عروض ڈاٹ کام

السلامُ علیکم!

میں بہت عرصے سے گوگل پر سرچ کر رہا تھا کہ مجھے اُردو کے متعلق اچھی سائٹ مل جائے اور اب ماشاءاللہ مجھے ایک دوست کی مدد سے اردو محفل کے نام سے سائٹ ملی جس کا میں اب ممبر بھی ہوں اور یقین مانیے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے....
میری خواہش ہے کہ جس طرح اس پر ورکنگ ہو رہی ہے اور اردو کو فروغ مل رہا ہے یہ بہت اچھی کاوش ہے اس کے بنانے والے کون ہیں میں نہیں جانتا مگر دعا ہے کہ اللہ انہیں ہمیشہ شاد و آباد رکھیں اور ہاں خواہش بتانا تو میں بھول ہی گیا وہ یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح آپ سب جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ کا دور ہے میرا مطلب ہر کسی کے پاس اینڈرائیڈ موبائل ہے اور اگر آپ تھوڑی محنت کریں اور اس سائٹ کی ایک اپلیکیشن بنا دیں جو آسانی سے پلے سٹور سے مل جائے اور ہم اس سے استفادہ کر سکیں امید ہے آپ میری بات پر غور کریں گے اور مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا....
 
محمدصابر

محفلین

آپ اس کو اینڈرائیڈ میں موجود براؤزر میں کھولیں۔ ایپ جیسا ہی مزہ دے گی۔
 
سید ذیشان

آپ کو خاطرخواہ جواب تو محفل کے منتظم ابن سعید بھائی ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن اتنا عرض کروں کہ رسپانسو ڈیزائن کی وجہ سے اردو محفل کو موبائل پر بھی بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فانٹ کا موبائل پر تھوڑا سا مسئلہ ہے لیکن سعادت بھائی کی ایک پوسٹ سے معلوم ہوا کہ نفیس نستعلیق کو کمپریس کر کے امبیڈ کیا جا سکتا ہے، تو اگر ایسا اردو محفل پر بھی کر دیں تو موبائیل پر بھی نستعلیق میں پڑھ اور لکھ سکیں گے۔ عروض سائٹ پر تو میں نے امبیڈ کر دیا ہے لیکن سائٹ کا پہلا فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہی رکھا کہ اس میں مسائل قدرے کم ہیں۔ موبائل پر عروض سائٹ نفیس نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
 
جی بالکل آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی 4 جی نہیں ہے اور جو موبائل ڈیٹا ہے اس سے اس سائٹ کو استعمال کرنا بہت مشکل ہے اس لیے میری خواہش ہے کہ اس کو اینڈرائیڈ موبائل فون اور دوسرے موبائل فون کے لیے اس طرح تیار کیا جائے جو آسانی سے پلے سٹور سے مل جائے اور ہر internet پے استعمال کیا جا سکے
 
آپ کو خاطرخواہ جواب تو محفل کے منتظم ابن سعید بھائی ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن اتنا عرض کروں کہ رسپانسو ڈیزائن کی وجہ سے اردو محفل کو موبائل پر بھی بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فانٹ کا موبائل پر تھوڑا سا مسئلہ ہے لیکن سعادت بھائی کی ایک پوسٹ سے معلوم ہوا کہ نفیس نستعلیق کو کمپریس کر کے امبیڈ کیا جا سکتا ہے، تو اگر ایسا اردو محفل پر بھی کر دیں تو موبائیل پر بھی نستعلیق میں پڑھ اور لکھ سکیں گے۔ عروض سائٹ پر تو میں نے امبیڈ کر دیا ہے لیکن سائٹ کا پہلا فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہی رکھا کہ اس میں مسائل قدرے کم ہیں۔ موبائل پر عروض سائٹ نفیس نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
فی الحال اردو محفل کے بیشتر اجزا کا ترجیحی خط جمیل نوری نستعلیق ہے۔ ایسے میں نستعلیق خط کو موبائل ڈیوائسز تک لے جانا بہت خوشگوار نہیں رہے گا۔ نستعلیق یقیناً آنکھوں کو بھلا معلوم پڑتا ہے اور ہم سب اس کے عادی ہو چلے ہیں لیکن یہ ہر بات کا جواب نہیں ہے۔ کئی معاملات میں نستعلیق خط یکسر غیر موزوں خط ہوتا ہے۔ در اصل طریقہ کار یہ ہونا چاہیے کہ مینو بار، بٹن اور ٹیمپلیٹ میں موجود دیگر روابط کسی اچھے نسخ خط میں ہونے چاہیں جبکہ احباب کا شریک کردہ مواد نستعلیق میں۔ ایسا منصوبہ بہت پہلے منتظمین کے ساتھ شریک کیا تھا اور خواہش تھی کہ محفل میں خطاطی کی سدھ بدھ رکھنے والے کچھ احباب سے اس بابت گفت و شنید کریں گے، لیکن دیگر ترجیحات کے چلتے اس کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
آپ کو خاطرخواہ جواب تو محفل کے منتظم ابن سعید بھائی ہی دے سکتے ہیں۔ لیکن اتنا عرض کروں کہ رسپانسو ڈیزائن کی وجہ سے اردو محفل کو موبائل پر بھی بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فانٹ کا موبائل پر تھوڑا سا مسئلہ ہے لیکن سعادت بھائی کی ایک پوسٹ سے معلوم ہوا کہ نفیس نستعلیق کو کمپریس کر کے امبیڈ کیا جا سکتا ہے، تو اگر ایسا اردو محفل پر بھی کر دیں تو موبائیل پر بھی نستعلیق میں پڑھ اور لکھ سکیں گے۔ عروض سائٹ پر تو میں نے امبیڈ کر دیا ہے لیکن سائٹ کا پہلا فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہی رکھا کہ اس میں مسائل قدرے کم ہیں۔ موبائل پر عروض سائٹ نفیس نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
میرے آئی فون پر یہ کچھ خوبصورت نہیں دکھتا

سید ذیشان

محفلین
میرے آئی فون پر یہ کچھ خوبصورت نہیں دکھتا

اس فانٹ کیساتھ شائد کچھ مسائل ہیں، اعراب میں بھی کافی گڑبڑ کرتا ہے۔ سعادت بھائی اس پر شائد کچھ روشنی ڈالیں۔ باقی براوزرز میں تو بہتر نظر آتا ہے۔ انڈرائڈ پر اوپرا براوزر کا یہ نتیجہ ہے
im2ull.jpg
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس فانٹ کیساتھ شائد کچھ مسائل ہیں […]
آئی فون کے سکرین شاٹ میں ’دیوانِ غالب‘ کی گڑبڑ رینڈرنگ کی وجہ آئی-او-ایس کے لے آؤٹ انجن کی کوئی خامی لگ رہی ہے۔ البتہ متن کی سطروں کا درمیانی فاصلہ کچھ بڑھانے کی ضرورت ہے (تاہم اگر ایسا کیا گیا تو اس کا اطلاق سی-ایس-ایس میں موجود فونٹ سٹیک کے باقی فونٹس پر بھی ہو گا، اور جمیل نستعلیق کے معاملے میں یہ اضافہ کچھ زیادہ موزوں نہیں رہے گا۔)

[…] اعراب میں بھی کافی گڑبڑ کرتا ہے۔ […]
اعراب کی سپّورٹ کے معاملے میں نفیس نستعلیق کافی گیا گزرا ہے۔ آپ اگر چاہیں تو کم از کم بحور کے ناموں اور ’فعلن، فعلاتن‘ وغیرہ کے لیے کوئی اچھا سا نسخ فونٹ (مثلاً امیری) بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ (اور میں نے ابھی ابھی یہ دیکھا ہے کہ فال بیک کے طور پر اب آپ نفیس نسخ کا استعمال کر رہے ہیں۔ خوب! :) )
 
جی اب نسخ پر آ گیا ہوں۔ عروض میں اعراب کی کافی اہمیت ہوتی ہے اس لئے سوچا کہ نسخ ہی بہتر آپشن ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
1۔ عروض سائٹ پر حال ہی میں ”میری شاعری“ کا سیکشن شامل کر دیا ہے جس میں صارفین اپنی شاعری شائع کر سکتے ہیں۔ طریقہ کار بہت سادہ سا ہے:
http://aruuz.com/resources/article/18
(اس وقت تو یہ سیکشن ”میری ہی شاعری“ کا نمونہ پیش کر رہا ہے :p)
2۔ مستقل لنکس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے دو فوائد ہیں، اول تو یہ کہ صارفین کی رازداری برقرار رہتی ہے اور کوئی دوسرا ان کی شاعری دیکھ نہیں سکتا۔ دوم یہ کہ ڈیٹا بیس میں بلا وجہ انٹریاں نہیں ہوتیں، اب تک 3 لاکھ سے زائد انٹریاں ہو چکی ہیں، جس میں ننانوے فی صد انٹریاں بے کار ہیں، یعنی صرف ایک ہی دفعہ انٹری ہوئی اور پھر ان کو نہیں دیکھا گیا (اس سے روز بروز بلاوجہ ڈیٹابیس کا حجم بڑھتا جا رہا تھا)۔ پرانے لنک البتہ اب بھی بحال ہیں۔ نئے لنک سارے ٹمپرری ہوں گے اور جلد ہی ایکسپائر ہو جایا کریں گے۔ جو مستقل لنک چاہتے ہیں وہ ”میری شاعری“ میں پوسٹ کر کے لنک حاصل کر سکتے ہیں۔
3- مشہور شعرا کے کلام کی تقطیع اب ڈیٹا بیس سے دکھائی جائے گی تو اب فوراً ہی کھل جایا کرے گی، اس سے پہلے یہ ریئل ٹائم میں کیلکولیٹ ہوتی تھی جس پر وقت بھی کافی صرف ہوتا تھا اور پروسیسنگ ریسورسز بھی۔
4-تبصروں کو فیس بک سے ہٹا کر اب ڈسکس پر کر دیا جو مجھے زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے۔
5- ویب اے پی آئی کا ذکر تو ہو ہی چکا ہے، اس میں ایک لائن کی تقطیع کی سہولت موجود ہے۔ اصلاح کے لئے اے پی آئی کی سہولت موجود نہیں ہے۔

لگتا ہے کہ اپلیکیشن کافی سٹیبل حالت میں آ چکی ہے۔ اور میری دیگر مصروفیات بھی کافی بڑھ چکی ہیں۔ اس لئے اس پر مزید ڈیولپمنٹ کو روکا جا رہا ہے۔ اب مستقبل قریب میں جیسے ہے ویسے ہے کی بنیاد پر اس کو چلایا جائے گا۔

تقطیع اور خاص طور پر اصلاح سیکشن میں اغلاط کی اب بھی کافی گنجائش موجود ہے لیکن 90 فی صد سے زیادہ کیسز میں درست جواب ملتا ہے، اگر انپٹ درست ہو(اضافت وغیرہ کا خیال رکھا گیا ہو، الفاظ الگ الگ لکھے ہوں وغیرہ۔)

اس میں مزید ایک عدد سپیل چیکر اور قوافی کے موجول کی گنجائش اب بھی ہے، لیکن یہ کام کسی اور وقت پر موقوف رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈکشنری میں غیر موجود الفاظ کی تقطیع پر بھی کافی کام کیا تھا لیکن وہ اس وقت اپلیکیشن کا حصہ نہیں ہے، اس کو شامل کرنے سے اس میں مزید بہتری آ سکتی ہے (اس کو شامل کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہے اس لئے شامل نہیں کیا گیا)۔

اردو محفل کیساتھ انٹیگریشن کا کام اب ابن سعید بھائی کے ذمے ہے کہ وہ ہی اس کو انجام دے سکتے ہیں۔ جب بھی ان کو فرصت ملے گی امید ہے یہ کام بخوبی انجام دیں گے۔

باقی اب میری جانب سے رب رکھا۔ اور اگر اس اپلیکیشن کی غلط تقطیع کی وجہ سے کسی استاد یا استاد کے لٹھ بردار شاگردوں سے ڈانٹ یا مار پڑ گئی تو میری ذمہ داری نہیں ہے۔ :D
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
1۔ عروض سائٹ میں حال ہی میں ”میری شاعری“ کا سیکشن شامل کر دیا ہے جس میں صارفین اپنی شاعری شائع کر سکتے ہیں۔ طریقہ کار بہت سادہ سا ہے:

جزاک اللہ :bighug:
 
ابن رضا

بہت عمدہ شاہ جی:):):)۔ اب کچھ دیر آرام فرما لیں پھر قوافی کے لیے کسی اور دن لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے:p
 
Top