عرف نام

ابوھریرہ

محفلین
السلام علیکم سب کو
میں کھیل ہی کھیل میں ایک دھاگہ شروع کر رہا ھوں اُمید ھے آپ سب کو پسند بھی آئے گا اور اس میں بڑھ چڑھ کے حصہ بھی لیں گے

جی جناب جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ آپ نےیہاں پر ایسے نام شیئر کرنے ہیں جو کسی نام کا عرف ہو۔۔

آپ اپنے ارد گرد بہت سے ایسے نام سُنتے ہیں جس کو سُن کر آپ کو بے اختیار ہنسی آتی ہے جی جناب اب سمجھے کہ میں کس نام کا زکر کر رہا ہوں

جیسے پپو ، اکو اور بھی بہت سے ہیں تو شروع ہو جائیے یہاں شئیر کرنے کے لئے
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں تو معمول کی بات ہے۔

میرے ایک ساتھی تھے، سیالکوٹ سے تعلق تھا، نام ان کا تھا ممتاز۔ کہنے لگے کبھی مجھ سے ملنے آؤ تو پوچھنا بلا کہاں رہتا ہے کہ ممتاز کے نام سے مجھے محلے میں کوئی نہیں جانتا۔

اور نام بگاڑنے میں تو ہمارے لوگ ماہر ہیں۔ جیسے :

اعجاز سے جج / ججا
الطاف سے طافی
بلال سے بلو
وغیرہ وغیرہ

اور سب سے زیادہ غلط بات جو ہمارے ہاں رائج ہے وہ عبد اللہ سے دُلا یا بلائیں گے تو کہیں او دُلے اور عبد الحمید کو حمیدا، عبد الرحمان کو مانے، عبد المجید کو صرف مجید الخ بلاتے ہیں جو کے انتہائی غلط بات ہے۔

عرب ممالک میں چونکہ لوگ سمجھتے ہیں اس لیے کبھی عبد الحمید کی جگہ حمید یا عبد الرزاق کی جگہ رزاق نہیں بلاتے۔ بلکہ یہاں اصلی نام یا پھر کنیت سے بلاتے ہیں۔

ہاں ایک بات اور کہ یہاں اگر کسی نام معلوم نہ ہو تو اسے محمد یا ابو محمد اور اگر خاتون ہو تو اُم محمد کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
 
جی شمشاد بھائی ایسا ہی ھے اور کتنی اچھی بات ھے کہ عرب والے پورا نام لے کے پکارتے ھیں اللہ عزوجل ہمیں بھی توفیق دیں آمین
 
Fari

محفلین
اپنے دونوں بھائیوں کی بچپن کی ایک اکھٹی تصویر دیکھ کر ہمیشہ میرے منہ سے یہی نکلتا ہے۔۔۔۔ چنوُ منوُ تھے دو بھائی۔۔۔:rolleyes:
 
حمنہ

محفلین
شمو

احمد ایک بار پھر سے سب کو بریف کریں کہ اس کھیل میں اپنی کہانیاں نہیں صرف عرف نام بتا نا ھے
 
Top