تعارف عاطف بٹ کا سلام قبول کیجیے۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم، بندے کو عاطف بٹ کہتے ہیں۔ جس بدنامِ زمانہ پیشے سے منسلک ہوں اسے لوگ نشریاتی صحافت کے نام سے جانتے ہیں۔ مشاغل پڑھنا لکھنا اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور گپیں ہانکنا ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے ماضی اور حال کے بارے میں آپ لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہیں اس کے لئے بندہ حاضر ہے اور اگر مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو کسی اچھے نجومی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید عاطف صاحب، اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔

ویسے پہلی نظر میں، میں نے اس پوسٹ کا عنوان کچھ یوں پڑھا۔

عاطف بٹ کا اسلام قبول کرنا۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
ماضی اور حال کے بارے میں آپ لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہیں اس کے لئے بندہ حاضر ہے اور اگر مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو کسی اچھے نجومی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

عاطف خالد بٹ صاحب آپ کے تعارف کی یہ سطوربہت دلچسپ ہیں :)
سوالات کے لیے آپ ہمارے شمشاد بھائی کا انتظار کجئیے وہ آکر ماضی حال سے متعلق دلچسپ سوالات کریں گے آپ سے
 

عاطف بٹ

محفلین
احمد صاحب، بہت نوازش۔ بندے کے قبولِ اسلام کا واقعہ ابھی پیش نہیں آیا اور اب تو لگتا ہے کہ آپ ہی کے ہاتھ پر بیعت کرنا پڑے گی۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
زحال مرزا صاحب، بہت شکریہ۔ بندہ شمشاد بھائی کے دلچسپ سوالات کے لئے چشم براہ ہے۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
شمشاد بھائی خدا کا واسطہ ورقی سموسوں سے نظرہٹائیں اور اس 12 سموسے کو جو آپ کے ہاتھ میں ہے ذرا رکھ دیں
اور عاطف خالد بٹ صاحب کے تعارف کو جو آپ سموسموں کی پلیٹ میں تلاش کررہے وہ یہاں ہے اور آپ کو دوسری بارٹیگ کیا جارہا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بٹ صاحب کو ذرا اردو محفل میں گھومنے پھرنے دیں، تھوڑا سا اردو محفل مزاج آشنا ہونے دیں، پھر ان سے سوال بھی پوچھیں گے اور جواب بھی پوچھیں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد صاحب، بہت نوازش۔ بندے کے قبولِ اسلام کا واقعہ ابھی پیش نہیں آیا اور اب تو لگتا ہے کہ آپ ہی کے ہاتھ پر بیعت کرنا پڑے گی۔ :)

ہاہاہا۔۔۔۔! آپ تو ابھی سے پکے پکے اردو محفل والے لگ رہے ہیں۔ :D

خوش رہیے۔
 
Top