عالمی ریکارڈ

ساجد

محفلین
893_68905342.jpg
 

arifkarim

معطل
پاکستان کو ایک ایسا ورلڈ ریکارڈحاصل ہے جو شاید ہی کسی اور ملک کو ملا ہو۔ وہ ہے اپنی پیدائش کے بعد مسلسل ریورس گیئر میں جانے کا ورلڈ ریکارڈ!
جیسے ہمارے پاس پیدائش کے وقت زیادہ رقبہ تھا۔ کشمیر کے لالچ نے مشرقی پاکستان بھی گنوا دیا۔ ہماری پہلی کابینہ میں ہندو، عیسائی، قادیانی، الغرض ہر مذہب و قوم سے تعلق رکھنے والے ”پاکستانی“ تھے۔ ہماری موجود کابینہ میں سوائے ایک چنیدہ قسم کے مسلمانوں کے اور کوئی موجود نہیں۔ ہمارے وطن عزیز کی پیدائش کے وقت جہاز اڑتے تھے، ٹرینیں چلتی تھیں، بجلی نہیں جاتی تھی، قرض نہیں تھا، مہنگائی نہیں تھی، طرح طرح کی ملاوٹیں بھی نہیں تھیں۔ 60 کی دہائی میں ہمنے ایک پورا دارلحکومت ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کر دیا۔ دنیا کا عظیم ترین ڈیم بھی بنا ڈالا۔ ہماری معاشی حالت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آجکل کی بہترین معاشی قوت جنوبی کوریا معاشی پالیسی کی حکمت سیکھنے ہمارے پاس آتی تھی۔ ہماری فلم انڈسٹری بھارت کی فلم انڈسٹری کی ٹکر کی تھی۔ پھر ایک بھونچال آیا۔ ہمنے کشمیر کی خاطر اپنے ہی ہمسائے سے دو بے تکی جنگیں لڑیں۔ ہمنے اپنی معاشی ریڑھ کی ہڈی یعنی مشرقی پاکستان کو کھو دیا۔ستم اسپر کہ ہمنے روٹی، کپڑا اور مکان کے جھوٹے نعرے مارنے والوں کو اقتدار میں بھیج دیا، جس نے ہمارے وطن عزیز کو لبرل سرمایہ دارانہ نظام سے اٹھا کر اپنی خود ساختہ اسلامی سوشلزم سے نواز دیا۔ پھر روٹی کپڑا اور مکان تو نہیں ملا البتہ ایک امریکی پٹھو ڈکٹیٹر کے 8 سال ضرور مل گئے۔ اس دور میں ہمیں اسلامی مجاہدین تخلیق کرنے کی سعادت نصیب ہوئی جو بعد میں طالبان کا کینسر بن کر ہمارے ملک کو اندر سے کھاتے رہے۔ روس افغان جنگ میں ہمیں جہاں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، وہاں ہمنے اپنے بارڈر ’’اپنے‘‘ افغان بھائیوں کیلئے کھول دیا۔ یہ افغان ’’بھائی‘‘ اصلی بھائی بن کر کراچی اور دیگر شہروں میں چھا گئے اور غالباً ابھی تک چھائے ہوئے ہیں۔ بعد میں بینظیر اور نواز شریف کی نام نہاد کرپٹ جمہوریت آئی۔ اسی دوران ہمنے ایٹمی دھماکے کرکے عالمی طاقتوں کی سینکشنز بھی سہہ لیں۔ اور پھر سب سے بڑا معرکہ ہمنے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا نام لکھوا کر ادا کیا اور پاکستانی طالبان اپنے سر پر مسلط کر لیئے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا!
 
Top