عربی زبان سیکھنے کیلئے (بہت آسانی کیساتھ)

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نے عربی زبان کے متعلق چند دھاگے چیک کئے ہیں۔جوکہ ایک مبتدی کو کافی مشکل لگتے ہوں گے۔اور وہ "انگور کھٹے ہیں" کہہ کرکے کے مصداق اپنا ارادہ ترک کردیتا ہوگا۔
تو میں نے سوچا کہ ایسا سلسلہ شروع کیا جائے جس میں‌ آسانی کے ساتھ عربی زبان سیکھی جا سکے۔

اس کے ان شاء اللہ 92اسباق ہوں گے۔چار حصوں میں ۔ضرورت کے مطابق مزید کچھ اسباق بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔

حصہ اوّل
الدرس الاوّل (پہلا سبق)
پہلے حصے کے اس سبق میں پہلے چند "اسماء" بتائے گئے ہیں اس کے بعد ایک اسم اشارہ ،ایک اسم استفہام تاکہ ان اسماء سے جملے بنائے جا سکیں۔
اسما: جِدَار(دیوار) بَاب(دروازہ) مَقْعَد(بینچ) مَکْتَب(ڈیسک) وَرَق(ورق) کُرْسِیّ(کرسی)
قَلَم(قلم) کِتَاب(کتاب)
اسم اشارہ: ھٰذَا(یہ)
اسم استفہام: مَا؟(کیا)
اب یہاں مندرجہ بالا اسماء سے پہلے ''ھٰذَا'' اور''مَا'' استعمال کر کے فقرے بنائے گئے ہیں۔
٭ مَاھٰذَا؟ یہ کیا ہے؟
٭ ھٰذَا قَلَم یہ قلم ہے۔
٭ ھٰذَا مَکْتَب یہ مکتب ہے۔
بقیہ جملے آپ خود بنائیں۔
 

رضا

معطل
الدرس الثانی(دوسرا سبق)
اس سبق میں پہلے انسانی جسم کے چند حصوں کے نام سکھائے گئے ہیں۔جیسے۔۔۔
لِسَان(زبان)،فَم(منہ)،اَنْف(ناک)،وَجْہ(چہرہ)،رَأْس(سر)،
پھر ان الفاظ کے ساتھ ''ھٰذَا'' استعمال کرکے فقرے بنا کر دکھایا گیا ہے۔مثلاً ھٰذَا لِسَان(یہ زبان ہے)
اب کسی چیز سے اپنی نسبت ظاہر کرنے کیلئے اسم کے آخر میں ''ی''لگا دیجئے۔اور اسم کے آخری حرف پر واقع نوین جس سے نو کی اضاف پیدا ہوتی ہے ختم کر دیجئے ۔مثلاً اگر آپ کتاب سے اپنی نسبت ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو کہیے کِتَابِی (میری کتاب) ھٰذَا کِتَابِی ( یہ میری کتاب ہے) ھٰذَا مَکْتَبِی (یہ میری ڈیسک ہے) ھٰذا فَمِیْ (یہ میرا منہ ہے) اللہُ رَبِّیْ (اللہ میرا رب ہے) اَلْقُرْآنُ کِتَابِیْ (قرآن میری کتاب ہے) مُحَمَّد نَبِیْ (محمد میرے نبی ہے صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) اِسْمِیْ عُثْمَان (میرا نام عثمان ہے)
اب ایک اور نیا سبق ۔۔اگر واحد حاضر کی کسی چیز سے نسبت ظاہر مقصود ہو تو اسم کے آخر میں ''ی'' کی بجائے ''ک'' لگا دیجئے ۔مثلاً :اِسْمُکَ (تیرا نام) مَا اِسْمُکَ (تیرا نام کیا ہے؟)
دوسرے سبق کے آخر میں چند نئے اسم متعارف کروائے گئے ہیں ۔جو یہ ہیں ۔
اللہ رَبِّ ،اِسْم، القرآن ،قِبْلَة ۔،اَلْاِسْلاَم،نبی ،دِین ،اَلْکَعْبَةُ
 
Top